Tag: Dr Khalid soomro

  • خالدسومرو قتل کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،ایس ایس پی سکھر

    خالدسومرو قتل کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،ایس ایس پی سکھر

    سکھر: ایس ایس پی سکھر نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومروکے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی سفار ش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے سیکریٹر ی داخلہ کو لکھے جانےو الے خط میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود کا قتل دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اس لئے یہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو انتیس نومبر کی صبح مسجد میں نماز فجر ادا کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا،جس کی ایف آئی آر ان کے بیٹے راشد محمود سومرو کی مدعیت میں سائٹ تھانے میں درج کی گئی تھی ۔

    پولیس نے تحقیقات کے دوران پانچ ملزمان حنیف بھٹو ،مشتاق مہر ،الطاف جمالی، دریاخان جمالی اور سارنگ چانڈیو کوگرفتار کر لیا تھا۔

    علاوہ ازیں جمیعت علماء اسلام کے مقتول رہنما خالد سومرو شہید کے پانچ ملزمان کا حتمی چالان مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    خالد محمودسومرو کو سکھر میں شہید کیا گیا تھا۔ان کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت میں ان کا چالان جمع کرایا۔

    پانچوں ملزمان کو عدالت نے سکھرجیل منتقل کرنے کا حکم دیا اور مزید کارروائی تک سماعت ملتوی کردی۔ ملزمان کو بکتربند گاڑیوں میں سخت سکیورٹی کے حصارمیں عدالت لایاگیا تھا۔

  • خالد سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہوئےتوسندھ بند کردینگے، جے یو آئی

    خالد سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہوئےتوسندھ بند کردینگے، جے یو آئی

    سکھر: خالد محمود سومرو کے صاحب زادے راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی ذمے دار سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ ہیں، اگر ستائیس دسمبر تک قاتل گرفتار نہ ہوئے تو جے یو آئی سندھ کو بندکردے گی۔

    جے یو آئی کے صوبائی رہنماءخالد محمود سومرو کے صاحبزادے راشد محمود سومرو نے سکھر میں پریس کانفرس کر کے پولیس انتظامیہ عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نو دن گزرنے کے با وجود سندھ اسمبلی کے کسی ممبر یا وزیر نے رابطہ نہیں کیا۔

    جے یو آئی سند ھ کی جانب سے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں اہم اجلاس کیا گیا جس میں دو ٹیمیں تشکیل دے گئی جس میں سے ایک ٹیم آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی اور دوسری ٹیم سکھر کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔

  • جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    کراچی: جے یو آئی نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ستائیس دسمبر کو گڑھی خدا بخش جانے والے راستے سیل کر نے کا اعلان کر دیا۔

    ،جے یو آئی کی کال پر ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی شہید ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے ناصر محمود سو مرو کا کہنا تھا خالد محمود سو مرو کی شہادت کے بعد سندھ حکومت کاکوئی نمائندہ تعزیت کے لیے نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

          جمعیت علما ئے اسلا م( ف ) کی جانب سے ملک کے بیشتر شہروں میں مولانا فضل الرحمان پر حملے اور خالد سومرو کے قتل کے خلاف مظا ہرے کئے گئے اسلام آباد مظا ہرے کی قیا دت عبدالغفور حیدری نے کی مو لانا عند الغفور حیدری نے مطا لبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملو ث ملزمان کو بے نقاب کیاجائے، لا ہور میں سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف مال روڈ پر مسجد شہدا کے باہر مظا ہرہ کیا گیا۔

    احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا ،عمرکوٹ، جعفر آباد ،مٹھی، پشاور ،میر پور خاص ،سکھر ،شکار پور، سانگھڑ ، نوابشاہ ، سکھر ، نو شہرو فیروز اور لاڑکانہ میں بھی کا رکنوں نے مظا ہرے کئے جے یو آئی ف سندھ کے رہنما وں نے اعلان کیا کہ وہ ستائیس دسمبر بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر سندھ سمیت لاڑکانہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنا دیکر شاہراہوں کو بند کیا جائیگا۔

    دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، لاڑکانہ میں جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے دو اہم ملزمان سمیت بارہ افراد کو ریر حراست لے لیا۔ملزمان کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے وارہا سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے اور ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔

  • ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل کیخلاف ملک کےچھوٹے شہروں میں ہڑتال

    ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل کیخلاف ملک کےچھوٹے شہروں میں ہڑتال

    سکھر: ملک کے چھوٹے شہروں میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کی کال پر ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل کے خلاف دی گئی ۔جمعیت علما اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل پر ملک کے بیشتر چھوٹے شہروں میں ہڑتال دیکھنے میں آئی ۔

    حیدر آباد میں قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہے ۔لاڑکانہ ، ٹنڈو محمد خان ٹنڈوآدم،سانگھڑ،شہداد پور اور نوآباد میں شٹر ڈاون ہڑتال رہی ۔گھو ٹکی، احمدپور سیال ، شہداد کورٹ ،ڈہرکی، اوباڑو،میر پور ماتھیلو،دادو،کندھ کوٹ ، کشمور، تنگوانی، بدین ، نور پور تھل اور دیگر اضلاع میں بھی شٹرڈاون ہڑتال ہے۔

    ڈی آئی خان اور گرد نواح میں جمعیت علماء اسلام کی کال پر کاروباری مراکز بند اور ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔’ڈنڈا بردار کارکنوں نے ٹاؤ ن ہال اور قریشی موڑ پر پنجاب و سندھ جانے والی ٹریفک بند کر دی’ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ـ

    ڈیرہ مراد جمالی ،شکار پور میں ہرتال ٹریفک معمول سے کم دیکھنے میں آیا۔احتجاج پر کوہاٹ سے انڈس ہائی وے کوبند کردیاگیا۔ میں خالد محمود کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ پیڑول پمپ بند رہے ۔

    غوث پور سمیت دیگر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں ۔ چارسدہ، ژوب ،گوادر ،حب اور گردونواح میں صوبائی رہنما کے قتل کے خلاف پرزور احتجاج کیا ۔