Tag: dr-moeed-yousuf

  • ‘ پوری کوشش ہے کورونا سےمتاثرکوئی بھی مسافر بیرون ملک نہ جائے’

    ‘ پوری کوشش ہے کورونا سےمتاثرکوئی بھی مسافر بیرون ملک نہ جائے’

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کورونا سےمتاثرکوئی بھی مسافر بیرون ملک نہ جائے، پاکستان ذمہ دار ملک ہے اپنا پورا کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں میں سے صرف برطانیہ جانیوالے 30لوگوں میں کورونامثبت آیا، برطانوی ہائی کمشنر نے خود کہا کہ یہ حکومت کامؤقف نہیں یہ اخباروں میں آیا، کوئی مسافر برطانیہ گیا ، قرنطینہ کے 7ویں دن مثبت آیا تو پاکستان کا کیا قصورہے۔

    پوری کوشش ہے کورونا سےمتاثرکوئی بھی مسافر بیرون ملک نہ جائے، ہزاروں برطانوی شہری گئے ،ہمارے کتنے شہری واپس آئے، ہم تمام مسافروں کا یہاں ٹیسٹ کررہے ہیں اور اخراجات اٹھارہے ہیں۔

    پاکستان ذمہ دار ملک ہے اپنا پورا کردار ادا کرے گا، مسافر جس ملک جارہاہےیا ایئرلائنز پرسفرکررہاہےاسے شرائط پر عمل کرناہوگا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان سےکورونا کےکیسزدیگرممالک جانےکی تردید کرتے ہوئے کہا دیگرممالک جانے والے کورونامثبت آنیوالےمسافروں کی شرح نہ ہونےکے برابر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بیرون ملک جانیوالےمسافر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، مجبوری کی بنا پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو ہی جانے کی اجازت ہے، سیر و تفریح اورگھومنے کیلئے جانیوالے مسافر بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتاہے کسی مزدور کوچھوڑکرسیر و تفریح پرجانیوالےکوپہلےواپس لائیں، ایسی کوئی بات نہیں کہ پاکستان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں نے تحمل سے کام کیا ان کا شکریہ اداکرتاہوں ، کورونا سے دنیا متاثرہےپاکستان صورتحال سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔

  • ڈاکٹر معید یوسف کی پاکستان سے کورونا کے کیسز دیگرممالک جانے کی تردید

    ڈاکٹر معید یوسف کی پاکستان سے کورونا کے کیسز دیگرممالک جانے کی تردید

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان سےکورونا کےکیسزدیگرممالک جانےکی تردید کرتے ہوئے کہا دیگرممالک جانے والے کورونامثبت آنیوالےمسافروں کی شرح نہ ہونےکے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پھنسے ہوئے پاکستانی اگلے ڈیڑھ ہفتے میں واپس آجائیں گے ، بیرون ملک سے واپس آنیوالےپاکستانی 90فیصد محنت کش ہیں جبکہ 70ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ  خلیجی ممالک کیلئے پاکستان کی پروازیں جاری رہیں گی ، کچھ ممالک اور ایئرلائنز نے شرائط لگائی کہ مسافر ٹیسٹ کراکر سفر کر سکتا ہے، مسافر جس ملک جارہاہےیا ایئرلائنز پرسفرکررہاہے اسے شرائط پر عمل کرنا ہوگا، کسی بھی بیماری کی علامات پر ٹیسٹ کراکر ہی ایئر پورٹ کا رخ کیا جائے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بیماری نہ ہونے پرمسافر پوری تسلی کیساتھ ایئرپورٹ کا رخ کرے ، مسافر بغیر ٹیسٹ کسی ملک چلے بھی جاتے ہیں تو وہ ایئرپورٹ سے نہیں آگے نہیں جاسکے، ایک دو واقعات میں مسافر جعلی ٹیسٹ کے ذریعے بیرون ملک گئے ، جعلی ٹیسٹ پر بیرون ملک جانیوالےمسافروں سے ملک کی بد نامی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کورونا کے کیسز دیگر ممالک میں جانے کی تردید کرتاہوں ، کورونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے ، پاکستان سےدیگرممالک جانے والےکورونامثبت آنیوالےمسافروں کی شرح نہ ہونےکے برابر ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان سے برطانیہ جانیوالے صرف30مسافر وں میں کورونا مثبت آیا ، برطانوی ہائی کمشنر نے خود کہا کہ یہ حکومت کامؤقف نہیں یہ اخباروں میں آیا، کوئی مسافر برطانیہ گیا ، قرنطینہ کے 7ویں دن مثبت آیا تو پاکستان کا کیا قصورہے، پوری کوشش ہے کورونا سےمتاثرکوئی بھی مسافر بیرون ملک نہ جائے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بیرون ملک جانیوالےمسافر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، مجبوری کی بنا پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو ہی جانے کی اجاز ہے، سیر و تفریح اورگھومنے کیلئے جانیوالے مسافر بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے ہوسکتاہے کسی مزدور کوچھوڑکرسیر و تفریح پرجانیوالےکوپہلےواپس لائیں، ایسی کوئی بات نہیں کہ پاکستان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں نے تحمل سے کام کیا ان کا شکریہ اداکرتاہوں ، کورونا سے دنیا متاثرہےپاکستان صورتحال سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔

  • بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

    بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کا انتظار کئے بغیرمسافر سیلف آئسولیشن اختیار کرسکتے ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسافر کی صحت،حفاظت یقینی بنانے کیلئےاقدامات کرے ، اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوشخبری جلد دی جائے گی۔

    یاد رہے دو روز قبل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے، روزانہ اوسطاً ایک ہزار مسافروں کو وطن لایا جارہا ہے، جبکہ اگلے دس دنوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔