Tag: dr faisal

  • امیدہےکرتارپورراہداری کی وجہ سے اور راہیں کھلیں گی ،ترجمان

    امیدہےکرتارپورراہداری کی وجہ سے اور راہیں کھلیں گی ،ترجمان

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے، کرتارپورراہداری کے حوالے سے وزیراعظم نے پہل کی تھی، امید ہےکرتارپورراہداری کی وجہ سےاورراہیں کھلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نےکرتارپورکوریڈور کے حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کےلئے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 2نوجوت سدھو یہاں پر موجود ہے،یقیناً یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ، بھارتی وزیر کچھ دیر میں واہگہ بارڈرکےذریعے پاکستان پہنچ جائیں گے، اقلیتوں کیلئےنہایت مثبت قدم ہےجو ہمارےدل کے قریب ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری عالمی طورپرتوجہ کا مرکز بنا ہو ا ہے ، کرتارپورراہداری کے حوالے سےوزیراعظم نےپہل کی تھی ، پاکستان اپنی اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے امید ظاہر کی کرتارپورراہداری کی وجہ سےاورراہیں کھلیں گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج  کرتاپورکوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے ،   ڈیرہ دربار صاحب شکرگڑھ میں خصوصی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

    وزیراعظم عمران خان کی دعوت پران کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو کام اکہتربرس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہوگیا، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار عمران خان جیوے۔

    سکھ برادری خوشی نہال ہیں،  ڈیرہ دربارصاحب پر موجود سکھوں کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل باجوہ ساری دنیا کے سکھوں کے بھی ہیرو بن گئے ہیں۔

  • افغانستان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی،ترجمان دفترخارجہ

    افغانستان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی، قتل سے متعلق پاکستان میں تحقیقات جاری ہیں، بھارت کو دہشت گردی سمیت تمام اہم معاملات پر مذاکرات کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پروزیراعظم عمران خان نے دورہ کیا ، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےفروغ پربات چیت ہوئی ، ملاقات میں تجارت کےفروغ پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پراتفاق ہوا ، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سےمتعلق آگاہ کیا۔

    پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتاہے


    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےمتحدہ عرب امارات کابھی دورہ کیا ، پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتاہے، پاکستان نے اوآئی سی کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں جارحیت کی مذمت کا خیرمقدم کیا۔

    انھوں نے کہا کویت میں پاکستانی مسافروں کوایئرپورٹ پرہرممکن مددفراہم کی، چین میں اسامہ احمدخان کی موت پرافسوس ہے،فیک نیوزبھی پھیلائی گئیں، فلسطینی عوام کےساتھ رواسلوک کی مذمت کرتےہیں۔

    افغانستان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی


    شہید ایس پی طاہرداوڑ کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہرداوڑکےقتل کی بھرپورمذمت کرتےہیں ، افغانستان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی، قتل سے متعلق پاکستان میں تحقیقات جاری ہیں۔

    بھارت کو دہشت گردی سمیت تمام اہم معاملات پرمذاکرات کی دعوت دی


    ترجمان نے کہا بھارت نےانڈین اوشن نیول سمپوزیم میں شرکت کی دعوت نہیں دی، اجمل قصاب کےڈومیسائل کامعاملہ میڈیاپردیکھاہے، بھارت کو دہشت گردی سمیت تمام اہم معاملات پرمذاکرات کی دعوت دی،ہماری کاوشیں جاری ہیں ، کرتار پور پر اچھی خبر جلد سنائیں گے۔

    بھارتی آرمی چیف کےبیان پراتناکہتےہیں سوچ کربولنےکی ضرورت ہے


    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کےبیان پراتناکہتےہیں سوچ کربولنےکی ضرورت ہے، پاکستان امرتسر کے وزیراعلیٰ کے بیان کومسترد کرتاہے ، داخلی مسائل میں پاکستان کا نام لینے سے الیکشن میں فائدہ اٹھانا ہے۔

    پاکستان نے ٹرمپ کے بیان کے بعد ریکارڈکی تصحیح کیلئےٹوئٹ کیا


    امریکہ کے حوالے سے ترجمان نے کہا پاکستان نے ٹرمپ کے بیان کے بعد ریکارڈکی تصحیح کے لیے ٹوئٹ کیا، القاعدہ کی سرکوبی کے لیے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کیا ،امریکا کے براہ راست افغان طالبان کے ساتھ روابط سے آگاہ ہیں اور افغان طالبان سےبراہ راست رابطوں کاخیرمقدم کرتےہیں۔

  • پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، کلبھوشن یادیو جیسے دہشت گردکا پکڑاجانا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت پوشیدہ نہیں، کلبھوشن جیسے دہشت گردکا پکڑا جانا بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

    عمران خان کےخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ترجمان نے کہا بھارتی میڈیا کوبڑا ہونے کی ضرورت ہے اور میرا خیال ہے یہی ہیڈ لائن ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان دیامیراور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا، امریکا سے فوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے، اس معاملہ پربات چیت جاری ہے۔

    کشمیر سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں پانچ کشمیریوں کوشہید کیا گیا، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پرتشویش ہے۔

    ترجمان نے افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول بہتر بنانے کے لیے باڑ لگا رہےہیں، افغان مہاجرین کی واپسی پرافغان وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

  • بھارت نے گزشتہ ایک سال میں1400بارلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

    بھارت نے گزشتہ ایک سال میں1400بارلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ ایک سال میں چودہ سوبارلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی،  مسئلہ کشمیر صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی فائرنگ سے30 پاکستانی شہری شہید اور100 سے زائد زخمی ہوئے اور ایک سال میں بھارت نے 1400 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔

    ترجمان کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے بارہ کشمیریوں کی شہادت کی پروز مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسیہ انداربی سمیت تین خواتین کی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں منتقلی بھی قابل مذمت ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوسکتا ہے، بھارت کے لئے کشمیرکا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنا مشکل ہوگا، بھارت نے ماضی میں بھی آرٹیکل پینتیس اے ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔

    دفترخارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ شبیراحمدشاہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 افراد کو زخمی کیا تھا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی دہشتگردی جاری ہے اور چوبیس گھنٹے میں شہید کشمیریوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید


    بارہ مولا میں بھارتی فورسزنے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا اور گھروں میں گھس کرمتعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے زبردستی دکانیں،تعلیمی ادارے بند کرا دئیے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی۔

    یاد رہے چند روز قبل دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کیخلاف بھارتی میڈیا زہر اگلنا بند کرے، اور اپنے داخلئی معاملات پر توجہ دے۔

  • پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا،  دفتر خارجہ

    پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاک فوج نے واضح کردیا پاکستان میں ڈرون حملےکا بھرپورجواب دیاجائے گا، ٹرمپ کے بیان پر اعلیٰ فورمز سے جواب دیا گیا اور امریکا کی جانب سے امدادکی فراہمی کا تفصیلی ریکارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں امریکا کے پاکستان میں ڈرون حملےکے خدشے پر ردعمل میں کہا پاک فوج واضح کرچکی ہے، ڈرون حملے کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان پر اعلیٰ فورمز سے جواب دیا گیا، امریکاکی جانب سے امداد کی فراہمی کا تفصیلی ریکارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر چینی فوجی اڈےکی تعمیرکامنصوبہ زیرغورنہیں، چینی فوجی اڈے کی تعمیر سے متعلق دشمن کا پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں، کچھ عناصر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی منتقلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، پاکستان افغانستان کیلئےتمام سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    ترجمان نے کہا پاکستانی زائرین نظام الدین اولیاکےعرس کیلئےبھارت جاناچاہتےتھے، زائرین کوویزا جاری نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نے ایران میں مظاہروں کو ایران کااندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا امید ہےایرانی حکومت خود مظاہروں کے معاملے کو حل کرلے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔