Tag: dr atta ur rehman

  • ‘ماسک کے بغیر نظر آنے والوں کو دو ڈنڈے مارے جائیں’

    ‘ماسک کے بغیر نظر آنے والوں کو دو ڈنڈے مارے جائیں’

    اسلام آباد :کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہےاور اسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

    کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے مزید کہا حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہے ، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 11.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوااورپنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہونے لگا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید چار ہزار پانچ سو پچیس کیسز رپورٹ اور اکتالیس مریضوں کا انتقال ہوا۔

  • ‘ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے آئی’

    ‘ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے آئی’

    اسلام آباد : معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے آئی، یہ دوا انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی جانب سے خارج کردہ مضر مادوں کو قابو کرتی ہے اور سوزش کم کرتی ہے، جو کورونا کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چیئرمین پرائم منسٹر نیشنل ٹاسک فورس آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کورونا کے علاج کیلئے ڈیکسامیتھازون نامی دوا کی آزمائش بہت بڑی پیش رفت ہے، پاکستان میں دیگر بیماریوں کے لئے پہلے ہی سے اس دوا کا استعمال ہورہا ہے۔

    ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ انیس سوستاون میں تیار کی جانی والے ڈیکسامیتھازون انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی جانب سے خارج کردہ مضر مادوں کو قابو کرتی ہے اور سوزش کم کرتی ہے، جو کورونا کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے آئی جبکہ کوروناسے بچاؤکی ویکسین رواں سال کے آخر یا آئندہ سال متوقع ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی ، جس میں ڈیکسامیتھازون کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والی پہلی دوا ثابت ہوئی۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوا کا کامیاب ٹرائل کیا گیا ماہرین نے بتایا وینٹی لیٹر پر موجود دو ہزار ایک سو مریضوں کو ڈیکسامیتھاسون دی گئی، تیس فیصد مریضوں کی جان بچ گئی، جو مریض آکسیجن پر تھے جبکہ ان کی موت کی شرح میں پچاس فیصد کمی آئی۔

    ماہرین نے اس دوا کے بارے میں متاثرہ مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اس دوا کا استعمال ہرگز نہ کریں ، یہ دوا صرف اُن لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے کہ جو کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار ہیں اور اُنہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت بھی ہے۔

  • ڈاکٹر عطاالرحمان نے کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کا طریقہ بتا دیا

    ڈاکٹر عطاالرحمان نے کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کا طریقہ بتا دیا

    اسلام آباد : معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ ضروری ہیں، کورونا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد از جلد کورونا کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی۔

    ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ دواکی تیاری میں اربوں ڈالر،سالوں کاعرصہ درکارہوتاہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود داؤں کا جائزہ لے گی، موجود دواؤں کے کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کااجلاس اسی ہفتےبلایا گیا ہے۔

    یاد رہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات کے لئے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کرونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔