Tag: dr-abdul-qadeer-khan

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وفات سے قبل آخری پیغام

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وفات سے قبل آخری پیغام

    اسلام آباد : محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے آخری پیغام میں لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے بننے والے اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وفات سےقبل آخری پیغام میں کہا کہ پاکستانی بہن بھائیوں آپ سب جانتے ہیں کہ میں بیمار ہوں، لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے اسپتال بنا رہا ہوں۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں بنائی جانے والی پہلی ٹیم ختم کرنے اور اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کرتا ہوں، گزشتہ ٹیم کو اسپتال کے انتظامات چلانے کا اختیار نہیں ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    بعد ازاں ایٹمی سائنس داں قومی ہیرو پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہارافسوس کیا تھا۔

  • محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے

    محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے

    راولپنڈی: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 سال تھی اور طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبد القدیر خان کچھ ہفتے پہلے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، وہ پہلے الشفا اسپتال اس کے بعد ملٹری اسپتال میں زیر علاج رہے۔

    ڈاکٹر قدیر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی تھیں اور کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ گھر منتقل ہوگئے تھے۔ گزشتہ رات ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان یکم اپریل 1936 میں بھوپال میں پیدا ہوئے تھے، سنہ 1952 میں وہ خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی آگئے۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سنہ 1976 میں ایٹمی پروگرام پر کام شروع کیا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت کی بدولت 28 مئی 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربہ کیا۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان میں قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

  • معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

    معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

    لاہور : معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا میں خیرت سے ہوں، اور اللہ کے فضل و کرم سے تندرست ہوں، میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی خبروں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

    جس میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے کہا ہے کہ قوم مجھ سے متعلق خبریں سن سن کر پریشان ہو رہی ہے ، میں خیرت سے ہوں، اور اللہ کے فضل و کرم سے تندرست ہوں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ دشمن عناصر کی جانب سے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے انتقال کی صورت میں گھر سے اعلان کیا جائے گا، افواہوں پر کان نہ دھریں، اللہ مجھے دشمنوںکے دل جلانے کے لئے ضرور مزید کئی سال زندہ رکھے گا۔

    خیال رہے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیل گئیں۔

    واضح رہے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیر نے 1974 میں وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو خط لکھ کرایٹمی پروگرام کے لیے کام کرنے کی پیشکش اور اسی سال کہوٹہ لیبارٹریز میں یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کیا۔

    پاکستانی سائنسدانوں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود ایٹمی پروگرام کو جاری رکھا اورملک کو جدید ترین ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں شامل کیا تھا۔

  • آج محسنِ پاکستان عبدالقدیرخان اپنی 83ویں سالگرہ منارہے ہیں

    آج محسنِ پاکستان عبدالقدیرخان اپنی 83ویں سالگرہ منارہے ہیں

    آج پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی 83ویں سال گرہ منائی جارہی ہے۔

    ملک بھر میں آج محسن پاکستان عبدالقدیر خان کے مداح خصوصی تقاریب منعقد کریں گے، سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 ءکو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1952ءمیں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آگئے جہاں انہوں نے ڈی جے کالج کراچی سے بی ایس سی کیا۔ 1961ءمیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے وہ یورپ چلے گئے جہاں انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ کی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پی ایچ ڈی کیا۔

    1974ءمیں انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے رابطہ قائم کیا اور انہیں بتایا کہ وہ یورینیم کی افزودگی جیسے پیچیدہ اور مشکل ترین کام میں مہارت رکھتے ہیں اور ملک کی خدمت کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

    ذوالفقار علی بھٹو نے ڈاکٹر قدیر خان کو فوراً وطن واپس آنے کی ہدایت کی اوران پراعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنا پروجیکٹ شروع کرنے کی تمام سہولیات فراہم کردیں جس کے نتیجے میں 31 جولائی 1976ءکو راولپنڈی میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز کا قیام عمل میں آگیا جو اب ڈاکٹر عبدالقدیر خان ریسرچ لیبارٹری کہلاتا ہے۔

    دو سال کی ریاضت کے بعدڈاکٹر عبدالقدیر خان اس لیبارٹری میں یورینیم کو افزودہ کرنے کے تجربے میں کامیاب ہوگئے۔ تقریباً اسی زمانے میں کہوٹہ کے مقام پرایٹمی پلانٹ کی تنصیب مکمل ہوگئی جہاں پاکستان نے اپناسب سے بڑا ہتھیار ایٹم بم تیارکیا۔

    28مئی 1998ءکو پاکستان نے پہلا ایٹمی دھماکا کیا اور یوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا۔

  • آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    اسلام آباد : پاکستان کے ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان نے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا عہدکریں ملک کو مضبوط،فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا اندرون ،بیرون ملک پاکستانیوں کویوم پاکستان مبارک ہو، عہدکریں ملک کومضبوط،فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے۔

    ڈاکٹرعبدالقدیر کا کہنا تھا آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں، پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    مزید پڑھیں :  ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد تھے۔

    واضح رہے لاہور کے منٹو پارک میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت منعقد ہونے والے تین روزہ جلسے میں علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی ، جسے 25 رکنی ورکنگ کمیٹی نے تیار کیا اور قرارداد لاہور کے نام سے موسوم کیا گیا۔

    تئیس مارچ انیس سو چالیس کو منظو رہونے والی قرارداد پاکستان نے علیحدہ وطن کی تحریک کو نہ صرف تیز کر دیا بلکہ برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی تھی۔