Tag: downgrades

  • جنوبی افریقا نے اسرائیل میں سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا

    جنوبی افریقا نے اسرائیل میں سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا

    پریٹوریا : جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنے سفارت مشن میں اضافہ کررہے تھے وہیں جنوبی افریقا نے اسرائیل میں اپنے سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں سفارت خانے کا درجہ کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں سفارت خانے کا درجہ کم کرنے کا فیصلہ حکمراں جماعت نیشنل کانگریس کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    صدر راما فوز نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت فلسطینی قوم اور اس کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کا حق ہے۔ ہماری وزارت خارجہ نے اسرائیل میں قائم سفارتخانے کا درجہ کم کرنے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے تل ابیب میں اپنے سفات خانے کے درجے میں کمی کی وجہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیاں اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔

    مزید پڑھیں : آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    رومانیہ کے بعد جمہوریہ چیک نے بھی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا

    رومانیہ نے بھی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد آسٹریلیا، رومانیہ سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک اپنے سفارت خانے یروشلم منتقل کرچکے ہیں۔

  • عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستان کی ریٹنگز بی مائنس کر دی

    عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستان کی ریٹنگز بی مائنس کر دی

    نیویارک : عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے زر مبادلہ ذخائر میں کمی،خراب مالی صورتحال اور بھاری قرض ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگز میں کمی کرکے بی مائنس کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹینگز ایجنسی فیچ کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں کمی کردی گئی، ریٹنگز ایجنسی کاکہناہےکہ درجہ بندی کو زرِ مبادلہ کے کم ذخائر، خراب مالی صورتحال اور انتہائی بھاری واجب الادا رقم کی وجہ سے ’بی نیگیٹو‘ کردیاگیا ہے۔

    فیچ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کے تناسب میں قرضو ں میں اضافے کی وجہ سے بیرونی مالیاتی خدشات لاحق ہیں، پاکستان کی ریٹنگز گزشتہ کافی عرصےسے مستحکم تھی۔

    ریٹنگز ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام بیرونی مالیاتی صورتحال کو بہتر بنا سکتا تاہم اس پروگرام کے اپنے منفی اثرات بھی ہیں۔

    فیچ کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، آئندہ تین برس میں فی سال نوارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کرنا ہوگی، آئندہ سال اپریل تک ایک ارب ڈالر کے یورو بونڈ کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔

    ریٹنگز ایجنسی نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر سات فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں :  رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.3سے 4.7تک رہےگی، موڈیز 

    یاد رہے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے  پاکستانی معیشت سے متعلق  پرپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی معیشت کوبیرونی خدشات لاحق ہیں ، حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ا صلاحات وقت کی ضرورت ہیں، معاشی اصلاحات مشکل اقدام ہیں تاہم یہ ہی معشیت میں بہتری کا باعث بنیں گی، 2020 تک قرضوں کاحجم بڑھ کر 76فیصد ہونےکا خدشہ ہے۔

    موڈیز کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.3سے 4.7تک رہےگی اور آئندہ مالی سال میں معاشی شرح نمومیں اضافہ متوقع ہے جبکہ ، 2020میں معاشی شرح نمو 5.8 فیصد رہنے کاامکان ہے۔