Tag: Dozens injured

  • انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں ہولناک آتشزدگی، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں ہولناک آتشزدگی، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    باندا آچے : انڈونیشیا کے نواحی گاؤں میں موجود تیل کے کنویں میں گذشتہ رات بھڑکنے والی ہولناک آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، آتشزدگی کے باعث 10 ہلاک، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر باندا آچے میں واقع غیر قانونی تیل کے کنویں میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جب کہ آگ لگنے کے باعث کنویں کے قریب موجود تین گھر بھی جل کر رکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

    انڈونیشین فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ آچے میں سوماترا گاؤں میں موجود غیر قانونی تیل کے کنویں میں تقریباً رات ڈیڑھ بجے کے قریب آگ بھڑکی تھی۔ کچھ دیر بعد شعلوں نے اپنے اردگرد موجود گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

    ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ جب ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو تیل کے کنویں میں لگنے والی آگ مزید پھیلتی جارہی تھی، جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا ہے۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر جلنے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فائر یگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ آگ میں جھلسنے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں اس وقت آگ بھڑکی جب لوگ تیل کے کنویں کے قریب سے تیل جمع کررہے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹ آچے کمپنی چھوٹی پیمانے پر تیل نکالتی ہے جس کے لیے غیر قانونی طور پر گاؤں کے مقامی افراد کو استعمال کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں جکارتہ کے قریب دھماکہ خیز مواد بنانے والی کمپنی میں آتشزدگی کی زد میں آکر 47 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظاہرین پرگولی چلادی۔ سری نگرمیں قابض فوج کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ نوجوان گھر گھرچھاپوں کےخلاف احتجاج کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سری نگر میں بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، قابض فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    شہید کشمیری نوجوان زاہد رشید اور ثاقب احمد علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک گھر کو تباہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب پلوامہ میں بھی دو روز قبل 2 نوجوان بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

    بھارتی فوج کے مظالم پر پاکستان کا شدید رد عمل

    علاوہ ازیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کی شہادت کے معاملے میں خاموشی اختیار نہیں کر سکتا۔ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

    ڈائیلاگ کا مشورہ دینے والی عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں۔