Tag: Dr Shahbaz gill

  • ُٰپی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی عدالت سے اہم درخواست

    ُٰپی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی عدالت سے اہم درخواست

    اسلام آباد : اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پربنایا گیا ہے، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر تقریرکا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

    شہبازگل نے درخواست میں بتایا کہ میں شعبے کے لحاظ سے ایک پروفیسر ہوں اور بیرون ملک متعدد درس گاہوں میں درس و تدریس کرتا رہا ہوں۔

    اپنے وکیل کے توسط سے جمع کی گئی درخواست میں انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات مجھ پر لگائی گئی ہیں وہ لگانا بنتی ہی نہیں ہیں۔

    شہباز گل نے استدعا کی کہ کہ مجھے منظم منصوبہ بندی اور بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے، لہٰذا میری درخواست ضمانت منظورکی جائے۔

  • شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماوں کا شدید ردعمل

    شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماوں کا شدید ردعمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر دیگر رہنماوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری فسطائیت، جبرکی اعلیٰ مثال ہے، امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایسے فاشسٹ اقدامات حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ شہباز گل کو فی الفور رہا کیا جائے، امپورٹڈ حکومت معیشت اور سیاست میں پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کرچکی ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اس نے ایک بار پھر بزدلانہ اقدام کیا، شہبازگل کی گاڑی پر حملہ اور زدوکوب کیا گیا، مبینہ طور پربغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اغوا کے انداز میں گرفتاری کی گئی۔

    عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ غریب شہبازگل کا ڈرائیور ہے جو چند ہزار روپے کی نوکری کرتا تھا، ظلم کی انتہا دیکھیں غریب کے کپڑے پھاڑ کر بے انتہا تشدد کیا گیا۔

    فرخ حبیب کا ٹوئٹرپیغام میں کہنا تھا کہ ظالموں اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کرسکو، شہباز گل پر باقاعدہ حملہ کیا گیا، ساتھ میں موجود اسسٹنٹ کو بھی تشدد کانشانہ بنایا گیا۔

  • شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج کیے جانے کئے جانے کے حوالے سے یا دیگر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہشہباز گل کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں نے شہبازگل کو حراست میں لیا۔

    اس حوالے سے شہباز گل کے ڈرائیور نے بتایا کہ کلاشکوف کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑے گئے، مجھے بھی مارا پیٹا گیا مگر میں نے گاڑی تیزی سے بھگالی۔

    شہباز گل کی گرفتاری کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر پولیس کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی جارہی ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟

    مراد سعید نے کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے، کل رات کو ان کا ایک خوفناک پلان تھا، عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

    مرادسعید نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بننے والو، ملکی خودداری کا سودا کرنے والو آپ ہار چکے ہو، آپ کو عوام مسترد کرچکی ہے ہر حربہ آپ کو مزید بے نقاب کر رہا ہے۔

  • آپ کے گھر میں خدانخواستہ ڈاکہ پڑ جائے تو  ؟ شہباز گل کا دوستوں سے سوال

    آپ کے گھر میں خدانخواستہ ڈاکہ پڑ جائے تو ؟ شہباز گل کا دوستوں سے سوال

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نےدوستوں سے سوال کرتے ہوئے کہا آپ کے گھر میں خدانخواستہ ڈاکہ پڑ جائے تو پولیس ڈاکوؤں کے گروہ کا سراغ لگا کر کیس عدالت میں پیش کرے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستوں سے ایک سادہ سا سوال ہے، آپ کے گھر میں خدانخواستہ ڈاکہ پڑ جائے تو پولیس ڈاکوؤں کے گروہ کا سراغ لگا کر کیس عدالت میں پیش کرے، لوٹا ہوامال 40 ارب برآمد ہوچکا ہو،عدالت میں اس نے جواب دینا ہو، کسی طرح وہی ڈاکو تھانے کا تھانیدار لگ جائے۔

    شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کیس کے شواہد ضائع، تفتیشی افسران کے تبادلے کرنے لگے، عدالت اس کا نوٹس لے اور اسے ایسا کرنے سے روکے تو بھی آپ ڈاکو تھانیدار کے ساتھ اسی طرح سے اظہار یکجہتی کریں گے ، ڈاکو تھانیدارکی زبان بولیں گے، جیسا کہ کچھ دوست کل سے کر رہے ہیں۔

  • ہتک عزت  کیس : عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    ہتک عزت کیس : عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے خلاف ہتک عزت کیس میں شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی شہباز گل کی طرف سے عابد علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کو اس کیس میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    رانا مشتاق احمد بطورایڈووکیٹ کو شہباز گل کا پلیڈر مقرر کیا گیا تھا جو وفات پاگئے ہیں ان کی جگہ رانا اشفاق کو شہباز گل کا پلیڈر مقرر کیا جائے۔

    عدالت نے شہباز گل کی جانب سے نیا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

    عدالت نے آٸندہ سماعت پر شہباز گل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، یاد رہے کہ نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ داٸر کر رکھا ہے۔

     

  • ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، زخمی ہوگئے

    ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، زخمی ہوگئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑٰ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی کار الٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہبازگل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔

    شہبازگل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

  • مریم اورنگزیب روزہ رکھ کر جھوٹ بولتی ہیں، شہباز گل کا ٹوئٹ

    مریم اورنگزیب روزہ رکھ کر جھوٹ بولتی ہیں، شہباز گل کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصآف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ایک چھوٹی خاتون ہیں انہوں نے سرکاری گاڑی کے متعلق بھی جھوٹ بولا۔

    سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پر جاری اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سرکار کی ملکیت ہے اور رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے، یہ بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعظم کو سیکورٹی کے لیے ملتی ہے۔

    شہبازگل کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑی دیگر تمام سابق وزرائے اعظم کو ملی ہوئی ہے، یہ عورت اتنی جھوٹی ہے کہ روزہ رکھ کربے شرمی سے جھوٹ بولتی ہے۔

    واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ گھڑی کے علاوہ ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

  • نااہل شریف گیدڑ بھپکیوں کے بعد منت سماجت پر آگئے، شہباز گل

    نااہل شریف گیدڑ بھپکیوں کے بعد منت سماجت پر آگئے، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے اصل بہروپیے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا، انہوں نے کہا کہ آسکر  ونر شعبدہ باز بیماری کے بہانے مفرور ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرنے والے شعبدہ بازوں کو قوم نہیں بھولی، مفرور اور ضمانتی چوروں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نااہل شریف گیدڑ بھپکیوں کے بعد منت سماجت پر آچکے ہیں، نااہل درباری صبح شام اتحادیوں کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ذلت کے بعد وقتے آنے پر شکست ایک بار پھر آپ کا مقدر ہوگی، ان تِلوں میں تیل نہیں، آپ اور آپ کا بیانیہ پھٹ چکا۔ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں آنے والا وقت پاکستان کی ترقی کا ہے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اعلانات کو نئی شعبدہ بازی قرار دیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ یہ اعلان اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے ہے۔

    مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ خالی، معیشت تباہ اور مہنگائی ساتویں آسمان پر ہے اور عمران صاحب ریلیف کے نئے دھوکے دے رہے ہیں لیکن عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کیلئے آخری دھکا ثابت ہوگی، تاریخ کا بدترین قرض لاد کر ریلیف کی باتیں محض دھوکہ ہے، پیٹرول کی قیمت میں70روپے کی کمی کریں تاکہ عوام کا بھلا ہو۔

  • چھوٹے میاں وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، شہباز گل

    چھوٹے میاں وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں روز  وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ن لیگ کے رہنما میاں شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے ہمیں قانون پڑھا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ شریفوں کا پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کی شوبازیاں عروج پر ہیں، کبھی اپنی منی لانڈرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھ لیا کیجیے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ بیٹوں سے مل کر بلیک منی کو وائٹ کرانا چھوٹے میاں کا مشغلہ رہا ہے، آج میڈیا پر انصاف کی دہائیاں دینے والے قانون کے بھگوڑے بنے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والا آل شریف آج مکافات عمل کا شکار ہے، سرٹیفائیڈ جھوٹے، جعل سازوں کا وزیراعظم کی کرسی ہتھیانا محض ایک خواب ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ چھوٹے میاں روز وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، جعل ساز و مکار کبھی اس کرسی پر نہیں بیٹھ پائیں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا ہے۔

  • مینارِ پاکستان واقعہ ، ‘ویڈیوز کے زریعے  ملزمان کی شناخت نادرا سے کرائی جائے گی’

    مینارِ پاکستان واقعہ ، ‘ویڈیوز کے زریعے ملزمان کی شناخت نادرا سے کرائی جائے گی’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان واقعے میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے نادرا سے شناخت کرائی جائے گی، قانون ہر صورت ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مینار پاکستان واقعے کے حوالے سے بتایا کہ اعلی پولیس افسران لاہور واقعے کی ویڈیوز کا جائزہ لے چکےہیں ، ویڈیوز سے ملزمان کی شناخت نادرا سے کرائی جائے گی، عاشور کی وجہ سے نادرا کے دفاتر بند ہیں ، نادرا سے رابطہ کر کے اس پر فوری کام شروع کیا جائے گا، قانون ہر صورت ملوث ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مینارپاکستان پر پیش آنیوالےواقعےکےمجرموں کوسخت سزادی جائے گی ، وزیراعظم اسطرح کےوحشیانہ سلوک کوقطعا برداشت نہیں کریں گے۔

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے گریٹراقبال واقعہ کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا خاتون پرتشددمیں ملوث افرادانجام سے بچ نہیں سکیں گے، خواتین ملک وقوم کی عزت ہیں ان کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا ، خواتین کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا تاہم خواتین کیساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔