Tag: dr-mahathir-mohamad

  • کشمیر کے حق  اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرعمران خان کا مہاتیرمحمد سے اظہارِتشکر

    کشمیر کے حق اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرعمران خان کا مہاتیرمحمد سے اظہارِتشکر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکے حق اور بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے پر ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا شکریہ ادا کیا، مہاتیرمحمد نے بھارتی غیرقانونی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پرمذمت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے حق میں آواز اٹھانےپر ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں کشمیرکےحق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے پر مہاتیرمحمد کا شکر گزار ہوں۔

    یاد رہے مہاتیرمحمد نے بھارتی غیرقانونی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پرمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں گزشتہ برس 5اگست کےبھارتی اقدامات غیر قانونی ہیں اور بھارت کا آرٹیکل 370اور35اے کی منسوخی بھی غیرقانونی اقدام ہے۔

    ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں 9لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں ، جس کی وجہ سے کشمیری سخت فوجی محاصرے میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے کہا تھا انسانیت کیلئے آواز اٹھانے کو ترجیح دی ہے، اپنے پچھلے بیانات پر کوئی افسوس نہیں، کشمیر پر بات کروں گا، اب کسی کے بائیکاٹ کرنے کی پرواہ نہیں، اب مجھے کشمیر کیلئے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان کے بعد بھارت سےبرآمدات پر اثر پڑامگرافسوس نہیں، کشمیرمیں ناانصافیوں پرایکسپورٹ کونقصان ہوا،یہ سودہ مہنگانہیں، کشمیر پر جو بھی میں نے کہا اس پر معافی نہیں مانگوں گا۔

  • ترقی کیلئے پاکستان ترکی اور ملائیشیا کا تعاون بہت آگے جاسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

    ترقی کیلئے پاکستان ترکی اور ملائیشیا کا تعاون بہت آگے جاسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اتحاد اور ترقی کیلئے پاکستان، ترکی اورملائیشیاکا تعاون بہت آگے جاسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ترک صدر اور ملائیشین وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل میں کہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مسلم اتحاد اور ترقی کیلئے پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا تعاون بہت آگے جاسکتا ہے۔

    ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی اورملائیشیا مل کر مسلم دنیا کی ترقی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

    تینوں ملکوں کے درمیان یکجہتی اسلامی اتحاد کے لیے ضروری ہے، دفاعی معاملات سمیت کئی امور پر مل کر آواز اٹھائی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ترک عوام کے دل میں پاکستانی بھائیوں کیلئے خاص مقام ہے، طیب اردوان

    اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اپنے ایک بیان میں تینوں ملکوں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پرزور دیا، رجب طیب اردوان نے کہا کہ باتیں آسان ہیں لیکن عمل زیادہ ضروری ہے، پاکستان ملائیشیا اور ترکی کو عملی طور پرساتھ کام کرنا چاہیے۔

  • ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے

    ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے

    ملائیشیا : ہائی کمشنرنفیس زکریا نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی، وزیراعظم مہاتیرمحمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔

    ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سےمطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا برآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

    یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    دورہ ملائیشیا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیا، ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا۔

    پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کی روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کےجزوی خاتمہ کا معاہدہ بھی ہوا، ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا گیا اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے او آئی سی کا کردار بھی زیر غور آئے۔

    بعد ازاں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔