Tag: Dr Adeeb Rizvi

  • اعضاء کا عطیہ نہ ملنے سے پاکستان میں ہر تیسرا شخص انتقال کر جاتا ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی

    اعضاء کا عطیہ نہ ملنے سے پاکستان میں ہر تیسرا شخص انتقال کر جاتا ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی

    کراچی : سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ مِلک میں بعد از مرگ اعضا کے عطیہ کے حوالے سے آگاہی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ہر تیسرا شخص انتقال کر جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی میں اعضاء کے عطیہ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں اعضاء کے منتظر مریضوں، ماہرین صحت اور محکمہ صحت سندھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز خان زادہ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں سندھ ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ایچ او ٹی اے) بنائی ہے۔

    ایچ او ٹی اے نے ہر اسپتال کو پابند کیا ہے کہ برین ڈیتھ ہونے والے مریضوں کے حوالے سے فوری طور پر ہوٹا کو آگاہ کریں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ مِلک میں بعد از مرگ اعضا کے عطیہ کے حوالے سے آگاہی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ہر تیسرا شخص انتقال کر جاتا ہے۔

    انہون نے بتایا کہ اب تک بغیر کسی معاوضے کے چھ ہزار سے زائد مریضوں میں اعضاء کی پیوندکاری کی جاچکی ہے، تمام اعضاء کی پیوندکاری دنیا بھر میں ہورہی ہے اور یہ ہم بھی کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جگر کی پیوند کاری سندھ کے اسپتال میں ممکن، بالکل مفت ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

    اس کیلئے صرف لوگوں کی ہمت اور ان میں آگاہی پیدا کی ضرورت ہے، لوگوں کو چاہیے کہ بعد ازمرگ اپنے اعضاء عطیہ کریں کیونکہ ایک فرد آٹھ لوگوں کی زندگیاں بچا سکتا ہے۔

  • ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات، بی اے یوایس نے اعزازی ممبر شپ دے دی

    ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات، بی اے یوایس نے اعزازی ممبر شپ دے دی

    کراچی: معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو برٹش ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل کی اعزازی رکنیت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کو اعزازی رکنیت دینے کی تقریب کا انعقاد ایس آئی یوٹی میں ہوا جس میں بیرونِ ملک سے آنے والے ماہرین سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

    تقریب میں شرکت کرنے والے مقررین نے ادیب رضوی کی خدمات کو سراہا جبکہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کے ڈائریکٹر اور پروفیسر کو برٹش ایسو سی ایشن آف یورولو جیکل سرجنز (بی اے یو ایس) نے اعزازی ممبر شپ سے نوازا۔

    بی اے یو ایس کی ممبرشپ ایک انتہائی معتبر اور معزز اعزاز ہے جو طب کے شعبہ یورولوجی میں بہت ہی اعلیٰ خدمات و کارکردگی سر انجام دینے والوں کودی جاتی ہے۔بی اے یو ایس نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو یورولوجی کے کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازی رکنیت دی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر رضوی نے تقریباً 45سال قبل ایس آئی یو ٹی کی بنیاد رکھی، جس کا ملک میں گردے کی ٹرانسپلانٹ سرجری کی داغ بیل ڈالنے والوں میں ہوتا ہے۔

    ایس آئی یو ٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد ڈاکٹر ادیب رضوی نے شبانہ روز محنت کی جس کے باعث ادارے کو خطے میں سرجیکل سائنسز کے شعبے میں سینٹر آف ایکسیلنس کی پہچان ملی۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹرادیب رضوی کے نام طب کا اعلیٰ ترین اعزاز

    یاد رہے کہ ایس آئی یو ٹی کا قیام 1970 میں کراچی کے سول اسپتال میں عمل میں لایا گیا تھا ۔ایس آئی یو ٹی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی سربراہی میں پہلی بار سنہ 2003 میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کی تھی اور اب ہر ہفتے 10 سے بارہ ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جدید ترین دور میں بھی جگر کی پیوند کاری سرجری کی دنیا کا مشکل ترین عمل شمار ہوتا ہے اور دنیا کے محض چند ممالک ہی اس آپریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار

    کراچی : دنیا بھر کے پانچ سو با اثر مسلمانوں میں اے آر وائی ڈیجیٹیل نیٹ ورک کےصدر اور سی ای او سلمان اقبال کو مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور شخصیات قرار دیا گیا ہے۔

    دنیا کےپانچ سوبااثرمسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی، رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2018ء شائع کی ہے۔

    فہرست میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے، اردن کےرائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے سلمان اقبال کو پاکستان میں آزاد میڈیا کی آواز اور مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور شخصیات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

    فہرست میں عمران خان، سابق آرمی چیف راحیل شریف، بلقیس ایدھی، ڈاکٹرادیب رضوی، ڈاکٹرعبدالقدیرخان، ملالہ یوسفزئی سمیت متعدد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

    مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل،مفتی تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمن اورسراج الحق اورنعت خواہ الحاج صدیق اسماعیل کا نام بھی بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔

    عاطف اسلم اور عابدہ پروین بھی پانچ سوبااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل ایدھی اور اہل خانہ کا اعضا عطیہ کرنے کا اعلان

    فیصل ایدھی اور اہل خانہ کا اعضا عطیہ کرنے کا اعلان

    کراچی : معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی صاحب (مرحوم) کے اعزاز میں ایس آئی یو ٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس فیصل ایدھی نے اہل خانہ سمیت اپنے اعضا بعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو ٹی اسپتال کے زہر اہتمام معروف سماجی رہنما کی انسانی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایدھی خاندان کے علاوہ معروف ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت معززین نے شرکت کی۔
    اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے نئے سربراہ فیصل ایدھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایدھی صاحب کا مشن جاری رکھنے کے لیے لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا اور فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنا ہوگا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایس آئی یوٹی نے ایدھی صاحب کے گھر کے فرد کی طرح خدمت کی اور کوئی کسر نہیں چھوڑی، ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات قوم کے سامنے ہیں اور ہمیں ایدھی صاحب کی طرح ان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے‘‘۔

    مزید پڑھیں : عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگا دی گئیں

    فیصل ایدھی نے بعد از مرگ اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور ایس آئی یو ٹی میں اعضا عطیہ کرنے کے فارم پر دستخط بھی کیے، انہوں نے عوام سے اپیل کی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر شخص کو چاہیے کہ بعد ازمرگ اپنے اعضا عطیہ کرے‘‘۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایدھی صاحب نے مذہب اور فرقوں سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کی، عبد الستار ایدھی انسان دوست اور ہمدرد طبیعت کے مالک تھے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’2008 کو آنے والے زلزلے میں ایدھی صاحب کی خدمات کو دنیا نے تسلیم کیا، وہ ملک کے پہلے واحد شخص ہیں جنہوں نے اپنے اعضا بعد از مرگ عطیہ کرنے کی وصیت کی، عبدالستار ایدھی کے اس اقدام کے بعد سے اب تک 2 ہزار سے زائد افراد اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں‘‘۔