Tag: Dr Farooq Sattar

  • متحدہ قومی موومنٹ 10 مارچ سے کلین کراچی مہم کا آغاز کرے گی

    متحدہ قومی موومنٹ 10 مارچ سے کلین کراچی مہم کا آغاز کرے گی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نےکلین کراچی مہم کااعلان کردیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نےذومعنی جملوں سے بھرپور پریس کانفرنس کرتےہوئےکراچی سےکچرےکےساتھ خرافات اورذہنوں کاگند بھی صاف کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت10 مارچ سے ”کلین کراچی مہم“ اور 9 مارچ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا.

    ڈاکٹر فاروق ستار نے دوک ٹوک الفاظ میں کہاکہ کچرےکو اس کی آخری آرام گاہ تک پہنچایاجائےگا، گلیوں کےساتھ ذہنوں سےبھی گندصاف ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد کراچی کے شہریوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ” یہ شہر کراچی والوں کا ہے اور وہ اس شہر کے ہیں“۔ کراچی کے بعد حیدر آباد اور میرپور میں بھی صفائی مہم شروع کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ کراچی کی 6سیاسی جماعتوں کو بھی مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تیرسےکئی شکارکرنےجارہےہیں، صٖفائی کرنےسی وی یو بھی جائیں گے۔

    انہوں نے زوردیتےہوئےکہا کہ ہمارےپاس اب بھی ایک ڈاکٹرہے، پریس کانفرنس میں ڈاکٹرفاروق ستارنہ نہ کرتےبھی سب کہہ گئے،ان کے اشارے اتنے واضح تھے کہ مخاطب نے بھانپ ہی لیاہوگا۔

     

  • شوال میں شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فاروق ستار

    شوال میں شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شوال میں شہیدجوانوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

    یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    آپریشن میں پاک افواج کا کردار فیصلہ کن رہا،پاک فوج کی ایم کیو ایم سے متعلق غلط فہمیاں دورکرناچاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی بھی عزت کرتی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے کسی بھی عسکری ادارے کی دل آزاری پر معذرت کی ہے سندھ سمیت پورے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے عسکری قیادت سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

     

  • بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس کردیا۔

    ایم کیو ایم کےقائد کو اُن کا برطانوی پاسپورٹ واپس کردیا گیا، تین جون دوہزار چودہ کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کا پاسپورٹ ضبط کرکے اُن پر لندن چھوڑنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد کا پاسپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کیاگیاتھا، ایم کیو ایم کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کو اُن کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے ۔

    ترجمان ایم کیوایم امین الحق نے بتایا کہ قائد کی وطن واپسی کا فیصلہ مشاورت اور سیکیورٹی حالات کے بعد ہی کیا جا سکے گا ۔

  • ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کےقائد کے بیانات پر پابندی فوری ختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کیلئےقانون ایک جیسا نہیں ہے جبکہ پاکستان کا آئین ہر ایک کو اظہار رائے کاحق دیتا ہے۔

    خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک حکمرانوں کے دہرے معیار اور منافقت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں کا بیان بھی ہرزہ سرائی سے کم نہیں ، لیکن کسی نے قوم سے معافی نہیں مانگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک و قوم ، حکومتوں اور ریاستی اداروں کی اصلاح و احوال تب ہوگی جب کوئی جائز تنقید ہوگی ،اگر کسی جائز تنقید کا بھی حق نہ دیاجائے تو پھر اصلاح و احوال کے راستے کیسے قائم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے بلکہ عوام کی امانت ہے، پی آئی اے کو حکومت کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار نے پی آئی اے کی نجکاری کو تباہ کاری قراردے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ملازمین کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں نجکاری نہیں بلکہ تباہ کاری ہے، اگر حکمران نجکاری اور تباہ کاری کا فرق نہیں جانتے تو ہم بتا دیتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں جنہیں اسلام آباد جاکر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • عوام کو وڈیروں کا غلام بنانیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

    عوام کو وڈیروں کا غلام بنانیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

    نواب شاہ : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ایک سال بیک فٹ پر بیٹنگ کی اب فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے اورچوکے چھکے لگاتے ہوئے میئر کے اختیارات حاصل کریں گے،اور مردم شماری بھی کرائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر مردم شماری ہو جائے تو 2018میں سندھ کا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم سے ہو گا،اگر مسئلہ بات چیت سے حل نہ ہوا تو انصاف کے لیے عدالت جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی آدھی سے زیادہ کابینہ دبئی میں مقیم ہے۔ اور ذرا سی تیز ہوا چلی تو سندھ کی تمام کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ جو عوام کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں میں بد دیانتی کرکے نواب شاہ کے عوام کو وڈیروں کا غلام بنانے کی سازش کی ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورنواب شاہ کے عوام اب وڈیروں اور جاگیرداروں کے غلام نہیں رہیں گے۔  سندھ کی مظلوم عوام کی آواز بن کر تحریک کا آغاز کریں گے۔

  • اختیارات دو ورنہ نیاصوبہ بناؤ، فاروق ستارکامطالبہ

    اختیارات دو ورنہ نیاصوبہ بناؤ، فاروق ستارکامطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد دوہزار اٹھارہ میں سندھ کا وزیر اعلیٰ بھی ایم کیوایم کا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے عوام اور پارٹی سے وفادار رہنے، مسائل کے خاتمے اور عوامی خدمت کا حلف اٹھایا۔ اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے نئے صوبے کی جد و جہد کا نعرہ لگا دیا،انہوں نے تین مطالبات پیش کردیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اختیارات دو، مردم شماری کراؤ، ورنہ نئے صوبے بناؤ، انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری ہو جائے تو پھر سندھ کا وزیراعلیٰ کوئی وڈیرہ نہیں رہے گا، ایم کیو ایم بلدیاتی اختیارات، نئے صوبے اور مردم شماری کی جدوجہد کرے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد مئیر وسیم اختر نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنے کا بھر پور عزم کیا۔ جبکہ نامزد ڈپٹی مئِر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ چھ سال کے مسائل چند دن میں حل نہیں ہوسکتے۔ تاہم شہر کو ایک بار پھر مثالی شہر بنا کر دکھائیں گے۔

    تقریب میں شریک تمام کونسلرز، چئیرمین، وائس چئیرمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلا تفریق، فرقے ، فقے اور سیاسی جماعت شہر اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

  • ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پرجماعتی منشوردیا، فاروق ستار

    ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پرجماعتی منشوردیا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی منشورکا اعلان کیا ہے۔

    ڈاکٹرفاروق ستارکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اورانہوں نے بلدیاتی انتخابات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ایم کیوایم پہلے سے ووٹ لے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مخالفین دوپہر12 بجے تک بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم ہر قسم کی دہشتگردی اورجرائم کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی رکھتی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پر اپنی جماعت کا منشور پیش کیا ہے۔

    انہوں نے ایم کیوایم کے بلدیاتی منشور کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس میں کراچی شہرمیں پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، سرکلر ریلوے، صفائی اور روزگار یسے بنیادی مسائل کا حل فراہم کیا گیا ہے‘‘۔

  • اردو بولنے والوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    اردو بولنے والوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    حیدرآباد : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جواب دیں کہ الیکشن کے دنوں میں کتنے فنڈز جاری کئے‌ ۔

    ریٹرننگ آفیسرہمارے امیدواروں کے فارم رد کرکے دھاندلی کی کوشش کررہے ہیں۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں نہ سندھیوں کو حقوق ملے ہیں نہ اردو بولنے والوں کو ملے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت تعصب کو فروغ دیا جارہا ہے ۔اردو بولنے والوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنے اختیارات لے کر اپنے مسائل خود حل کریں گے ۔

    نئے انتظامی یونٹس کیلئے اسمبلی میں بحث کریں گے،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی انقلاب کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی دعو یدار پیپلزپارٹی اندرون سندھ کے علاوہ کہیں نظر نہیں آرہی

  • پانچ دسمبرکو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، فاروق ستار

    پانچ دسمبرکو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں پانچ دسمبر کو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جارہا ہے، پانچ دسمبر کو الگ صوبے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا مقابلہ آٹھ سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے، فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا بلا مقابلہ میئر منتخب ہوگا، جلسے میں خون رنگ لائےگا، نیا صوبہ آئے گا کا نعرہ بھی لگایا گیا۔