Tag: Dr Farooq Sattar

  • جنید جمشید کا صفائی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس مارچ کا اعلان

    جنید جمشید کا صفائی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس مارچ کا اعلان

    کراچی: معروف نعت خواں اور میزبان جنید جمشید آج بھی کراچی میں صفائی مہم چلائیں گے،جنید جمشید کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملنے سی ایم ہاؤس تک جائیں گے۔

    معروف نعت خوان جنید جمشید نے کراچی کو گندگی سے صاف کرنے کا بیڑا اٹھالیا، شہر کی سڑکوں پر صفائی مہم چلاتے جنید جمشید کا کہنا ہے کہ آج وہ ایم جناح روڈ اور لائنزایریا میں صفائی کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی غلاظت کا ڈھیر بن رہا ہے، کراچی کی نسبت باقی شہروں میں صفائی کی صورتحال بہتر ہے، جنید جمشید نے صفائی نہ ہونے صورت میں وزیراعلیٰ ہائوس تک مارچ کا اعلان بھی کیا ۔

    ان کا کہنا تھا امید ہے وزیر اعلیٰ سندھ ان کی بات سنیں گے، اگر حکومت سندھ کراچی کو صاف کرنے میں ناکام رہی تو کچرے سے بھرے ڈمپر سیم ہاؤس لے جائیں گے۔

    جنید جمشید کا کہنا ہے کراچی کے مقابلے میں دوسرے شہروں میں صفائی ہے، جنید جمشید گزشتہ کئی دنوں سے شہر میں صفائی مہم چلاتے نظر آرہے ہیں۔

  • جنید جمشید کی زیرقیادت صفائی مہم، ڈاکٹرفاروق ستاربھی حصہ بن گئے

    جنید جمشید کی زیرقیادت صفائی مہم، ڈاکٹرفاروق ستاربھی حصہ بن گئے

    معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی قیادت میں کراچی میں صفائی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراورمعروف اداکار ایاز خان بھی مہم کا حصہ بن گئے۔

    Farooq-01

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی کے بعد اب شہر قائد کو کچرے سے صاف کرنے کے لیے مذہبی اسکالر، فنکار، سول سوسائٹی ، فلاحی تنظیمیں اور سیاسی قیادت بھی میدان میں آگئی ہے۔

    Farooq-02

    جنید جمشید کی زیر قیادت شہر میں صفائی کی مہم کے دوران نیپا چورنگی اور گلشن سے کچرا صاف کیا گیا۔ مہم میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم اور فنکاروں کے ساتھ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کچرا اٹھانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    Farooq-03

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نے کہا کہ حکومت ساتھ دے یا نہ دے ہمیں اپنے حصے کا کچرا خود صاف کرنا ہوگا۔


    Junaid Jamshed along with Farooq Sattar… by arynews

    انہوں نے کہا کہ شہر کراچی خوبصورت اور روشنیوں کا شہر تھا،ہم اسے پھرخوبصورت بنائیں گے، جنید جمشید نے کہا کہ شہرصاف نہ کیا تو اتنی بیماریاں پھیلیں گی کہ اسپتال بھرجائیں گے۔

    Farooq-04

    ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے وسائل پر قبضہ کرکے کراچی کو کھنڈر بنایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے رضا کاروں اور سول سوسائٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی کو صاف کرنے کے لیے آگے بڑھیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہ جاگی تو جلد کراچی کا پورا کچرا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈال دیں گے۔

     

  • جامعہ کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے، فاروق ستار،عامر لیاقت کی شرکت

    جامعہ کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے، فاروق ستار،عامر لیاقت کی شرکت

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے اور رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دیئے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے جامعہ کراچی میں مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر طلباء وطالبات سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    muhajir-post-1

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام مہاجر کلچرل ڈے منایا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ طالبات نے ایک دوسرے کو مہندی بھی لگائی۔

    مہاجر کلچرل ڈے کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستاراورعامرلیاقت حسین کی جامعہ کراچی آمد پر ان کی گا ڑیوں کو باہر روک لیا گیا تھا۔  بعد ازاں دونوں رہنما طالب علموں کی موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر تقریب میں پہنچے۔

    muhajir-post-2

    ڈاکٹر فاروق ستاراورعامرلیاقت حسین نے موٹرسائیکل کی سواری کے مزے لیے اور پرانا زمانہ بھی یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جامعہ کراچی کاچکر بھی لگایا۔

    آرٹس لابی کے باہر موجود طلباء وطالبات نے دونوں رہنماؤں کا تالیاں بجا کرخیرمقدم کیا اور انہیں موٹر سائیکل پر آتا دیکھ کر خوشگوارحیرت کااظہار کیا۔

    muhajir-post-3

    تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کوفنڈز، شہر قائد کو معاشی پیکج اور کراچی میں پانی، ٹرانسپورٹ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔

    muhajir-post-4

    اس موقع پرڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے جب ایم کیو ایم میں باضباطہ شمولیت کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے صرف اتنا کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کس کے ساتھ کھڑا ہوں ؟

     

  • عیدالفطر :  ڈاکٹر فاروق ستار کی امجد صابری شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    عیدالفطر : ڈاکٹر فاروق ستار کی امجد صابری شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عید الفطر کے پہلے دن ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری شہید کی رہائش گاہ جاکر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے امجد صابری شہید کے بلند درجات ، شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔


    MQM leader pays tribute to slain Amjad Sabri by arynews

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید امجد صابری کے بیٹوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ ڈاکٹر فاورق ستار نے کہاکہ امجد صابری شہید کو ملک و قوم سے چھیننے والے سفاک دہشت گرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کا اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا ہر امن پسند شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کو قوالی اور نعتیہ کلام میں ملکہ حاصل تھا اور شہید کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن ہورہا تھا لیکن سفاک دہشت گردوں نے ہم سے بے ضرر، خوش باش اور ملنسار شخصیت کو بھی چھین لیا ہے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو ایک اور بڑے اثاثہ سے محروم کردیا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہید کے قتل کے پس پردہ حقائق سے ملک و قوم کو آگاہ کیاجائے۔

     

  • اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حونید لاکھانی کی ایم کیوا یم میں شمولیت

    اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حونید لاکھانی کی ایم کیوا یم میں شمولیت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج معروف تعلیمی شخصیت اور بزنس مین حونید لاکھانی کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ اگر کوئی کسی رہنما کے دل میں پاکستان کے غریب و مظلوم عوام کا درد ہے تو وہ صرف اور صرف متحدہ کا قائد ہے۔

    Hunaid_Lakhani-MQM472016 (6)

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراء یونیورسٹی کے چانسلر اور معروف بزنس مین حونید لاکھانی کی ایم کیوا یم میں شمولیت کے موقع پر عزیز آباد نائن زیرو کے سامنے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ایسے شخص کہ جس پاکستان میں درس و تدریس کا ایک نیٹ ورک قائم کرکے عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے اس کا ایم کیوایم میں شامل ہونا ہمارے لئے بھی حوصلے اور فخر کی بات ہے۔

    Hunaid_Lakhani-MQM472016 (4)

    انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان جو ایک روشن خیال، اعتدال اور ترقی پسند پاکستان بنانا قائد تحریک کا نظریہ ہے جس نے حونید بھائی پڑھے لکھے اور سیلف میڈ افراد ایم کیو ایم میں شامل ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حونید بھائی قائد تحریک کی طرف سے پاکستان کے مظلوموں اور طالب علموں کو حونید لاکھانی عیدی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حونید لاکھانی بھی پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ اگر کوئی آخری اسٹیشن ہے، کوئی سیاسی جماعت ہے تو وہ صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے۔

    ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے معروف ایجوکیشنلسٹ اور بزنس مین حونید لاکھانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد تحریک اور تمام ایم کیو ایم کے دوستوں کا بے حد مشکور ہوں آپ نے کھلے دل سے میرا استقبال کیا ہے۔

    Hunaid_Lakhani-MQM472016 (9)

    انہوں نے کہا کہ اقراء یونیوسٹی کے قیام میں سب سے اہم کردار ڈاکٹر فاروق ستار نے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے میری شہباز شریف، پرویز مشروف، عمران خان سب سے ملاقات ہوئی ان سے بات کی یونیورسٹی کے حوالے سے لیکن سب نے سنی ان سنی کردی لیکن جب میری گزشتہ دنوں خوش بخت شجاعت کے گھر قائد تحریک سے ٹیلی فون پر بات ہوئی اور وہ بھی پاکستان کے غریب عوام کو میعاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پریشان تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار دوبارہ کراچی کو کو روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور اس کے لئے میں نے آج ایم کیوایم سے اپنی جودجہد کا آغاز کیا اور آپ سب لوگوں کو میرا ساتھ دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے نذیر حسین یونیورسٹی کی صورت میں کراچی کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دیا ہے اور انشاء اللہ نذیر حسین یونیورسٹی 50 لاکھ بچوں کو تعلیم دے گی اور بہت کم قیمت میں دے گی۔

     

  • امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، فاروق ستار

    امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے زیراہتمام معروف قوال امجدصابری کی یادمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے امجدصابری کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے زیراہتمام امجدصابری کی یادمیں تقریب شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی، تقریب میں مختلف سیاسی سماجی ودیگر شعبہ زندگی سےتعلقات رکھنےوالے شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امجد صابری لیجنڈ تھے وہ امن کا پیغام دینے والے شخص تھے، انہوں نے سبق دیا کہ ہمیں نکھرنا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ برا وقت سب پر آتا ہے کوئی بکھرجاتا ہے کوئی نکھر جاتا ہے، امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، ان کاخلاپرکرنا مشکل کام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ،امن قائم کرنے کے لیےعوام کوشامل کرنا ہوگا۔

    اس موقع پر امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا کہ لوگوں کی تعزیت پر شکرگزار ہیں، امجد صابری ولیوں کی صف میں شامل ہوگئے۔

     

  • وزیر اعظم اور وزیرداخلہ اعترافی بیانات کی ویڈیوز کا جواب دیں، فاروق ستار

    وزیر اعظم اور وزیرداخلہ اعترافی بیانات کی ویڈیوز کا جواب دیں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جو ویڈیوز منظر عام پر لائی جارہی ہیں اس سے ایم کیوایم کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ وزیر اعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ کوان باتوں کے جواب دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا ہے کہ 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف پہلا باقاعدہ ریاستی آپریشن ،جبر اور تشدد کا سلسلہ شروع ہواتھا اور اس کا مقصد ایم کیوایم کو تقسیم کرنا ، کمزور کرنا اور دیوار سے لگانا تھا ۔

    انہوں نے کہاکہ پونے تین سالہ کراچی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ایک اے پی سی ضرور ہونی چاہئے ۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی آپریشن کو پونے تین سال ہوگئے ہیں اتنے عرصے کے بعد ہمارا بھی یہ سوال ہے کہ مطلوب سے مطلوب اور غیر مطلوب سے مطلوب کیسے ہوجاتے ہیں ۔

    انہو ں نے واضح الفاظ میں کہا کہ الطاف حسین اور ان کے نظریاتی ساتھی ہی اصلی ہیں باقی سب نقلی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں 19جون 1992ء کے شہداء کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

    اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، محفوظ یار خان ، زاہد منصوری ، محمدکمال ملک بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خالد شمیم، منہاج قاضی ، صولت مرزا اورڈاکٹر عاصم کی جو ویڈیو آرہی ہے اس سے کسی کا کچھ نہیں بگڑے گا نہ ہی متحدہ کے قائد  سے عوام کو گمراہ کیاجاسکے گا اور اس میں نقصان ان کا ہوگا جنہوں نے زبردستی ویڈیو بنائی ہیں ۔

    یہ دوستانہ مشورہ ہے کہ ایسے کاموں سے ہمارے اداروں ، وفاقی حکومت ، آئی بی کو اجتناب کرنا چاہئے ، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ کو ان سوالوں کے جواب دینا چاہئے کہ ویڈیو ریکارڈبیان کہاں سے آئے ، کس نے بنائے کیونکہ یہ غیر قانونی اور غیرآئینی قدم ہے جن لوگوں نے یہ اقدام کیا ہے ان کی انکوائری کی جائے اور تادیبی کاروائی کی جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ کراچی آپریشن کو پونے تین سال ہوگئے ہیں ، اتنے عرصے کے بعد ہمارا بھی یہ سوال ہے کہ مطلوب سے مطلوب اور غیر مطلوب سے مطلوب کیسے ہوجاتے ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ یا کوئی نہ کوئی اس کا جواب تلاش کریں ۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کے بعد آل پارٹی کانفرنس میں یہ طے ہوا تھا کہ اس کی اونر شپ عوام کو دی جائے گی تو کیا کوئی کمیونٹی کو شامل کرنے کی کوئی بات ہوئی ، سندھ پولیس کو سیاست سے باہر لانے کی بات جو کی گئی تھی اس پر عمل کیا گیا ، اس پر ٹاک شوز میں بات ہونا چاہئے اور حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کو ان سوالوں کے جواب دینا چاہئے ۔

    انہوں نے کہا کہ کل جب باہمی اتحاد سے رینجرز کے اختیارات واپس لئے جائیں گے تو کیا سندھ پولیس اس کیلئے تیار ہے اس کیلئے اس پر کوئی کام نہیں کرہا ہے ، کپتان بھی سو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک اے پی سی ضرور ہونی چاہئے اور پونے سالہ کراچی آپریشن کا جائزہ لینا چاہئے کہ لوگوں میں اس سے محبتیں پیدا ہوئی ہیں یا نفرتیں پیدا ہوئی ہیں۔

     

  • آرمی چیف، وزیر اعظم منہاج قاضی کے بیان کا نوٹس لیں، فاروق ستار

    آرمی چیف، وزیر اعظم منہاج قاضی کے بیان کا نوٹس لیں، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف سے منہاج قاضی کے ویڈیو بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزامات غیرقانونی اور غیرآئینی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائن زیرو پر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انیس سو اٹھانوے میں حکیم محمد سعید کے قتل کے بعد پھر ایم کیوایم کا میڈیا ٹر ائل کیا جا رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پکڑے گئے ایم کیو ایم کے کارکنان الزامات ثابت نہ ہونے پرباعزت بری ہو گئے تھے، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کے لئے پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں اور نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے رینجرز کی تحویل میں الزامات لگائے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے پس پردہ عوامل اور مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منہاج قاضی کے ساتھ خالد شمیم کے ویڈیو بیانات کا نوٹس لیا جائے ۔

    زور زبردستی اور تشدد کرکے زیرحرست ملزمان سے ایسے بیانات لینا کوئی مشکل کام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا اچھا تاثر نہیں آئے گا، اس پر اداروں کو سوچنا چاہیئے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے گئے الزامات پر ازخود نوٹس لے۔

     

  • متحدہ قومی مومنٹ نےچار ہزار پانچ سوارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

    متحدہ قومی مومنٹ نےچار ہزار پانچ سوارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ نےچار ہزار پانچ سوارب روپے کاشیڈو بجٹ پیش کردیا، ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی اوونرشپ عوام تک منتقل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے شیڈو بجٹ 17-2016 پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی اوونرشپ عوام تک منتقل کی جائے، اس حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر ڈپٹی کنوینئیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن کس چڑیا کا نام ہے،عوام کوبھی بتایاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی پلان پرعملدرآمد سے ہی معیشت پروان چڑھے گی، ٹیکس دینے سے متعلق بنیادی اصول بنانے کی ضرورت ہے، یہ عقل مندوں کا فورم ہے، کوئی سمجھے نہ سمجھے ہم توسمجھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹیکس کا نظام بھی آزادانہ ہونا چاہئیے، صرف مڈل کلاس تنخواہ دار متوسط طبقے پر ٹیکس لاگو کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، معاشی ترقی میں اضافے کیلئے سماجی ترقی میں بھی اضافہ کرناہوگا۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میٹرو اوراورنج ٹرین سے پہلے توانائی بحران حل کیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستارنے کرپشن کو تمام برائیوں کی جڑ قراردیتے ہوئے بلاامتیاز احتساب کا نعرہ لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ ورکنگ کلاس پرٹیکس لگانےسےمعیشت مضبوط نہیں ہوگی۔ پاکستان کے نظراندازطبقے کو بجٹ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور اقلیتوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کا سانحہ مڈل کلاس طبقے کو نظر انداز کرنے کی ہی وجہ سے پیش آیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کرپشن سے متعلق احتساب کا مکمل اور مؤثر نظام قائم کرناہوگا۔

    پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنا،قائد ایم کیوایم کا وژن ہے، انہوں نے کہا کہ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ند نظر رکھتے ہوئے نظام قائم کرنا ہوگا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

     

  • صرف ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس کا نام پانام لیکس میں نہیں آیا، فاروق ستار

    صرف ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس کا نام پانام لیکس میں نہیں آیا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ ایک طرف کارکنوں کو قتل کرنے دوسری طرف کارکنوں کی گرفتاریاں، اور تیسری جانب محب وطن پاکستانیوں کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    نارتھ ناظم آباد ریزیڈینس کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کرپشن کے دلدل میں دھنسی ہوئی ہے ، صرف ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس کا نام پانام لیکس میں نہیں آیا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ جس نے ایم کیو ایم کو چھوڑا ، عوام نے بھی اس کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا، ایم کیو ایم والوں کا مسکن ہمیشہ سے نائن زیرو رہے گا ہم خیابان سحر جانے والوں میں سے نہیں۔

    اس موقع پر نامزد میئر وسیم اختر کاکہنا تھا کہ اب تجربات کرنا چھوڑ دیناچاہیے ، کچھ لوگ خیابان سحر میں غلط جگہ پیسے خرچ کررہے ہیں، ایم کیو ایم میں مائنس فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

    وسیم اختر نے کہا کہ کراچی والوں کا کوئی والی وارث نہیں ہے ، پیپلزپارٹی نے کبھی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا، آٹھ سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی کیلئے ترسایا جارہا ہے ، اگر پانی پر فسادات ہوئے تو اس کی ذمہ دار ایم کیو ایم نہیں ہوگی۔