Tag: Dr. Rudiger Lutz

  • ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمن قونصل جنرل

    ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمن قونصل جنرل

    کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ جرمنی دنیا کا جدید ترین ملک ہے جس میں بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔

    کراچی میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کسی بھی ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہم عناصر ہیں۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر تنظیموں اور کام کے ماحول پر نمایاں اثر پڑا ہے جس نے کاروبار کرنے والوں کے لیے نئے چیلنجز کو جنم دیا ہے۔

  • جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی: جرمن قونصل جنرل نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے لیجنڈ صداکار، ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فنون لطیفہ کے حوالے سے ضیا محی الدین کی بڑی خدمات ہیں، وہ فن، ادب اور علم کی دنیا میں ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آرٹ اور کلچر کے لیے بے پناہ محبت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ جرمن قونصلیٹ نے بھی ماضی میں ضیا محی الدین کے ساتھ گوئٹے انسٹیٹیوٹ اور ناپا سے مل کر ثقافتی پروگرام کیے ہیں۔

    لیجنڈ اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ لیجنڈ صدا کار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 91 برس تھی، خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رات بھر ان کی طبعیت تشویش ناک رہی، اور پھر انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔