اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید الزعابی کا کہنا ہے کہ یو اے ای سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفود کی جلد پاکستان آمد ہوگی، تاجر ،سرمایہ کار ایس ایم ای سیکٹر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید الزعابی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک یواےای وزارتی کمیشن کےآئندہ اجلاس پر بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک یواےای مشترکہ وزارتی کمیشن کااجلاس آئندہ ماہ کے آخر میں منعقد ہوگا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا یو اے ای سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفود جلد پاکستان آئیں گے، یو اے ای کے تاجر ،سرمایہ کار ایس ایم ای سیکٹر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
حامدعبیدابراہیم نے دبئی ایکسپو 2020کے بارے میں بھی مشیر خزانہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن،دبئی ایکسپو تجارتی تعاون کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان کی یو اے ای کی کمپنیوں کو بڑی پیشکش
یاد رہے چند روز قبل وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ زرعی شعبےمیں متحدہ عرب امارات سب سے بڑاانویسٹر ہے، پاکستان آنےکی خواہشمنددبئی کمپنیوں کو زمین اور ایکسپرٹیز آفر کر سکتے ہیں ، ہمارے پاس یو اے ای کی کمپنیوں کے لئے پرکشش بزنس ڈیلز ہیں۔