Tag: Dr arif alvi

  • ملک کی 24 فیصد آبادی کو نفسیاتی صحت کے مسائل باعث تشویش ہیں: صدر مملکت

    ملک کی 24 فیصد آبادی کو نفسیاتی صحت کے مسائل باعث تشویش ہیں: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 24 فیصد آبادی کو نفسیاتی صحت کے مسائل ہونا باعث تشویش ہے، مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز کو استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت دینا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت نفسیاتی صحت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں صدر پاکستانی امریکن سائیکٹرک ایسوسی ایشن، قومی کمیشن انسانی حقوق، عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں، پاکستان سائیکٹری سوسائٹی، وزارت صحت اور نفسیاتی صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صدر مملکت نے ذہنی صحت کے علاج اور روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی 24 فیصد آبادی کو نفسیاتی صحت کے مسائل ہونا باعث تشویش ہے، نفسیاتی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے صرف 5 سے 6 سو ماہرین نفسیات ہیں۔

    انہوں نے ذہنی صحت کے پروفیشنلز کی تعداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کو استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت دینا ہوگی۔

    اجلاس کے شرکا نے نفسیاتی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز دیں۔

  • الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت اعلٰی عدلیہ بھی نہیں دے گی، اعتزاز احسن

    الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت اعلٰی عدلیہ بھی نہیں دے گی، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کو بڑھانے کی اجازت تو اعلٰی عدلیہ بھی نہیں دے گی۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے انتخابات ہونے ہیں تو90دن میں ہی ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چلیں یہ الیکشن کچھ آگے بھی بڑھا دیں تو پی ڈی ایم کو کیا فائدہ ہوگا؟ الیکشن آگے بڑھانے کی اجازت سپریم کورٹ بھی نہیں دے گا۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ صدر نے جس انداز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا، آرٹیکل48کے مطابق صدر وفاقی حکومت یا کابینہ سے سفارش کا پابند ہے، صدر مملکت اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور حکومت کو خط لکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت حکومت کو آگاہ کریں کہ چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا مگر انہوں نے معذرت کی، وزارت خزانہ، داخلہ سمیت کوئی بھی معذرت نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن بھی معذرت کا مجاز نہیں، اسے اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

    ماہر قانون نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کیلئے90دن سے اوپر نہیں جانا ہوگا، صدر وزیراعظم کو خط لکھ دیں کہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات سے معذرت کی ہے۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ آئین میں یہ طے کیا گیا ہے کہ90دن کے اندر الیکشن کرانا ہوں گے، الیکشن میں90دن سےتاخیرکی جاتی ہےتو یہ صریحاً آئین سے انحراف ہے، گورنر اسمبلی تحلیل کرتے ہیں تو انہیں انتخابات کی تاریخ دینی ہے، آرٹیکل218 کی شق3کے مطابق الیکشن کمیشن90دن میں انتخابات کا ذمہ دارہے۔

  • صدر کی اوقات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، خواجہ آصف

    صدر کی اوقات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی اوقات ہی نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

    یہ بات انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے دواسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کے اقدام پر اپنے ردعمل میں کہی۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں ہے، ملکی آئین نے صدر کو ایسا کوئی اختیار نہیں دیا، صدر اپنی اوقات سے باہر ہورہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق اپنا مؤقف دیا، ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ خود دیکھ لیں کہ ادارے ریوینیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہوچکی ہیں میں نام نہیں لوں گا، ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ جو چیزیں زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا کوئی نہ کوئی حل سوچنا ہوگا، 4ہزار روپے پر1500کنال پر مشتمل مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں، بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں؟

    مزید پڑھیں : صدر علوی نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ دے دی

    واضح رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت انتخابات کا پروگرام جاری کرے۔

  • پیپلزپارٹی نے صدرعلوی کے الیکشن کی تاریخ کے اقدام کو غیرآئینی قرار دے دیا

    لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے پی ٹی آئی کی خواہش پر دو اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دے کر آئین سے تجاوز کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ صدر علوی کے فیصلے کو سمجھنے کیلئے ہمیں آئین کی طرف دیکھنا ہوگا، ملک کو آئین کے تحت چلانا ہے خدشات اور تحفظات پر نہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین پرعمل درآمد کے پابند ہیں اور اسی آئین کے تحت صدرمملکت نے وفاقی حکومت اور کابینہ کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیوں کے انتخابات ہیں صدر مملکت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر مملکت کا اختیار نہیں ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صدر مملکت کو نہ کیس عدالت نے بھیجا اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے، صدر مملکت نے پی ٹی آئی کی خواہش پر آئین سے تجاوز کیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ سال قاسم سوری نے بطورڈپٹی اسپیکر جو کام کیا آج صدر مملکت نے وہی طرزعمل اپنایا، ان کی کوشش ہے کہ ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیا جائے۔

    شرجیل انعام میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایوان صدرکا غلط استعمال ہورہا ہے، صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے پھرغیرآئینی کام کیا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے بھی بڑے دہشت گردوں کی سزائیں عارف علوی نے معاف کی ہیں، صدارتی حکم کے ذریعے کئی دہشت گردوں کو آزادی دی گئی ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ صدر مملکت کو ہمارا مشورہ ہوگا کہ وہ عمران خان کا جھوٹا نہ کھائیں۔

    شیری رحمان

    پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ صدر مملکت کا صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیرآئینی ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد تاریخ دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر نے بغیرمشاورت2اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، صدر الیکشن ایکٹ2017 کے آرٹیکل57(1)کی بھی خلاف ورزی کربیٹھے، انتخابات کا اعلان ای سی سے مشاورت کے بعد گورنرنے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔

    مزید پڑھیں : صدر علوی نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ دے دی

    صوواضح رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت انتخابات کا پروگرام جاری کرے۔

     

  • بنوں حملہ: صدر مملکت کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت

    بنوں حملہ: صدر مملکت کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی اور شہدا کی بہادری اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی، صدر مملکت نے شہید صوبیدار میجر خورشید کے پسماندگان سے اظہار افسوس کیا۔

    صدر عارف علوی نے سپاہی سعید احمد کے بھائی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے 19 دسمبر کو میران شاہ میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی تعزیت کی۔

    صدر مملکت نے شہدا کو وطن کے لیے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہدا کی بہادری اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    صدر مملکت نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ بنوں میں قید دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں چھڑوانے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں 35 کے قریب دہشت گردوں کا صفایا ہوا جبکہ فورسز کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 3 افسران سمیت 10 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • ’’صدر عارف علوی پی ٹی آئی میں بڑے سیانے آدمی ہیں‘‘

    ’’صدر عارف علوی پی ٹی آئی میں بڑے سیانے آدمی ہیں‘‘

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پی ٹی آئی میں بڑے سیانے آدمی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی، انہوں نے کہا کہ عارف علوی ایسی باتیں کرتے ہیں جو پاکستان کے مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی بڑی سوچ رکھنے والے انسان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر تو الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر کہہ رہا ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی ہیں۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو 25 تاریخ ضرور یاد کرائیں گے، 25تاریخ کو انہوں نے جو کچھ کیا شریف کے پورے ٹبرکو یاد کرائیں گے، انہیں پنجاب کے پورے شہروں کے جیلوں کی سیر کرائیں گے۔

  • اہم تقرری کو آئین و قوانین کے تحت ہونا چاہیے، صدر مملکت

    اہم تقرری کو آئین و قوانین کے تحت ہونا چاہیے، صدر مملکت

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کومعمول پرلانے کے لیے کوشش ہورہی ہے، اہم تقرری کو آئین اورمتعلقہ قوانین کے تحت ہونا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لایا جائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ اہم تقرری کو آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت ہونا چاہیے۔ ایسا متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال کو معمول پر لانا ملک میں معاشی اور مالی استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

    ارشد شریف شہید کے خط کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ ضروری کارروائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

    قبل ازیں گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے جو آئین کے مطابق ہی طے ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ضرور ہوئی تھی لیکن آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہوگا۔

  • صدرعارف علوی نے سپریم کورٹ ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    صدرعارف علوی نے سپریم کورٹ ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کی تعیناتی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج کی گئی ہے۔

    صدر پاکستان نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی، صدر نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کےآرٹیکل175اے کے تحت دی ہے۔

    دریں اثنا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں ترقی اور جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہوئی کورٹ تعیناتی کا خیرمقدم کیا۔

    ایک بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ عدالت میں ترقی اس وقت تک سنیارٹی کی بنیاد پر کی جانی چاہیے جب تک میرٹ پر ترقی کے لیے کوئی معروضی معیار طے نہیں کیا جاتا۔

    مزید پڑھیں : جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججوں کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پارلیمانی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل اے-175 کے تحت سنیارٹی کے اصول پر عمل پیرا ہوں جو کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی سے متعلق ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا صدرعارف علوی کو ٹیلیفون

    وزیراعظم شہباز شریف کا صدرعارف علوی کو ٹیلیفون

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قوم، ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آٖفاقی تاثیر کا حامل ہے، دنیا کی کوئی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کی راہ قربانی کا اصل مقصد، اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے نفسیاتی خواہشات قربان کرنا ہے، وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچار ہے،ان حالات میں ایثار، قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ذاتی مفاد اور خودغرضی کی بجائے ایثار و محبت اور غم خواری کے جذبات اپنانا ہوں گے، اپنے اردگرد ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں۔

    عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے، ان عظیم شخصیات نے امتحان میں اللہ تعالیٰ کے حکم پر سرتسلیم خم کردیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور اور اپنے پیغام میں کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ قوم سے اپیل کروں گا کہ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے اس پر عمل کریں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے بیماری سے محفوظ رہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، پیارے پاکستان کو صاف رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

  • صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم جاری کردیا

    صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد : صدر مملکت نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی معافی کی منظوری دے دی ہے، قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا گیا۔

    قیدیوں کی سزا میں 90 روزہ معافی کا نوٹیفکیشن چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کرہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس عرایت کا اطلاق قتل، ریاست مخالف سرگرمیوں، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی کے ملزمان پر نہیں ہوگا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 90روزہ معافی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو سزا کا دو تہائی مکمل کرچکے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 65سال سے زائد مجرم جو قید کا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے وہ بھی مستفید ہوں گے، وہ خواتین قیدی جو سزا کا تہائی پورا کرچکی ہیں وہ بھی معافی کا فائدہ اٹھاسکیں گی۔

    اس کے علاوہ18سال سے کم عمر بچے جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں وہ بھی اس رعایت سے مستفید ہوں گے۔