Tag: down

  • عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    سنگا پور : عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق المی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالرکمی کےبعد سرسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت چونسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کمی کے بعد تیرہ سو تیس ڈالر ہوگئی۔

    انٹرنیشل کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر کرنسیوں کے مقابلےمیں مضبوط ہوتی نظر آئی، ین، برطانوی پاونڈ اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں680سے زائدپوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں میں555پوائنٹس
    چینی اسٹاک مارکیٹ میں260پوائنٹس جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کی وجہ ڈالرکی قدرمیں بہتری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

    دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس کچھ دیرڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی، سروس ڈاؤن ہونے سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی سروس بحال ہوگئی، سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کو دنیا بھر میں پیغام بھیجنےاور موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ سروس ڈاؤن کے مسائل یورپ میں رپورٹ کئے گئے لیکن بعد ازاں امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے  تاہم میسجنگ اپلیکشن کے ڈاﺅن ہونے کی وجہ واضح نہیں۔

    بھارت، مصر، ترکی، آئرلینڈ، روس، ملائیشیا میں واٹس ایپ سروس آدھے گھنٹے سے زائد ڈاؤن رہی جبکہ چیک ری پبلک،اسپین سمیت کئی ممالک میں بھی واٹس ایپ صارفین کومشکلات درپیش رہیں۔

    واٹس ایپ سروس کا متاثر ہونا دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور متعدد صارفین نے واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر تشویش کا اظہار کیا۔

    واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دورکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ کو رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں صارفین اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چھرا مار کی کارروائیوں کے بعد گلستان جوہر میں کرائم کا گراف نیچے آگیا

    چھرا مار کی کارروائیوں کے بعد گلستان جوہر میں کرائم کا گراف نیچے آگیا

    کراچی : چھرامارکی کارروائیوں کے بعد گلستان جوہر میں کرائم کا گراف نیچے آگیا اور اسٹریٹ کرائم میں 90 فیصد حیرت انگیز کمی واقع ہوئی‌۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی نے جرائم کی تفصیلات جاری کردی , جس کے مطابق رواں ماہ گلستان جوہر سے صرف 7موٹرسائیکل وگاڑیاں چھینی گئیں، 10 روز میں گلستان جوہر سے7موبائل فون چھیننے کی واردات ہوئیں جبکہ 10 روز میں گلشن اقبال سے 18گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور گلشن اقبال سے ہی 10 روزمیں16موبائل فون چھیننےکی واردات ہوئی۔

    سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں گلستان جوہرسے92موٹرسائیکلیں،گاڑیاں چھینی گئیں، گلستان جوہرسے3ماہ میں 160موبائل فون چھینے گئے جبکہ گلشن اقبال میں 238شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے اور گلشن اقبال میں 302 موبائل فون مختلف علاقوں سے چھینے گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر اور اطراف میں سادہ لباس اہلکار بھی تعینات ہیں۔


    مزید پڑھیں : چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات


    یاد رہے کہ لستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کرنے کے واقعات 25 ستمبر سے شروع ہوئے اور اب تک 15 خواتین کو حملوں میں زخمی کیا جاچکا ہے، جن میں سے بیشتر کے جسم پر ٹانکے آئے ہیں۔

    چھرا مار ملزم کے شبے میں 15 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا، اب یہ 16 واں ملزم ہے جسے حراست میں لیا گیا لیکن اصل ملزم اب تک گرفت میں نہ آسکا۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر چھری سے حملہ کر کے ان کو زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پرپولیس نے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہےاور  انعامی رقم میں اضافہ کردیا، چھلاوے کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 5 کے بجائے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی کم ترین سطح پر

    ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی کم ترین سطح پر

    اسلام آباد: زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ نہ رکا، بیرونی قرضوں کی ادئیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کی سطح بیس ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی اور ستائیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ ذخائر چودہ ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے ، غیر ملکی قرضوں اور برآمدی بل کی ادائیگیاں زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا باعث بن گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں ستائیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کا حجم تیرہ ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ہوگیا، اکتوبر دوہزار سولہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر اٹھارہ ارب نوے کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے تاہم اس کے بعد ذخائر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں حکومت نے آٹھ ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی میں صرف کئے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی روپےکی قدر میں کمی کومزیدضروری بنارہی، عالمی مالیاتی ادارے بھی روپے کی قدر میں کمی کا مشورہ دے چکے۔

    دوسری جانب ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ بارہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔


    مزید پڑھیں : زرمبادلہ ذخائر میں کمی، حکومت نے23کروڑ ڈالر کے نئےقرضے لےلئے


    زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے بعد حکومت نے مزید قرضوں کے انبار لگا دیئے، تیل درآمدات کیلئے اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے بھی قرضہ لے لیا گیا، قرضے کا حجم سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہے۔

    یہ رقم بینک براہ راست تیل بیچنے والے ملک کو دئیے جائیں گے، پاکستان سعودیہ عرب سے تیل برآمد کرتا ہے۔

    حکومت کا رواں مالی سال آئی ڈی بی سے میں ایک ارب پچپن کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی قرضے لینے کا پلان ہے، اسکےعلاوہ زرمبادلہ ذخائر میں جاری مسلسل کمی کو روکنے کیلئے حکومت نے غیرملکی بینک سے پندرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کم ترین سطح پر

    نیویارک :  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کم ترین سطح پر آگئی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور قیمت 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایشیائی منڈیوں  میں خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ پانچ دن میں خام تیل کی قیمت میں چار ڈالر چھیاسٹھ سینٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی خام تیل کی قیمت چوالیس ڈالر بیس سینٹس جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت سینتالیس ڈالر بیس سینٹ ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ طلب سے زیادہ فراہمی ہے۔ تاہم ابھی تک اوپیک اور نان اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے معاہدے کی مزید توسیع کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

    تیل برآمدی ممالک کا اجلا پچیس مئی کو ہوگا۔


    مزید پڑھیں : خام تیل کی قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر


    دوسری جانب امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے جو خام تیل کی قیمت کو مزید کم کر رہی ہے، معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کمی سے مقامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے

  • بجلی کی قیمت میں4روپے 35پیسے کمی

    بجلی کی قیمت میں4روپے 35پیسے کمی

    اسلام آباد : لوڈشیڈنگ کے ستائےعوام کیلئے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی تاہم اس کمی سے کراچی کے شہری محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں چار روپے پینتس پیسے کمی کر دی گئی، نیپرا کے مطابق یہ کمی فروری اور مارچ کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، فیصلے سے صارفین کو چالیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

    فروری کے مہینے کیلئے دو روپے پندرہ پیسے جبکہ مارچ کیلئے دو روپے بیس پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

    نیپرا کا کہناہے کہ اس کمی کااطلاق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : بجلی کی قیمت 2روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی


    اس سے قبل رواں سال جنوری میں بجلی کی قیمت دو روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کیلئے دی گئی تھی،  سی سی پی اے کا کہنا تھا کہ بجلی پیداوار کیلئے ہائیڈرو اور گیس پلانٹس پر انحصار کے باعث بجلی کی قیمت کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے، جس کے باعث ایک روپے پچاسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی تھی۔

    تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد مزید چھتیس پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا‌۔