Tag: Dr Murtaza Mughal

  • پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے مالی فوائد حاصل ہونگے،مرتضیٰ مغل

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے مالی فوائد حاصل ہونگے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں چالیس فیصد کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو 1.3کھرب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

    جبکہ قیمتیں مزید کرنے سے فائدے میں مزید اضافہ ہو گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر تیل درآمد کرنے والے ملک میں افراط زرکم ہو رہا ہے اور مرکزی بینک مانیٹری پالیسی میں نرمی برتنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

    ادھرسعودی عرب جس کے پاس 736 ارب ڈالر موجود ہیں کے سوا تیل برآمد کرنے والے کئی ممالک کو اپنی کرنسی کی قدر کم کرنے اور سخت مانیٹری پالیسی کا سہارا لینا ہو گا جبکہ بعض ڈیفالٹ بھی کرسکتے ہیں۔

  • آئل اور گیس کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ مغل

    آئل اور گیس کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ شیل آئل اور گیس کے شعبہ پر توجہ دینے سے بجلی سستی ہونے کے علاوہ توانائی بحران ہمیشہ کیلئے حل اور تجارتی خسارہ صفر ہو سکتا ہے۔ .

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 105کھرب مکعب شیل گیس موجود ہے ، جو اگلے 45 سال کی تمام ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے، اسی طرح 9.1 ارب بیرل شیل آئل کا تخمینہ ہے ، جو 61 سال کی ضروریات کیلئے کافی ہے۔.

    مگر حکومت اس سلسلہ میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے زور دیا کہ شیل آئل اینڈ گیس کے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سستی اور ماحول دوست توانائی میسر آ سکے جس سے لاکھوں افراد کو نوکریاں بھی ملیں گی۔

  • تاجررہنماؤں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائے، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    تاجررہنماؤں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائے، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سزا و جزا کے مؤثر نظام کے بغیر معاشی ترقی نا ممکن ہے ،تاجر رہنماﺅں کے مابین ایف پی سی سی آئی پر اقتدار کی کشمکش افسوسناک ہے جس نے بے یقینی کو جنم دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیمبروں میں گھپلے کرنے والے تاجر رہنماﺅں نے حکومت اور اپنی برادری کے اعتماد کاخون کیا ہے،ان کے اثاثوں کی چھان بین اور بلیک لسٹ کرکے تا حیات کسی بھی تجارتی تنظیم یا سرکاری عہدے کے لئے نا اہل قرار دیا جائے۔

    ان کا موقف تھا کہ موجودہ حالات میں چھوٹے تاجروں نے مایوس ہو کر اپنے چیمبر بنا لئے ہیں، جن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر مغل نے کہا کہ جو لوگ گھپلوں میں ملوث ہیں ، ان سے وصولی کی جائے اور انہیں سزائیں دی جائیں۔