Tag: dr sania nishtar

  • پی ٹی آئی کی پہلی ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے سے زائد اکھٹے ہوئے، ثانیہ نشتر

    پی ٹی آئی کی پہلی ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے سے زائد اکھٹے ہوئے، ثانیہ نشتر

    پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ لائیو ٹیلی تھون مہم میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ہے۔

    یہ بات سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے کی گئی پہلی ٹیلی تھون سے5ارب روپے سے زائد رقم جمع کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ دو ارب روپے ٹیلی تھون میں بحالی کے کاموں کیلئے وقف کیے گئے ہیں۔ 29اگست سے اب تک 38لاکھ ڈالر سے زائد موصول ہوئے۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ ایک کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی نہ ہوسکی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے1ارب90کروڑ روپے مل چکے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً ایک لاکھ پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا ٹیلی تھون کے عطیات سے سندھ میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

    ٹیلی تھون میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ معروف افراد جن میں شوبز، کھیلوں اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں نے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات کا اعلان کیا۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والی اس ٹیلی تھون مہم میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود بھی موجود تھے۔

  • ’77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے’

    ’77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 77لاکھ سے زائد گھرانے احساس راشن پورٹل پر رجسٹر ہوگئے، اہل گھرانےآٹا، دالوں، خوردنی تیل ،گھی پر ماہانہ ایک ہزار رعایت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو احساس راشن رعایت رجسٹریشن کی پیش رفت پربریفنگ دیں گی، اس موقع پر وزیراعظم انجمن تاجران کےعہدیداران اور کریانہ الائنس وفدسے بھی ملیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رجسٹریشن ویب پورٹل پر 48.9 کروڑ کلک کیے گئےہیں، اب 77لاکھ سے زائد گھرانے راشن کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ گھرانے بذریعہ 8171 رجسٹر ہو سکتے ہیں، گھرانے کا کوئی بھی فرد8171پر رجسٹریشن کےلیےشناختی کارڈنمبربھیجے، شناختی کارڈ نمبرمتعلقہ رجسٹرموبائل سم سے بھیجنا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جبکہ اہل گھرانےآٹا، دالوں، خوردنی تیل ،گھی پر ماہانہ ایک ہزار رعایت حاصل کریں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نے مزید کہا کہ کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ رجسٹریشن ویب پورٹل جاری ہے، نیشنل بینک رجسٹریشن کےلیےکریانہ دکانداروں کے بینک اکاؤنٹ کھول رہا ہے، کریانہ اسٹوزمالکان کو رعایتی رقم کےساتھ پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں کریانہ مالکان کو فی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل اوردیگر انعام ملیں گے۔

  • حکومت کا احساس پروگرام اُن لوگوں کیلئے ہے ، جن کے پاس نوکریاں نہیں ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

    حکومت کا احساس پروگرام اُن لوگوں کیلئے ہے ، جن کے پاس نوکریاں نہیں ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا احساس پروگرام اُن لوگوں کیلئے ہے، جن کے پاس نوکریاں نہیں، پروگرام کے تحت 4 سال ہر ماہ 80 ہزار روپے بلاسود قرضہ دیا جائے گا، حکومت نے احساس کیا سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت ہر ماہ 80ہزار بلا سود قرضے فراہم کرے گی ، پروگرام ایسےلوگوں کیلئےجن کےپاس نوکریاں نہیں،ث وزیراعظم نےخوداس پروگرام کوشروع کیاہے، ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کل 391مقامات پر بلاسود قرضے دینے کی تقریبات ہوئیں اور 151 لوگوں کو بلاسود قرضے دیئےگئے ، 3.02 بلین رقوم بلا سود قرضے دیئے گئے ہیں ، پروگرام کے تحت4 سال ہر ماہ 80ہزار روپے  بلاسود قرضہ دیاجائے گا۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا حکومت نےاحساس کیا سڑکوں پر سونے والوں والوں کیلئے پناہ گاہیں بنائی، فوج نےبھی اپنابجٹ رضاکارانہ طورپرکٹ کردیا، غریبوں کیلئے بجٹ ڈبل کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا بہت سےلوگوں کی زندگیوں میں چھوٹےقرضوں سےانقلاب آسکتاہے ، ایک بھائی نےاپنی بہن کیلئےقرضےسےسلائی مشین خریدی ہے، پروگرام سےغریب کی زندگی پراثرپڑےگا، ہنر کے ادارے تربیت دے رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے سماجی بہبود نے کہا شفافیت اورگورننس بہت ضروری ہے، اسکالرشپ بھی آئےگی،گورننس میں شفافیت اہم چیزہے، مرغیوں اور انڈوں کا پروگرام اہم ہے۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا احساس پروگرام پاکستان کاسب سےبڑاجامع پروگرام ہے، پروگرام سےمتعلق 115پروگرامزہیں، اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ ہے، جس  میں پروگرام پربریفنگ دیں گے ، ایک ماہ میں تمام صوبوں میں پروگرام لانچ ہوگا۔

  • ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد : ڈاکٹرثانیہ نشتر کو  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وغربت مٹاؤمہم مقرر کردیا گیا ، ثانیہ نشتربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا انھیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی اور معاملات دیکھیں گی۔

    ثانیہ نشتر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے “غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح‌ کر دیا، 80 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    یاد رہے 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح کیا تھا ، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔

    خیال رہےوزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں پروگرام کی اصولی منظوری دی تھی، ابتدائی مرحلے میں ایک سو بیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔

  • ڈبلیوایچ اوکی سربراہی کیلئے پاکستانی خاتون مضبوط امیدوار

    ڈبلیوایچ اوکی سربراہی کیلئے پاکستانی خاتون مضبوط امیدوار

    جنیوا : عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ کیلئے پری پول انتخابی سروے میں پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشترموسٹ فیورٹ قرار پائی ہیں، سائرہ افضل تارڑ نے پاکستانی امیدوارکی انتخابی مہم چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے نئے سربراہ کیلئے انتخابی عمل کا پہلامرحلہ جاری ہے جس میں ری پول انتخابی سروے کیا گیا ، سروے کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرثانیہ نشتر واضح مارجن سے کامیاب قرار پائی ہیں اور انہیں عہدے کیلئے موسٹ فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے جینیوا میں پاکستانی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی، سائرہ افضل تارڑ نے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

    پاکستان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں عالمی مندوبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بورڈ ممبران سے پاکستانی امیدوارکو کامیاب کرانے کی اپیل کی۔

    سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا کو مہاجرین اور صحت عامہ کے مسائل کا سامنا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشترکو صحت عامہ کے مسائل کا وسیع تجربہ ہے، لہٰذا ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشترسب سے موزوں اور مضبوط امیدوار ہیں۔

    واضح رہے کہ انتخاب کے پہلے مرحلے میں 34 رکنی ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس جنیوا میں ہو گا، اجلاس میں ڈبلیو ایچ او سربراہ کیلئے 5 امیدواروں کو منتخب کیا جائیگا، ڈبلیوایچ او کے نئے سربراہ کا انتخاب رواں برس مئی میں ہوگا۔