Tag: Dr Bilquis shaikh

  • دودھ میں زعفران اور سرمہ . . . . . . .  ڈاکٹر بلقیس نے اپنی بچی کے گنج پن کا علاج کیسے کیا؟

    دودھ میں زعفران اور سرمہ . . . . . . . ڈاکٹر بلقیس نے اپنی بچی کے گنج پن کا علاج کیسے کیا؟

    موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خراب طرز زندگی کے باعث گبج پن کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں،  خصوصاً کم عمر بچیاں اس سے متاثر ہورہی ہیں۔

    اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بچیوں کو آگے چل کر بالوں کے کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے تو آپ کو شروع ہی سے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشنز نے بالوں کی صحت سے متعلق ناظرین کو اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کیا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس عمر میں اپنے بال رنگوائے۔

    ماہر بیوٹیشن بینش پرویز نے بتایا کہ انہوں نے 13 سال کی عمر میں اپنے بال رنگوائے تھے ڈاکٹر حنا صدیقی نے بتایا کہ میں نے شادی کے بعد 29 سال کی عمر میں بال ڈائی کروائے جبکہ ڈاکٹر بلقیس شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ غلطی ساڑھے 15 سال کی عمر میں کی تھی۔

    ڈاکٹر بلقیس شیخ نے بتایا کہ ویسے تو ماں کے دودھ میں بھرپور غذائیت ہوتی ہے لیکن اس میں وٹامن سی نہیں ہوتا، جو بالوں کی نشونما کیلیے بہت ضروری ہے، اس کیلیے ایسے فروٹس جن میں وٹامن سی ہوتا ہے انہیں لازمی کھلانے چاہیئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چھوٹی بچیوں کو سبزیوں تازہ جوس فوری نہیں پلانا چاہیے بلکہ اس کو ہلکا سا گرم کرکے فیڈر میں ڈال کر پلائیں۔

    اس کو بنانے کی ترکیب بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالک آلو میتھی گاجر مٹر اور تھوڑا سا گوشت ملا کر اس کی یخنی کی طرح بنائیں اور بچوں کو پلائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی بھی پیدائشی طور پر گنجی تھی تو میں نے اس کے گنج پن کے علاج کیلیے دو چمچ دودھ میں زعفران کے دو یا تین دھاگے، ایک چٹکی ملیٹھی کے ساتھ گندم اور سونف کو جلا کر اس کا سُرمہ اور کیسٹر آئل ملا کر بچی کے سر پر لگا دیا۔

    یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے، اس کے علاوہ جب بچی تھوڑی بڑی ہوئی تو ادرک کا جوس لگانا شروع کردیا بالوں کی نشونما کیلیے یہ بہت زبردست چیز ہے۔

  • انڈے اور ہلدی کا مجرب نسخہ، ایڑھی کا درد غائب

    انڈے اور ہلدی کا مجرب نسخہ، ایڑھی کا درد غائب

    اکثر خواتین جو ہیل کی سینڈلز پہنتی ہیں ان کی ایڑیوں میں درد ہونا ایک عام سی بات ہے، اس کے علاوہ عمر رسیدہ افراد سمیت کسی گہری چوٹ کے نتیجے میں بھی ایڑیوں کا درد چین سے بیٹھنے نہیں دیتا۔

    خواتین کے اونچی ہیل کے جوتے بظاہر تو ہر دور کا فیشن ہیں لیکن یہ سینڈلز خواتین کو شدید تکلیف میں بھی مبتلا کردیتی ہیں جس میں ایڑیوں کا درد سرفہرست ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے ایڑی یا پیر کے درد کے علاج کیلئے ایک انتہائی کارآمد اور آزمودہ نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا۔

    ایڑی کا درد

    جس کو استعمال کرنے سے ایڑی کا درد فوری اور جادوئی انداز سے رفع ہوجائے گا اور آپ کو سکون اور راحت کا احساس ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ نسخہ میں اپنی ساس کو بنا کر دیتی ہوں جس سے ان کو بہت افاقہ ہوتا ہے، اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو چمچ سرسوں کا تیل فرائی پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور اس میں ایک چمچ پورا بھر کر ہلدی ڈال دیں۔

    اس کے بعد جب یہ نیم گرم ہوجائے تو اس میں ایک انڈا ڈال کر چولہے سے ہٹالیں تاکہ انڈا پکنے نہ پائے اور اس کو اچھی طرح پھینٹ کر پیسٹ بنالیں اور درد کی جگہ پر لیپ کرلیں کچھ دیر میں درد غائب ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ ایڑی میں درد ہونا پیروں کا سب سے عام مسئلہ ہے، یہ درد ایڑی کے اندر یا اس کے پیچھے ہوتا ہے جہاں پنڈلی سے ایڑی تک آنے والا طاقتور پٹھا ایڑی کی ہڈی سے جڑتا ہے، کئی بار یہ درد ایڑی کے سائیڈ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔

    ہمارے پیر میں 26 ہڈیاں، 33 جوڑ اور 100 سے زائد پٹھے ہوتے ہیں اور ایڑی پیر کی سب سے بڑی ہڈی ہے۔ اگر آپ ایڑیوں کو بہت زیادہ استعمال کریں یا اس کو چوٹ لگ جائے تو پھر درد ہو سکتا ہے جس کی شدت معمولی سے لے کر بدترین ہو سکتی ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔