Tag: Dr ishrat ul ibad

  • آخری دہشت گرد کے خاتمے تک مقابلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر عشرت العباد خان

    آخری دہشت گرد کے خاتمے تک مقابلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر عشرت العباد خان

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کاسامنا کررہی ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اورانٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں.

    سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے چار سالہ یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ اداروں ان دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جو نظر نہیں آرہے تھے اور ان کو ڈھونڈ کر ان کا صفایا کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک مقابلہ جاری رکھا جائے گا، شہر کے حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے دو بڑے میگا پروجیکٹس عنقریب شروع ہورہے ہیں، کے فور منصوبے کا بہت جلد افتتاح ہونے والا ہے ،جس کے بعد کراچی میں پانی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا آئندہ سال مار چ میں تعمیراتی کام مکمل ہوگا،ماس ٹرانزٹ منصوبے کا ایک کوریڈور گرین لائن منصوبے پر اخراجات کا وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کے مادر علمی کو میں نے یونیورسٹی کا درجہ دیا، سندھ مدرستہ الاسلام پاکستان کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ مقام حاصل کرے گی ۔

    اس سے قبل برٹش کونسل سندھ اور بلوچستان کے انچارج رابن ڈیوڈ اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ آخر میں محفل غزل میں نامور غزل گائیک سلمان علوی نے فن کا مظاہرہ کیا۔

  • دہشتگردی کے خاتمے تک کراچی میں کارروائیاں جاری رہینگی، عشرت العباد

    دہشتگردی کے خاتمے تک کراچی میں کارروائیاں جاری رہینگی، عشرت العباد

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جب تک کراچی میں ا یک دہشت گرد بھی موجود ہے ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

    پی ایس ایل کے سلسلے میں کراچی میں ہونے والی تقریب میں بھرپور طریقے سے عوام نے شرکت کی ، آل پاکستان انٹربورڈز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرکت کی .

     تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے فاتح ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے ذریعے سے ہی پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے .

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اول، دوئم اور سوئم کی ٹیموں کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کیلئے مراعات میں اضافہ کا اعلان کیا،ٹورنامنٹ میں بنوں انٹربورڈ ٹیم نے تیسری، ملتان انٹر بورڈ نے دوسری اور کراچی انٹر بورڈ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جنہیں گورنر سندھ نے نقد انعامات دیے ۔

    چیمپئن شپ میں م مجموعی طور پر 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کراچی انٹر بورڈ کی ٹیم نے فائنل میں ملتان انٹر بورڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری بار چیمپئن شپ جیتنے کا اعزا زحاصل کیا۔

  • گورنرسندھ نے مقامی حکومت کے ترمیمی آرڈیننس بل پردستخظ کردئیے

    گورنرسندھ نے مقامی حکومت کے ترمیمی آرڈیننس بل پردستخظ کردئیے

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے مقامی حکومت کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس بل 2016 پر دستخظ کر دئیے ۔

    ترمیمی آرڈیننس بل کے بعد مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں جبکہ اس آرڈیننس کے فوری اطلاق کے بعد مقامی حکومنت کے نظام کی تیز ترین تکمیل میں مدد ملے گی .

    جبکہ بلدیہ کا ایوان مکمل ہونے کے بعد مئیرز اور ڈپٹی مئیرز کے انتخابات کرائے جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ آرڈیننس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں منعقد کرائے، اس کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا.

    اس موقع پرانہوں نے پی ایس ایل کی کراچی کی ٹیم کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی کے حالات کرکٹ کیلئے انتہائی ساز گار ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلنا چاہیئے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کراچی اور سندھ کی عوام بھی سپورٹ کریں گے۔

    کراچی پاکستان کا دل ہے، اس سے یہاں کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے ترس گئے ہیں، اگر پی سی بی کرکٹ مییچز کا انعقاد کراچی میں کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر قسم کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

     

     

  • ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے

    ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے بطور سندھ گورنر تیرہ سال مکمل ہوگئے۔

    سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے ڈیڈلاک ختم کرانا ہوں یا صومالی قضاقوں سے مرچنٹ نیوی عملے کی رہائی ہو اس قسم کے بے شمار کارناموں سے عالمی شہرت پانے والے سندھ میں گورنر کی نشست پر براجمان ڈاکٹر عشرت العباد کوذمہ داریوں کابار اٹھائے تیرہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔

    ڈاکٹر عشرت العباد خان آج سے تیرہ سال پہلے سندھ کے گورنرمقرر ہوئے، انہوں نے صوبے اور ملکی ترقی کے لئے اپنی خدمات بھرپور انداز میں سرانجام دیں۔ مستحق نامور شخصیات کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام، تحقیق و تدریس کے شعبوں میں مثالی ترقی کے اقدامات کئے، شہریوں کی سیر و تفریح کے لئے باغ ابن قاسم اور اس طرز کے کئی پارک بھی بنوائے۔

    عشرت العبادخان نے اس دوران کئی نشیب و فراز بھی دیکھے۔ انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا، کئی بار تو وہ خُود ہی عہدے سے مستعفی ہوئےٰ مگر حکام نے انہیں مناکر دم لیا، گورنر سندھ کو انکی بے مثال خدمات پر نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

  • گورنرسندھ سمیت کئی معززشخصیات کی اے آروائی کی سالگرہ میں شرکت

    گورنرسندھ سمیت کئی معززشخصیات کی اے آروائی کی سالگرہ میں شرکت

    کراچی: اے آروائی فیملی آج اپنے نیٹ ورک کی پندروہں سالگرہ منارہی ہے اوراس خوشی کے موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراطلاعات نثار کھوڑو، پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا سمیت دیگرمعززینِ شہرنےشرکت کی۔

    گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اے آر وائی کے آفس میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے اور ان کی آمد پر انہیں اے آر وائی کے بیورو چیف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

    مہمانانِ خصوصی نے اے آر وائی کے سربراہ اور سی ای او سلمان اقبال کو 15 سال کے کامیاب سفرپرمبارک باد پیش کی۔

    اس موقع پر جناب سلمان اقبال اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے سالگرہ مناتے ہوئے کیک کاٹا۔

    یہ موقع نہ صرف اے آروائی کی ٹیم کے لئے مسرت کا باعث ہے بلکہ 126 ممالک میں پھیلے کروڑوں ناظرین کے لئے بھی خوشی کا باعث ہے جن کی محبت اور حمایت ہی ادارے کا اصل سرمایہ ہے۔

    اس تقریب کی چند تصویری جھلکیاں آپ کے ذوق کی تسکین کے لئے پیشِ خدمت ہیں

  • گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں، بیرون ملک قیام کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق گورنرسندھ اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات میں موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کا امکان ہے، وفاقی اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے سندھ میں حالیہ کارروائیوں اور ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    امکان ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکمران جماعت پر انتقامی سیاست کے الزامات پر بھی دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال ہوگا۔

  • کراچی میں بجلی کی فراہمی کا نظام مؤثر بنایا جائے، گورنر سندھ

    کراچی میں بجلی کی فراہمی کا نظام مؤثر بنایا جائے، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو مؤثر رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے مربوط لا ئحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ اس دوران شہریوں کو بجلی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو ۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں کے الیکٹرک کے چیئر مین تابش گوہر ، سی ای او طیب ترین اور دیگر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

    گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو جنگی بنیادوں پر بجلی پیدا وار میں اضافہ کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لانے ہو نگے کراچی میں جس قدر بجلی پیدا ہو گی اس قدر ترقی ممکن ہو سکتی ہے ۔

    چیئر مین تابش گوہر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اس وقت کراچی کے65 سے 70 فیصد علاقے ایسے ہیں جہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بجلی چور اور نا دہندہ صارفین کے خلاف ایف آئی اے  کے تعاون سے مہم شروع کردی گئی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

  • اسماعیلی کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات

    اسماعیلی کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات

    کراچی : اسماعیلی کمیونٹی کے ایک وفد نے سلطان علی الانہ کی قیادت میں آج شام گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے سانحہ صفوراچورنگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک واقعہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اشکبار ہے اور پوری قوم نے اس اندوہناک سانحہ کی مذمت کی ہے۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ جو عناصر بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بہت جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا انہو ں نے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی پاکستان میں بسنے والی پُرامن کمیونٹی ہے جس کا اعتراف برملا کیا جاتا ہے۔

    انہو ں نے کہا کہ اس کمیونٹی کے ساتھ کسی کی دشمنی بعید از خیال ہے، لہذا اس کمیونٹی کے اوپر اس ظلم کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

    انہو ں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت اس بات کا تہیہ کرچکی ہے کہ اس شہر اور ملک بھر سے دہشت گردی کو یکسر ختم کرکے دم لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پسپائی اختیار کررہے ہیں لہٰذا وہ اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے معصوم لوگوں کی جان لے کر خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اسماعیلی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائیں گی تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہو ۔

    دریں اثناء گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پرنس کریم آغا خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

  • مقامی حکومتوں کا قیام انتہائی نا گزیرہے، ڈاکٹرعشرت العباد خان

    مقامی حکومتوں کا قیام انتہائی نا گزیرہے، ڈاکٹرعشرت العباد خان

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہیں عوام کو نچلی سطح تک فوائد پہنچانے کے لئے مقامی حکومت کا ہونا انتہائی نا گزیرہے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق صوبے میں مقامی حکومتوں کے انتخابات اس سال متوقع ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ منتخب مقامی حکومتوں کی تشکیل سے نہ صرف عوام کو فوائد حاصل ہو نگے بلکہ انفرا اسٹرکچر ڈویویلپمنٹ میں بھی تیزی آئے گی ساتھ ہی پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیل جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے آبادی کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ عوام تک ضروری سہولیات فراہم کرنا مشکل ہورہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری اور ڈی لمیٹیشن سے آبادی کا نہ صرف صحیح اندازہ ہوگا بلکہ عوامی نمائندگی کا بھی معاملہ حل ہو سکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤ س میں کینیڈین ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی شہر اوسطاً آبادی سے زائد نمو حاصل کررہا ہے جس کی بنیادی وجہ پورے ملک سے لوگوں کا روزگار کے حصول کے لئے کراچی آنا ہے جہا ں اس شہر میں وسائل ہیں وہیں جرائم بھی ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے ادارے یکسو ہیں کہ اس شہر سے بلا تفریق جرائم کا خاتمہ کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کا وشوں سے صو رتحال میں کافی بہتری آئی ہے جس کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی استعداد کے لحاظ سے موزوں ترین شہر ہے جہاں کم لاگت میں کا روبار ، تجارت اور صنعت کاری کی جا سکتی ہے کیونکہ یہ پورٹ سٹی ہے اور یہاں دو بندرگاہیں بھی موجود ہیں لہذا یہاں سامان کی ترسیل و اشیاء کی برآمدگی آسان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کا شعبہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے توجہ طلب ہیں جس میں مفید سرمایہ کاری ممکن ہے جبکہ زراعت کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن سے بھاری منافع حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی تسلسل سے کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کراچی کی صنعتیں ملک کی دیگر صنعتوں سے بہتر پر فارم کررہی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے سیکیورٹی کے حالات میں بہتری آرہی ہے سرمایہ کار بھی اس شہر کا رخ کررہے ہیں ہماری کو شش ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کا ر شہر کے استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سہل شرائط رکھی ہیں تاکہ سرمایہ کار بلا جھجک و خوف موزوں ترین حالات کا فائدہ حاصل کرسکیں ۔

    اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ کینیڈین سرمایہ کار ان مواقع کا بھرپور فائدہ حاصل کریں ۔