Tag: dr-adnan

  • نوازشریف کےدل کی دھڑکن نارمل نہیں،  مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا ،ڈاکٹرعدنان

    نوازشریف کےدل کی دھڑکن نارمل نہیں، مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا ،ڈاکٹرعدنان

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےدل کی دھڑکن نارمل نہیں ، پیس میکرلگانےکی ضرورت ہے، ہوسکتاہےنوازشریف کوایک آپریشن سےگزرناپڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سٹی میڈیکل کمپلیس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا
    نواز شریف کی صحت کے معاملات کے پیچیدہ ہیں، ان کی گردن اور دماغ کو خون کی فراہمی مکمل نہیں مل رہی، دو شریانیں بند ہیں۔

    ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا نوازشریف کاعلاج ہورہاہے ، ان کے مختلف نوعیت کےٹیسٹ کیےگئے ہیں، ان کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہے، مستقل پیس میکر لگانے کی ضرورت ہے۔

    ہوسکتا ہے نوازشریف کوایک آپریشن سےگزرناپڑے

    انھوں نے کہا ہوسکتا ہے نوازشریف کوایک آپریشن سےگزرناپڑے، ایسے مریضوں کے علاج کےوقت سے متعلق نہیں کہا جاسکتا، نواز شریف اسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا نوازشریف کاایم آرآئی کیاگیاہے، انھیں شریانوں کی ایک اوربیماری تشخیص کی ہے اور دل کے مرض کیلئے ادویات تجویزکی ہیں، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مزید علاج کا فیصلہ ہوگا۔

    نواز شریف میں شریانوں کی ایک اوربیماری کی تشخیص

    نوازشریف کے ذاتی معالج کا مزید کہنا تھا آج میڈیکل بورڈ نے تمام پرانی ٹیسٹ رپورٹس، میڈیکل ریکارڈ اور سفارشات کا جائزہ لیا ہے اور نواز شریف کا معائنہ بھی کیا ہے،ان کی دو شریانیں بند ہیں جو تشویشناک ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان شریانیوں کو سرجری سے کھولا جا سکتا ہے کہ علاج کے ذریعے۔

    نوازشریف کے ذاتی معالج کا مزید کہنا تھا علاج کا روڈ میپ ابھی طے نہیں کیا نہ ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ علاج کب تک چلے گا؟ علاج پاکستان میں ہو گا یا بیرون ملک ہو گا، یہ ابھی فیصلہ نہیں کر پائے، شریانوں کی بیماری سےمتعلق آئندہ ہفتےتفصیلات دیں گے۔

  • انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ڈاکٹرعدنان

    انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ڈاکٹرعدنان

    لاہور : نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، نوازشریف نے انجیوگرافی سے انکار نہیں کیا، حکومت جب کہےگی انجیوگرافی کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان جناح اسپتال پہنچ گئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا انجیوگرافی نہ ہونے پر نوازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی۔

    ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ ہم انجیوگرافی کاانتظارکررہےہیں، حکومت کی جانب سےانجیوگرافی کانہیں کہاگیا، نوازشریف نےانجیوگرافی سےانکارنہیں کیا، حکومت جب کہےگی انجیوگرافی کرائیں گے، حکومت ابھی انجیوگرافی آفرنہیں کررہی۔

    گذشتہ روز نوازشریف کے ذاتی معالج نے کہا تھا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی بیماری سادہ نہیں ہے، ان کےعلاج کے لیے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے، رپورٹ کے بعد تعین کیا جاسکتا ہےعلاج یہاں یا بیرون ملک ہو، میڈیکل بورڈ کا کام تشخیص کرنا تھا، علاج حکومت نے طے کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دل کے ایک حصے میں خون کی ترسیل ٹھیک نہیں ہے، نوازشریف کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی نوازشریف کی انجیو گرافی کی تجویز

    یاد رہے جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی انجیو گرافی کی تجویز کردی ہے اور سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا دیں تھیں۔

    بعد ازاں خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی آر آئی سی میں انجیو گرافی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس پر میاں نوازشریف کے اہل خانہ کی مشروط آمادگی کا اظہار کردی تھی۔

    نواز شریف سے مشاورت کے بعد لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا اور انجیو گرافی کرنے والی میڈیکل ٹیم کو تمام تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی تھی،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے نواز شریف کی اینجیو گرافی کی تصدیق اور تردید نہیں کی۔