Tag: Dr Farogh naseem

  • ہوسکتا ہے نواز شریف صحتیاب ہوں اس لیے میڈیکل رپورٹ نہیں دے رہے، فروغ نسیم

    ہوسکتا ہے نواز شریف صحتیاب ہوں اس لیے میڈیکل رپورٹ نہیں دے رہے، فروغ نسیم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع نہ کروا کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، فروغ نسیم نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع نہ کروا کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔

    رپورٹس نہ جمع کرانے کی سزاوہی ہے جو یوسف رضا گیلانی کو ملی کیونکہ حکومتی احکامات کی نہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر شہبازشریف کو بھی پریشانی ہوسکتی ہے،

    قانون کے مطابق عدالتی احکامات پر نوازشریف کو باہرجانے دیا گیا، شہبازشریف نے ان کی ضمانت دی جو ملک میں موجود ہیں، ہوسکتا ہے نوازشریف صحتیاب ہوگئے ہیں اس لیے رپورٹ نہیں دے رہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کی گزشتہ رپورٹس میں جعل سازی ہو اس لیے نہیں دی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل کی حمایت کرنی ہے یا نہیں۔ اپوزیشن رہنما پاکستان کو بچائیں یا اپنی سیاسی لیڈر شپ کو بچائیں یہ فیصلہ کریں، مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں امید ہے ایف اےٹی ایف بل منظور ہوگا۔

    وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ایف اےٹی ایف بل کی حمایت کرنی چاہیے، میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن پاکستان کو بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتی ہے، خدانخواستہ پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو بہت نقصان ہوگا، بل منظور کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو ہماری تمام محنت رائیگاں جائے گی، اپوزیشن میں اچھے لوگ بھی ہیں امید ہے بل کی حمایت کرینگے، اپوزیشن کے زیادہ تر ارکان پر بھروسہ ہے وہ بل کی حمایت کرینگے، زیادہ ترارکان سیاسی فیصلے کے بجائے ملکی سلامتی کا فیصلہ کرینگے۔

  • نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، بیرسٹر فروغ نسیم

    نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، بیرسٹر فروغ نسیم

    اسلام آباد : وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، ذیلی کمیٹی فیصلے کا اختیار نہیں رکھتی، کابینہ کو تجویز دے سکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

     ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےسے متعلق گفتگو ہوئی۔

    اس حوالے سے مجموعی طور پر آج تین اجلاس ہوئے، ذیلی کمیٹی نے ای سی ایل سے نام نکالنے پر اپنی تجویز محفوظ کرلی ہے، فیصلہ سنانے کا ابھی وقت طے نہیں کیا گیا، لیکن جلد سے جلد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی جانب سے تجویز وفاقی کابینہ کے پاس جائے گی، ہمارا فیصلہ کسی کی رضامندی پرنہیں میرٹ پرہوگا، نواز شریف کے بیرون ملک جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، ذیلی کمیٹی فیصلہ سنانے کا اختیار نہیں رکھتی، کابینہ کو تجویز دے سکتی ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ فائنل فیصلہ کابینہ اس وقت دے گی جب ہم سفارشات دیں گے، اب کابینہ ہماری سفارشات کو مانتی ہے یا رد کرتی ہے یہ کابینہ کی مرضی ہوگی، تجویز میں ترمیم ک ااختیار بھی کابینہ کا ہے، کمیٹی اجلاس میں جو گفتگو ہوئی وہ ان کیمرا ہے۔

    مزید پڑھیں: ذیلی کمیٹی کا اجلاس ، نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکار

    یاد رہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا، وکلاء کا مؤقف تھا کہ حکومتی شرائط پر کسی صورت عمل نہیں ہوسکتا کیونکہ نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں، ضمانتی بانڈز دینے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

  • انسانی حقوق کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، فروغ نسیم

    انسانی حقوق کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، فروغ نسیم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کا قتل عام ہورہا ہے، کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے۔

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت علی الاعلان مقبوضہ کشمیر میں عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت سب کے سامنے ہے، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لے کر چل رہا ہے۔

  • آسان اور سستے انصاف کی عوام تک رسائی ہماری اوّلین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان

    آسان اور سستے انصاف کی عوام تک رسائی ہماری اوّلین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو آسان اور سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے، یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصییلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی، اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری ،سیکریٹری قانون اور وزارت کے دیگرسینئر افسران بھی موجود تھے۔

    ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم کو مفاد عامہ میں بنائے گئے نئے قوانین، نفاذ میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو ملکی قوانین سے آگاہی کیلئے پاکستان کوڈ کو آن لائن کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کوڈ کےنام سے ایپلی کیشن جلد عوام کیلئےدستیاب ہوگی،فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ایپلی کیشن سے1840سےمارچ2019 تک قوانین کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔

    پاکستان کوڈ میں اب تک23مختلف شعبوں سےمتعلق844قوانین درج ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرقانون نے وزیراعظم کو دیگرمختلف قوانین پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

    مزید پڑھیں: وزارت قانون نے عوام کی آسانی کےلئے پاکستانی قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے

    وزیر اعظم نے مفاد عامہ میں قانون سازی کے ضمن میں وزیر قانون کی کاوشوں کو سراہا، وزیر قانون سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو آسان اور سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، فوری اور آسان انصاف عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کا ضامن ہے۔