Tag: Dr Ramesh Kumar

  • ‘جب تک بھارت میں 11 پاکستانی ہندو کے قتل پر انصاف نہیں ملے گا، دھرنا جاری رہے گا’

    ‘جب تک بھارت میں 11 پاکستانی ہندو کے قتل پر انصاف نہیں ملے گا، دھرنا جاری رہے گا’

    اسلام آباد : پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے واقعے پر بھارت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، جب تک 11افراد کے قتل پر انصاف نہیں ملے گا دھرنا جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کاؤنسل کے سرپرست اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کا قتل ہوا، واقعہ 9اگست کا ہے ، 10اگست کوواقعے پر آواز اٹھائی ،واقعے پربھارت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، آج سہ پہر اسلام آباد ٹول پلازہ پر اکٹھے ہوں گے۔

    ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارت میں شہری ایکٹ کےتحت لوگوں پر جبر پریکٹس بن گئی ہے، حکومت کے خلاف اسلام آباد نہیں آرہے ، وزارت خارجہ باربار بھارتی ہائی کمیشن کو بلارہی ہے وہ جواب نہیں دے رہی۔

    پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ایک طرف ڈیڑھ سال سے کشمیریوں پر مظالم کررہاہے، عالمی میڈیا مجھ سے رابطے میں ہے بھرپور احتجاج ریکارڈکرائیں گے، ہمارا مقصد ریڈ زون مین روڈ بلاک کرنے کا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیدل ڈپلومیٹک میں پرامن احتجاج کا موقع دیاجائے، ہم پاکستان کیخلاف نہیں آرہے بلکہ بھارتی جبر کیخلاف اکٹھا ہو رہےہیں ، اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مجھے آگے بڑھنا ہے ،جب تک 11افراد کے قتل پر انصاف نہیں ملےگا دھرنا جاری رہےگا۔

    خیال رہے پاکستان کی ہندو برادری آج بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کا قتل کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشین کے سامنے دھرنا دے گی، پاکستانی ہندوؤں کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    تھرپارکر سے اسلام آباد جانے والا بیس سے زائد بسوں کا قافلہ گھوٹکی سے ہوتا ہوا گزشتہ روز ننکانہ صاحب پہنچا تھا،، قافلے میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے، قافلے کے شرکاء نے بھارت اور مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

    لانگ مارچ کے شرکا نے رات گوردوارہ جنم استھان میں گزاری، ہندو کونسل کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہندو خاندان کے گیارہ افراد کو بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔

  • ‘وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے’

    ‘وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے’

    اسلام آباد : ڈاکٹررمیش سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اورآرمی چیف نے سکھوں کےدل جیت لئے، پاکستان نے سکھ برادری پر بہت بڑا احسان کیا ہے، جس پر شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر رمیش سنگھ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سکھ برادری پر پاکستان نے بہت بڑا احسان کیا ہے، آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    ڈاکٹررمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، دونوں نے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔

    مزید پڑھیں : سابق بھارتی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    انھوں نے کہا بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے تو یہ غلط ہے، بھارتی پنجاب کا میڈیا کرتارپور راہداری کو سراہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف سکھوں نے احتجاج کئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے تاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ،  تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے کے آسکیں گے۔

    واضح رہے کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے گئے تھے۔

  • فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں، رمیش کمار

    فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں، رمیش کمار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن سےمتعلق پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لئے جانے پر کہا فیاض الحسن چوہان کوکئی بارخبردارکرچکاہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثرگیا۔

    رمیش کمار کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سےمتعلق مجھ پر پریشر تھا، کچھ دوستوں نے کہا انہیں معافی دی جائے لیکن پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

    بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہندو کیمونیٹی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر مستعفی ہو گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لئے جانے والے استعفی کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کیا تھا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دے سکتے، جس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔