Tag: dr rizwan death

  • پی ٹی آئی رہنما نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اچانک موت پر سوال اٹھادیا

    پی ٹی آئی رہنما نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اچانک موت پر سوال اٹھادیا

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی موت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں۔

    شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں معنی خیز انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس میں کرائم منسٹر کو 14 مئی کی تاریخ دی گئی، ایک انتہائی افسوسناک اتفاق؟ یا دوسروں کے لیے خوفناک پیغام؟

     

    انہوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ‘گہرے سائے پورے پاکستان میں پھیل رہے ہیں۔’

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر انتقال کرگئے

    شہباز حکومت نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اوران کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسز میں تفتیش کی جبکہ شوگر اسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں۔

  • ‘ یہ کوئی نئی بات نہیں، قتل اسی طرح کیا جاتا ہے’

    ‘ یہ کوئی نئی بات نہیں، قتل اسی طرح کیا جاتا ہے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ڈاکٹر رضوان کی موت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، قتل اسی طرح کیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر رضوان کا نام لیے بغیر ان کی اچانک موت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں قتل اسی طرح سے کیا جاتا ہے، لوگوں اس ملک میں میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسےانکی ہارٹ اٹیک کی آئی۔

    انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اسی حوالے سے مزید لکھا کہ پہلے اسی طرح سے نیب کے افسر کو قتل کیا گیا بعد میں خودکشی قرار دیا گیا، آیان علی کے واقعے میں گرفتار کرنیوالا بھی قتل، اور کتنے قتل کرنے ہیں اس مافیا نے۔

     

    شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑے قتل کررہی ہے منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے عوام سب دیکھ رہی ہے کہ قاتل مسلط ہوگئے ہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو، ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

    شہباز حکومت نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اوران کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسز میں تفتیش کی جبکہ شوگر اسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں۔