Tag: Dr Imran Farooq murder case

  • عمران فاروق قتل کیس: ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد

    عمران فاروق قتل کیس: ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم معظم علی کی ضمانت کی درخواست مستردکردی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مستردکردی ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جج کوثرعباس زیدی نے کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پہلا عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا۔ جو سولہ صفحات پر مشتمل ہے۔

    ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ساتویں مرتبہ عبوری چالان پیش کیا جو پہلی بار جمع کرلیاگیا۔

     

    عدالت نے ملزم معظم علی کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست مسترد کردی جبکہ معظم اور دیگر دو ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتی سال دسمبر میں وفاقی حکومت نے وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کیا تھا۔

    ڈاکٹرعمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی ارکان میں سے تھے جنہیں 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کے اپارٹمنٹ کے نزدیک چاقوؤں کے پے درپے وارکرکے بے رحمی سےقتل کردیا گیا تھا۔

     

  • عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

    عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نےعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے عبوری چالان پر اعتراضات لگا کر واپس کردیا، آئندہ سماعت پر دوبارہ چالان جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ ملزم خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی دو روز کی توسیع دے دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو خود سیکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں وہ جیل میں سماعت نہیں کرسکتے اور نہ ہی نوٹیفیکشن سے قبل ان سے کوئی رائے لی گئی ہے۔کیس کی مزید سماعت 10فروری کوہوگی۔

  • عمران فاروق قتل کیس : دو ملزمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

    عمران فاروق قتل کیس : دو ملزمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان خالد شمیم اور سید محسن علی کا اقبالی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا۔ ملزمان خالد شمیم اور سیدمحسن علی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    خالد شمیم اور محسن علی کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کو اپنا اقبالی بیان ریکارڈکرایا۔

    سب سے پہلےخالد شمیم نےاپنااقبالی بیان ریکارڈکرایاجو چار گھنٹےتک جاری رہا، اس دوران خالدشمیم کو اقبالی بیان کے لیے سوچنےکا پورا موقع دیا گیا۔

    ملزم محسن علی نے بھی اقبالی بیان ریکارڈکرادیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اقبالی بیان کےبعددونوں ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھجوادیاگیا۔

  • عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

    عمران فاروق قتل کیس: برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم محسن سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش مکمل کرلی، برطانیہ نے پاکستان سے ملزمان کی باقاعدہ حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

    کاشف نے عمران فاروق کوقتل کیا، مزاحمت پر ہم زخمی بھی ہوئے۔واپس آئے تو معظم کراچی ایئرپورٹ پرمنتظرتھا۔ملزم محسن نےاسکاٹ لینڈ یارڈ کوبیان ریکارڈ کرادیا۔برطانیہ نے پاکستان سے ملزمان کی حوالگی کامطالبہ کردیا

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزم محسن کا بیان لیا، ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاشف نے اس کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا۔

    ملزم نے مزید بتایاکہ ڈاکٹر عمران فاروق نے حملے میں مزاہمت کی جس کے نتیجے میں محسن اور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔

    محسن نے تصدیق کی کہ اس سارے معاملے میں ملزم معظم علی ان کا سہولت کار تھا اور کراچی ایئرپورٹ پر انکی واپسی پر منتظر تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملزمان سے اپنی تفتیش مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے اوران کی تفتیش کی روشنی میں برطانیہ نے پاکستانی حکام سے مزید جرح کے لئے تینوں ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی۔

    ڈاکٹرعمران عمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے گرین لینڈ ایج وئیر کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔