Tag: Dr. Anwar Gargash

  • پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، ڈاکٹر انور قرقاش

    پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، ڈاکٹر انور قرقاش

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نےکہا ہے کہ پاکستان کو جنگ یمن پر مبہم پالیسی کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

     متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور محمود قرقاش نے سماجی ویب سائٹ پر لکھا ہےکہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد غیر متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئےبہتر یہی ہےکہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے واضح موقف اپنائے،خلیجِ عرب اس وقت نازک دوراہے پر کھڑا ہے۔

     انور قرقاش نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےمبہم مؤقف سےثابت ہوتا ہے کہ لیبیا سےیمن تک سلامتی کی ذمہ داری صرف عرب ممالک کی ہے ۔

    ڈاکٹر انور محمود قرقاش کا خیال ہے کہ پاکستان اور ترکی کیلئے ایران کی اہمیت خلیجی ممالک سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

  • یمن جنگ پرمؤقف کی پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے، انور محمود قرقاش

    یمن جنگ پرمؤقف کی پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے، انور محمود قرقاش

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور محمود قرقاش نے کہا ہے کہ یمن جنگ سے متعلق مبہم مؤقف اپنانے پر پاکستان کو بھاری قیمت  ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل نہ ہونے سے متعلق پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد غیر متوقع ہے۔

     

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے بہتر ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے موقف واضح کریں کیونکہ اسے مبہم مؤقف پر بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے۔

    انور قرقاش کا مزید کہنا تھا کہ خلیج عرب اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، پاکستان اور ترکی کے مبہم مؤقف سے ثابت ہوتا ہے کہ لیبیا سے یمن تک کی سلامتی کی ذمہ داری صرف اور صرف عرب ممالک پر ہی عائد ہوتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے لئے ایران کی اہمیت خلیجی ممالک سے زیادہ ہے۔