Tag: Dr Asim

  • ڈاکٹر عاصم کی بینائی متاثر ہونے کا خطرہ

    ڈاکٹر عاصم کی بینائی متاثر ہونے کا خطرہ

    کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین کو آنکھوں کی تکلیف پر اُن کا فوری معائنہ کروایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق شدید ذہنی دباؤ اور مسلسل قید کے باعث اُن کی آنکھیں تیزی سے متاثر ہورہی ہیں۔

    ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈاکٹر عاصم کی دائیں آنکھ میں دھندلا پن بڑھ رہا ہے اور بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے، آنکھیں متاثر ہونے کے باعث ڈاکٹر عاصم کی بصارت کم ہوئی جس کی وجہ سے روز مرہ کے معاملات میں دقت کا سامنا ہے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مسلسل گرفتاری اور تفتیش سے ڈاکٹر عاصم کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے اور اُن کی آنکھیں تیزی سے متاثر ہورہی ہیں، ذہنی دباؤ کم نہ کیا گیا تو ڈاکٹر عاصم کی آنکھیں تیزی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ برس 26 اگست کو رینجرز نے کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کے علاج معالجے کے الزامات میں حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف نیب میں دو ریفرنسز اور دہشت گردی میں معاونت کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔

    وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر پیٹرولیم خدمات انجام دیتے رہے اور گرفتاری کے وقت وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تعینات تھے۔

  • ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس‘ تین ملزمان کی ضمانت میں توسیع

    ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس‘ تین ملزمان کی ضمانت میں توسیع

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں تین ملزمان کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی.

    سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں سابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجازچوہدری،محمد صفدر اورعبدالحمید عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے دوران تینوں ملزمان کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی.

    مزید پڑھیں:نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    وکیل درخواست نے کہا ہے کہ ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم گرفتار جبکہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں، پہلے گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی جائے، وکیل درخواست نے مطالبہ کیا کہ دیگرملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواست بعدمیں سنی جائے.

    مزید پڑھیں:ڈاکٹرعاصم حسین پر462 ارب کی کرپشن کے الزام میں فردِ جرم عائد

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم سمیت دیگرملزمان کیخلاف 462ارب روپے کرپشن کا الزام ہے.

    مزید پڑھیں: نیب نے ڈاکٹرعاصم سمیت متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

    عدالت کی آبزرویشن کے مطابق فریقین کے وکلا پہلے مقدمات ایک ساتھ کراتے ہیں ، وکلا بعدمیں مقدمات علیحدہ کرنے کے نام پر تاخیر کرتے ہیں ، عدالت کا کہنا ہے کہ نیب وکیل نےگزشتہ سماعت پربھی اسی بنیاد پر مہلت طلب کی تھی۔

  • ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری

    ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری

    کراچی : پیپلز پارٹی کراچی کے اسیر صدر ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا اور عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف 479 ارب روپے کرپشن کے دو ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، بینچ میں جسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے۔

    عدالت نے ڈاکٹر عاصم کااصلی پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈاکٹر عاصم کو نیا یا ڈپلیکیٹ پاسپورٹ بھی جاری نہ کیا جائے۔

    اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے دونوں ججوں کی رائے میں اختلاف سامنے آگیا تھا، کراچی بینچ کے سربراہ جسٹس فاروق شاہ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی جس پرریفری جج مقرر کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھیج دیا گیا، دو رکنی بینچ میںجسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے۔

    جسٹس فاروق شاہ نے فیصلہ سنایا کہ ڈاکٹر عاصم کو مطلوبہ علاج کی سہولت مل رہی ہیں، فی الحال انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی جبکہ جسٹس کے کے آغا نے 25 ،25لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

  • نامز میئر کراچی کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر عاصم

    نامز میئر کراچی کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر عاصم

    کراچی : نیب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی سماعت سے قبل ڈاکٹر عاصم کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو، وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کو خوش آئند اور نامز میئر کراچی کی گرفتاری کو حیران کُن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کی عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کیس سے متعلق دستاویزات اب تک مکمل نہیں لہذا قانون کے مطابق فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی‘‘۔

     اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی گرفتار ی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، اگر میرے مقدمے میں وسیم اختر کو گرفتار کرنا ہی تھا تو پہلے کرلیتے‘‘۔

    مزید پڑھیں : نامزد میئر وسیم اختر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کے منصب پر مراد علی شاہ کی تقرری خوش آئند ہے، اس تبدیلی کے بعد صوبے میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے‘‘۔

      پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

     واضح رہے چھ مئی کو احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین پر دورِ وازارت میں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گیس اور پیٹرولیم کے ٹھیکے جاری کرنے کے حوالے چونسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹرعاصم حسین پر462 ارب کی کرپشن کے الزام میں فردِ جرم عائد

    فردِجرم میں مزید کہاگیا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے اپنے دورِ وزارت میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کی جس کے باعث کھاد دوسرے ملک سے درآمد کر کے مہنگے داموں فروخت کی گئی، جس سے ملکی خزانے کو چار سو باسٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

  • وزیر اعظم اب وطن واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرعاصم کا انکشاف

    وزیر اعظم اب وطن واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرعاصم کا انکشاف

    کراچی : پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی سے قبل صحٓفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نواز شریف سمیت تمام بڑے لیڈرز پانامہ لیکس سے اپنا نام مٹوانے گئے ہیں۔

    سابق وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے ،ان سمیت تمام بڑے لیڈر پانامہ لیکس سے اپنا نام مٹوانے گئے ہیں۔۔

    ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس جیل لیکس ہیں؟جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بہت سی لیکس ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم کا مزید کہنا تھا کہ میں ملک سے بھاگ کر کہیں نہیں جاﺅں گا،اگربھاگنا ہوتا تو کب کا بھاگ گیا ہوتا۔

    قبل ازیں ڈاکٹر عاصم اور عبدالقادرپٹیل انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔جہاں ان سے قادر پٹیل نے بھی ملاقات کی۔ دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی۔

     

  • پی پی رہنما عبد القادر پیٹل دبئی سے کراچی پہنچ گئے

    پی پی رہنما عبد القادر پیٹل دبئی سے کراچی پہنچ گئے

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پیٹل دئبی سے کراچی پہنچ گئے، انہیں رینجرز نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے، وہ اپنے خلاف قائم مقدمے کا سامنا کریں گے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پپیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پیٹل اپنے خلاف قائم مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے  رینجرز کے طلب کئے جانے پر آج رات دئبی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    عبدالقادر پیٹل ای کے چھ سو دو پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے۔ قادر پیٹل دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں مفرور تھے۔

    قادر پیٹل پر الزام ہے ان کے ایما پر ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کرتے تھے۔

     

  • ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اورکرتا رہوں گا، آصف زرداری

    ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اورکرتا رہوں گا، آصف زرداری

    لاہور : پیپپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کا دفاع کیا ہے اور کرتا رہوں گا، ڈاکٹر عاصم کی گارنٹی لیتا ہوں، پیپلزپارٹی بھی ڈاکٹرعاصم کا دفاع کرتی رہے گی۔

    آصٓف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو کیا ضرورت تھی کہ وہ دہشت گردوں کا علاج کرتے، ڈاکٹرعاصم کسی کےفرنٹ مین نہیں اور نہ بن سکتے ہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی، عزیربلوچ 8 سے9 ماہ پہلےپکڑاگیا،پی پی کا اس سےتعلق نہیں،عزیربلوچ ہمارے دورمیں بھاگا ،ہم نے ریڈوارنٹ نکالے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اینٹ سےاینٹ بجانےوالی بات غلط اندازمیں پیش کی گئی، عمران خان کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان جب سیاستدان بن جائیں گے تو ساتھ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سیاسی فورس کے ساتھ کام کیا، عمران خان کادھرنےمیں ساتھ نہیں دیا، کیونکہ اس سے جمہوریت ڈی ریل ہورہی تھی۔

     

  • ڈاکٹر عاصم حسین مزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    ڈاکٹر عاصم حسین مزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کراچی : احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

    ڈاکٹرعاصم کو چودہ روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا، دوران سماعت ڈاکٹر ایس ایم ہارون کی رپورٹ تفتیشی افسر نے عدالت میں پڑھکر سنائی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو سائیکو تھراپی اور ایم آرآئی کرانیکی ضرورت ہے۔

    وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ نیب ریسرچ رپورٹ کوبنیاد بناکر تفتیش کررہی ہے، نیب اور رینجرز کے الزامات ایک جیسے ہیں،جے آئی ٹی کے الزامات دہرائے جارہے ہیں۔ وکیل صفائی نے الزام عائد کیا کہ انہیں حراساں کیا جارہاہے۔

    دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ اسی فیصد تفتیش مکمل ہوگئی پندرہ روزہ ریمانڈ دے دیں،عدالت نے ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

    ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ اوراہلخانہ بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین پر اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن، منی لانڈرنگ اور سرکاری زمین پر قبضے کے الزامات ہیں۔

  • ڈاکٹرعاصم کی نشاندہی پرOGDCL کے 6 افسران سمیت 8 افراد گرفتار

    ڈاکٹرعاصم کی نشاندہی پرOGDCL کے 6 افسران سمیت 8 افراد گرفتار

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے 6 افسران سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی نیشنل ایکشن پلان کی گونج اسلام آباد میں بھی سنائی دینے لگی، ڈاکٹر عاصم حسین کی نشاندہی پر سینچو رو پلانٹ کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے او جی ڈی سی ایل کے اعلی افسران کو گرفتار کر لیا۔

    پیپلز پارٹی دور حکومت میں شروع ہونے والا پروجیکٹ نومبر 2015 میں مکمل ہوا تھا ذرائع کے مطابق پروجیکٹ میں سندھ کی اہم سیاسی اور بیورکریسی کی شخصیات ملوث ہیں۔

    ایف آئی اےحکام کے مطابق افسران کو خلاف ضابطہ اور بھاری رشوت دے کر من پسند کمپنیوں کو نوازنے اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

    او جی ڈی سی ایل کے گرفتار افسران میں جی ایم ایس سی ایم روح اللہ حافظ محمد اسلم منیجر ایس سی ایم محمد یوسف جی ایم انچارج ڈیلی رنگ اشرف پٹھان ریجنل کواڈینیٹر حیدر آباد سی بی اے ممبر حیدر آباد ابو بکر فیلڈ منیجر سنچھورو منور عباسی شامل ہیں۔

  • ڈاکٹر عاصم کو تیس دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    ڈاکٹر عاصم کو تیس دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    کراچی :انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا اور سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیس میں تفتیشی افسر کو ہٹانے سے متعلق متفرق درخواست دائر کردی۔

    ڈاکٹر عاصم کے ذریعے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ڈاکٹر عاصم کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نمبر دو میں پیش کیا گیا، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم بدستور نیب کے ریمانڈ پر رہینگے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے استدعا کی کہ انہیں حراست میں 120دن ہوگئے ہیں لیکن آج تک وارنٹ گرفتاری نہیں دکھایا گیا، نا ہی ابھی تک کسی قسم کے شواہد پیش کئے گئے ہیں اس دوران ان سے 18مرتبہ نیب اور تفتیشی اداروں نے تفتیش کی، اب مزید تفتیش نہ کی جائے، انہیں عدالتوں پر اعتماد ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ سماعت کے لئے جلد کی تاریخ مقرر کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کیس میں تفتیشی افسر کو ہٹانے سے متعلق درخواست میں رینجرز نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر حکومتی ایما پر مقدمہ خراب کرنیکی کوشش کررہے ہیں، تفتیشی افسر نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم کو از خود رہا کردیا ۔تفتیشی افسر نے ٹھوس شواہد نظر انداز کرکے بدنیتی پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے۔

    درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کو فی الفور ہٹایا جائے۔

    گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نےڈاکٹرعاصم کیس میں تفتیشی افسرکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مقدمہ ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے پہلے تفتیشی افسر نے سابق تفتیشی افسر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گواہ، شہادت کی عدم موجودگی اور عدم ثبوت کی بنا پر کیس کو اے کلاس کر دیا ہے۔