Tag: Dr Fehmida Mirza

  • اٹھارہویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی، فہمیدہ مرزا

    اٹھارہویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی، فہمیدہ مرزا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں،18ویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سندھ کی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اسمبلی منتخب نمائندے نہیں چلارہے ہیں۔

    صوبے پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں، سندھ میں بڑی تعداد میں بچے اسکول نہیں جاتے اور جن اسکولوں میں بچے پڑھنے جاتے ہیں ان کی حالت بہت خراب ہے، صوبے میں تعلیم کی حالت بہت بری ہے۔

    اسٹینڈرڈ آف لوونگ کسی کو دیکھنا ہے تو بدین اور تھرپارکر آکر دیکھیں، فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ جمہور کو مار کر جمہوریت مضبوط نہیں کی جاسکتی۔

    یہاں جمہور کا قتل ہورہا ہے اور بات جمہوریت کی ہورہی ہے،18ویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی،18ویں ترمیم کا مقصد یہ تھا کہ اس کے فائدے جمہور تک پہنچنے چاہیے تھے، ماضی کے حکمران بتائیں آپ نے 18ویں ترمیم پر عمل کیا ہی کب ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور اسمبلی منتخب نمائندے نہیں چلارہے ہیں صوبے پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں، سندھ کی بات کریں تو غربت کا براہ راست تعلق کرپشن سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حساب لگایا جائے کہ ہر صوبے کو 9نو سال میں کتنا پیسہ گیا اور کہاں خرچ ہواَ؟؟30ہزار ارب قرضہ لینےوالے11ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں۔

  • پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا گیا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

    پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا گیا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

    کراچی : صوبائی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا گیا، ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر ر ہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان پریمیر فٹبال لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیڈریشن کے آڈٹ کااحکامات جاری کردیئے گئے ہیں،18ویں ترمیم کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے، منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا۔

    سی سی آئی کے لئے جگہ بھی بن گئی اور یہ سیکریٹریٹ بنے گا، پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کوضائع کیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5سال میں بےپناہ فنڈزجاری کئے،27کروڑ روپے پی ایچ ایف کو دیئے مگرنتائج صفر رہے،  ان کا کہنا تھا کہ مثبت سرگرمیوں کوفروغ دے رہے ہیں۔

    اس لیے کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر ر ہے ہیں، لیاری کا پاکستان اسپورٹس میں نمایاں مقام ہے، وزیراعظم خود اسپورٹس مین ہیں ہر چیز کو سمجھتے ہیں، ورلڈ ساکر اسٹارز کے کھلاڑیوں کوخوش آمدید کہتےہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے فٹبال کو فروغ ملے گا۔

    پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ کا ٹائٹل کے آر ایل نے جیت لیا

    علاوہ ازیں پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ کا ٹائٹل کے آر ایل نے جیت لیا، لیگ کے آخری میچ میں سوئی گیس کو 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے آخری میچ میں سوئی گیس اور کے آر ایل کا مقابلہ ہوا۔

    کھیل کے آغاز سے ہی کے آرایل کا پلڑا بھاری رہا۔ اظہار اللہ کے ڈبل گولز نے کےآریل کو مستحکم پوزیشن پر پہنچایا۔ افتخارعلی خان اور جنید احمد نے ایک ایک گول اسکور کیے۔

    بہتر گول اوسط کی بنیاد پر کے آر ایل نمبر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان ایئر فورس کی دوسری پوزیشن اور رنر اپ ٹیم سوئی گیس کا تیسرا نمبر رہا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔

  • پی ٹی آئی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

    پی ٹی آئی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

    اسلام آباد : جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے بھرپور تعاون جاری رہے گا، اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی حوصلہ افزاء ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد دیتی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے نمائندگی آنا حوصلہ افزاء بات ہے، جی ڈی اے کی جانب سے حکومت کو بھرپور سپورٹ جاری رہے گی۔

    قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر کے طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، میں نے ایوان کی بالادستی اور تقدس کیلئے اقدامات اٹھائے، کبھی ذاتی مسائل کو اسپیکر کی کرسی تک نہیں پہنچنے دیا، آج شخصیات اداروں سے مضبوط نظر آتی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نامزد وزیراعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان

    ملاقات میں نعیم الحق، نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور علی زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اہم ذمہ داریاں ملنے کابھی امکان ہے۔