Tag: Dr Asim Hussain

  • ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت، احاطہ عدالت سیاسی جلسہ گاہ بن گیا

    ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت، احاطہ عدالت سیاسی جلسہ گاہ بن گیا

    کراچی: احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی پیشی کارنرمیٹنگ کی شکل اختیارکرگئی، پی پی کے نومنتخب صدر نے  جیالوں سے خطاب کیا اور چیئرمین پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں جیالوں نے احاطہ عدالت میں ہی کی زور دار نعرے بازی شروع کی اور سیاسی جلسے کا ماحول بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسوباسٹھ ارب روپےکی کرپشن کے الزام میں نامزد ڈاکٹرعاصم کی پیشی پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد پرچم اور پلے کارڈاٹھائےعدالت کے باہر پہنچی اور اُن کا شاندار استقبال کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاول بھٹو کی جانب سے کراچی کا صدر نامزد کرنے پر اُن کا شکرا گزار ہوں، پیپلزپارٹی پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی خدمت کی اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا‘‘۔


    پڑھیں: ’’ پی پی کراچی ڈویژن کے نئےعہدیداروں کا اعلان، ڈاکٹرعاصم صدرمقرر ‘‘


    ڈاکٹر عاصم نے الزام عائد کیا کہ عدالت میں زمینوں کے جعلی نقشے پیش کئے جارہے ہیں، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہناتھا وقت بدلتا رہتا ہے،کراچی مقامی لوگوں کا ہے اور میں بھی کراچی کا ہوں۔ ڈاکٹر عاصم نے طیارہ حادثہ اورجنید جمشید کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔


    مزید پڑھیں: ’’ قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ڈاکٹر عاصم ‘‘


    پیپلزپارٹی کے نومنتخب صدر  نے جلد انصاف ملنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی جیل سے باہر آؤں گا دوبارہ لوگوں کی خدمت کروں گا۔ دورانِ خطاب جیالوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں نعرے بازی کی گئی جس کے بعد احاطہ عدالت میں سیاسی جلسےکاماحول بن گیا۔
  • پی پی کراچی ڈویژن کے نئےعہدیداروں کا اعلان، ڈاکٹرعاصم صدرمقرر

    پی پی کراچی ڈویژن کے نئےعہدیداروں کا اعلان، ڈاکٹرعاصم صدرمقرر

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرعاصم حسین کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا، سعید غنی سیکریٹری جنرل اور شہلارضا کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما جمیل سومرو نے بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان، کے پی اور کراچی ڈویژن کی تنظیموں کا اعلان آج کیا جارہا ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرعاصم حسین  پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر، سینیٹرسعید غنی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کےجنرل سیکریٹری، شہلارضا پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات، اقبال شاہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری، علی مدد جتک پی پی پی بلوچستان کے صدر، ہمایوں خان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر، فیصل کریم کنڈی پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : رہائی کےبعد سیاست نہیں ڈاکٹری کروں گا،ڈاکٹرعاصم

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا، انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 30 نومبر کو یوم تاسیس منایا جائے گا، چاروں صوبوں کے صدور کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ پورے پاکستان کی تنظیم سازی کا عمل یکم دسمبر 2016 سے شروع کیا جائے گا۔

  • ڈاکٹرعاصم حسین پرفالج کا حملہ، ملاقاتوں پرپابندی، مکمل آرام کا مشورہ

    ڈاکٹرعاصم حسین پرفالج کا حملہ، ملاقاتوں پرپابندی، مکمل آرام کا مشورہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین پرفالج کاحملہ ہوا ہے، طبی معائنے اورایم آرآئی کے بعد معالجوں نے انہیں مکمل آرام کامشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کے حملے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا ایم آر آئی کیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے اہل خانہ کے علاوہ ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹر عاصم کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے ہیں، فالج حملہ ذہنی دباؤ کا نتیجہ قراردیاجارہا ہے، ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ اور ضیاء الدین اسپتال کے ترجمان نے عوام سے ڈاکٹر عاصم کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

    کئی ماہ سے جناح اسپتال میں علاج کے غرض سے داخل ڈاکٹرعاصم حسین کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد ماہر معالجین نے اُن کا معائنہ کرکے مختلف ٹیسٹ کروائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عاصم حسین کو طبیعت خرابی کے باعث مقامی اسپتال لایا گیا تھا، واضح رہے ڈاکٹر عاصم سابق صدرآصف علی زرداری کے خاص دوست ہیں اور دور زرداری میں بطور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے خدمات انجام دیتے رہے ہیں جب کہ گرفتاری کے وقت وہ ایچ ای سی کے سربراہ کے طور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

     ڈاکٹرعاصم اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجہ کروانے اور کرپشن کے الزامات میں زیر حراست ہیں جہاں اُن کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث جناح اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

    ترجمان بلاول ہائوس نے کہا ہے کہ ذہنی دبائو کی وجہ سے ڈاکٹر عاصم پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

  • نامزد میئر کراچی وسیم اختر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نامزد میئر کراچی وسیم اختر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ملیر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد مئیر کراچی کو آج سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

    اس موقع پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملزم وسیم اختر کے خلاف ملیر سٹی ، سچل تھانے میں اشتعال انگیز تقریر اور سہولت کار کے مقدمات درج ہیں، پولیس نے وسیم اختر سے تحقیقات کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے منظور کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملزم کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے اور خواتین کی موجودگی میں فحش تقاریر کے الزامات عائد ہیں جن پر تحقیقات کی جائیں گی, ملزم کو ڈسٹرکٹ ملیر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے تفتیشی ٹیم آج سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گی‘‘۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم کے وکلاء کی جانب سے وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر عدالت نے اعتراضات لگا کر واپس کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کردیئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے مگر پھر بھی عدالت نے ہمارے موکلوں کے خلاف فیصلہ دیا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے وکیل اور رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں قانونی راستہ ہی اپنایا جائے گا،  رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ تک رسائی کا اختیار ہے ہم انصاف کے حصول کے لیے ہر در پر دستک دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اختر اور  رؤف صدیقی کی گزشتہ روز ہونے والی گرفتاری کا فیصلہ غیر متوقع تھا، ہم نے ضمانت کے لیے پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ہی رجوع کیا تھا مگر وہاں درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

    محفوظ یار خان نے مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور اگر انصاف نہ ملا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

    دوسری جانب پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ انیس قائم خانی کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اے ٹی سی سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کردئیے، عدالتی احکامات کی روشنی میں‌ انیس قائم خانی کے وکلا نے ضمانت میں‌ توثیق حاصل کرنے کے لیے درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروادی۔

    یاد رہے دہشت گردوں کے علاج و معالجے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے الزام میں عدالت نے گزشتہ روز نامزد میئر وسیم اختر، رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی، رہنماء پاک سرزمین انیس قائم خانی اور قادر پٹیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے تھے ، تاہم پی پی سندھ کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل نے عدالت سے فرار ہونے کے بعد رات کو پولیس کو از خود گرفتاری دی تھی۔

     

  • اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

    اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

    کراچی: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم حسین نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب کو اپنے آپ سے ہی خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے دوسرے گواہ مختار حسین جو اسپتال کی آڈٹ فرم میں بطور  ایڈمن اسسٹنٹ کام کرتے ہیں نے جج کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروایا اور دس سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی جانب سے دوسرے گواہ پر استغاثہ سے جراح کی گئی۔

    سماعت کے اختتام پر ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کسی تفتیشی افسر کو قتل کردیا گیا تو اس کا الزام بھی مجھ پر عائد کردیا جائے گا، کسی اور کا بدلہ لینے کے لیے مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں‘‘۔

    نیب پر تنقید کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ’’جن لوگوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات دائر کروائے اب وہ عدالت میں ان کو  ثابت کرنے میں ناکام ہیں، مجھے مالِ غنیمت سمجھ کر  جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں : ضیا ء الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں ہے، آڈٹ آفیسر کا عدالت میں انکشاف

    گزشتہ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہ راحیل شاہنواز نے عدالت کو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ضیاء الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں بلکہ تجارتی اسپتال ہے، اسپتال کو ملنے والا فنڈ فلاحی کاموں کے لئے خرچ نہیں کیا جاتا۔

    واضح رہے چھ مئی کو احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین پر دورِ وازارت میں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گیس اور پیٹرولیم کے ٹھیکے جاری کرنے کے حوالے چونسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    فردِجرم میں مزید کہاگیا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے اپنے دورِ وزارت میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کی جس کے باعث کھاد دوسرے ملک سے درآمد کر کے مہنگے داموں فروخت کی گئی، جس سے ملکی خزانے کو چار سو باسٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

  • احتساب عدالت کی ڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت

    احتساب عدالت کی ڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت

    کراچی : احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کو اپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت دیدی۔۔ سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران حتمی جے آ ئی ٹی پیش نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

    احتساب عدالت کراچی نےڈاکٹرعاصم کوطبی سہولیات فراہم کرنیکی درخواست پرفیصلہ سنادیا، احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت دیدی۔

    دوران سماعت وکیل صفائی نےاپنےدلائل میں کہاکہ ڈاکٹر عاصم ذہنی طور پرکمزورہورہےہیں،وکیل صفائی نے کہا ڈاکٹرعاصم کو میڈیکل بورڈ نے فزیو تھراپی کی تجویز دی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیئےکہ ڈاکٹرزکامعائنہ کرنیوالابورڈ مریض کی خواہش کے مطابق علاج فراہم کرے۔

    ڈاکٹرعاصم نےدہشت گردوں کے علاج کے مقدمےمیں ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی جس انسداددہشتگردی عدالت نےاٹھارہ اپریل کیلئے پراسیکیوٹراوردیگر کونوٹسز جاری کردیئے۔

    کراچی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حتمی جے آئی ٹی پیش نہ کرنےاورناقص کارکردگی پر برہمی کااظہار کیا۔

    عدالت نےملزم منصورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تاہم وکیل صفائی نےبتایاکہ ملزم رینجرزکی تحویل میں ہے، تفتیشی افسرکاکہنا تھاکہ وہ بیماری کے باعث ملزمان کو گرفتار نہ کرسکا بعد میں سماعت دو مئی تک ملتوی کردی گئی۔

  • ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت :انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

    ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت :انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتےہیں ۔

    انسداددہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت میں عدالت نےوکلاء سے استفسار کیا کہ کیا عدالت انیس قائمخانی کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتی ہےجس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جواب دیا کہ دو ہزار دس کے فیصلے کے مطابق عدالت نام ڈال سکتی ہے۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزات کی گمشدگی میں ان کا ریفرنس بھی دیا گیا ہے لہذا انہیں فریق بنایاجائے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عدالت پہلے جائزہ لے کہ دستاویزات کی گمشدگی کا مقدمہ قابل سماعت ہے یانہیں۔ عدالت نے سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی۔

    میڈیاسے بات کرتےہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ اللہ اور انصاف ہے تو ضرور رہا ہوجائیں گے، انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ان کا وزن ایک سو بارہ کلوگرام تھا جو گھٹ کراب ستتر کل گرام ہوگیاہے۔

    ڈاکٹرعاصم حسین کو بکتربند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت لایاگیا،ڈاکٹرعاصم کی پیشی کےموقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

  • ڈاکٹرعاصم کیس ، انیس قائم خانی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈاکٹرعاصم کیس ، انیس قائم خانی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی: ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    ڈاکٹرعاصم کیس کی انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نےانیس قائم خانی کی گرفتاری سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    سماعت کے دوران تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلئےگیا تھا وہ نہیں ملے، ایئرپورٹ حکام کوہم نےگرفتاری کاعدالتی حکم دکھایا تھا،ایئرپورٹ حکام نےانیس قائم خانی کو گرفتار نہیں کیا، انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلئےکوشش جاری ہے۔

    تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ قادرپٹیل ملک سےباہرہیں،گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے، سماعت کے دوران عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ اورحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

  • ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیےجانے پراحتساب عدالت کا اظہار برہمی

    ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیےجانے پراحتساب عدالت کا اظہار برہمی

    کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو پیش نہ کیےجانےپراظہار برہمی کردیا۔

    کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین کی عدم پیشی پر عدالت نےاستفسارکیاکہ بتایا جائے ڈاکٹرعاصم کو کیوں نہیں پیش کیا جارہا، جس پروکیل صفائی نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیے جانے کی انہیں بھی اطلاع نہیں۔

    اس موقع پر جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم علیل ہیں پیش نہیں کیاجاسکتا، ڈاکٹرعاصم کاذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں۔

  • نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرافسران کیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا ہے۔ ۔

    نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم سمیت 6مینجنگ ڈائریکٹرز کے نام شامل ہیں۔ ریفرنس میں سابق ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل بشارت مرزا،اے جی ایم زاہد بختیار کا نام شامل کیا گیا جبکہ سوئی سدرن کے موجودہ ایم ڈی خالد رحمٰن کا نام بھی نیب ریفرنس میں شامل ہے۔

    علاوہ ازیں نیب نے ڈپٹی ایم ڈی سوئی سدرن یوسف جمیل انصاری کومفرور قرار دے دیا۔ دریں اثناء نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چئیرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

    ملزم پر بھارت سے لوہا خرید کر پاکستان اسٹیل کو 18 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ریفرنس میں پاکستان سٹیل کے سابق ڈائریکَٹر کمرشل ثمین اصغر کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔