Tag: Dr Shahbaz gill

  • چچا بھتیجی میں اقتدار کی لڑائی میڈیا تک پہنچ گئی، شہباز گل

    چچا بھتیجی میں اقتدار کی لڑائی میڈیا تک پہنچ گئی، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد ن اور ش کا فرق واضح ہوگیا، ہم نے پہلے ہی اس لڑائی کے بارے میں اگاہ کردیا تھا۔

    ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد ن اور ش کا فرق واضح ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا نااہل لیگ میں بیانیہ نااہل کا ہی چلے گا، یہ پریس کانفرنس دراصل نااہل مریم صفدر کا ن لیگ پر قبضے کا اعلان تھا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہم27جولائی کو بذریعہ ٹوئٹر پیغام چچا اور بھتیجی کی اس لڑائی کی اطلاع دے چکے تھے، چچا بھتیجی میں اقتدار کی لڑائی گھر سے نکل کر میڈیا کی زینت بنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واضح ہوا کہ نااہل لیگ میں گالم گلوچ ،گلو بٹوں کی سیاسی سوچ والے ہی اہل ہوں گے، چوری کے مال پر چوروں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، آج ثابت ہوا کہ ن لیگ پر حق صرف نواز شریف اور ان کے بچوں کا ہے۔

  • ‘پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آگئی’

    ‘پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آگئی’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے بعد پیپلز پارٹی کی ایک اورشرمناک حرکت سامنے آگئی ،اب زکوۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کیک، ناشتے کے بل، صدقے کے بکرے اور بلاول کےہوائی ٹکٹ کی جعلی اکاؤنٹس سےادائیگی کےبعدپیپلز پارٹی کی ایک اورشرمناک حرکت سامنے آگئی ،اب زکوۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگا۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بینک کو سیاسی کارکنوں اور جیالوں کے زکوۃ کارڈز بلاک کرنے اور بائیومیٹرک تصدیق کا بھی حکم دیا۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے غریب نادار اور مستحق شہریوں کےلیے مختص زکوٰۃ کی رقم کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

    جس پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مقاصد کےلیے کام کرنا ہے تو بجٹ میں حکومت کوئی اسکیم متعارف کرائے لیکن حکومت زکوٰۃ کی رقم سیاسی مقاصد کےلئے ہرگز استعمال نہیں کرسکتی۔

  • ‘سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا’

    ‘سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا’

    کراچی : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا،کیاسندھ کےعوام لاوارث ہیں؟ہم ان کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے ، بلاول نے وفاقی حکومت پرالزام لگا یا وفاق ٹیکس حاصل کرنے میں ناکام رہا ، وفاق کےٹیکس کی بلاول کوکیوں ضرورت پڑی؟ وفاقی ٹیکس کا57.5فیصدصوبوں کوملناہوتا ہے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح سے پتہ ہے آپ پرچی چیئرمین ہیں، انہوں نےپچھلےسال ٹیکس 182ارب حاصل کرناتھامگر105ارب حاصل کئے، پنجاب میں ہم نے27فیصدٹیکس کاہدف بڑھایا،ڈاکٹرشہبازگل

    معاون خصوصی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا، گزشتہ سال سندھ حکومت نے128  ارب کا ٹیکس ہدف رکھا لیکن سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہ کرسکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ڈاکو چور ملک کو نہیں چلاتے جس طرح آپ چلا رہے ہیں، کیاسندھ کےعوام لاوارث ہیں؟ہم ان کیلئےآوازاٹھائیں گے، اپوزیشن ہوتی کس لیے ہے،اپوزیشن بجٹ پریہ چیزیں سامنےلاتی ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوامی نمائندے سندھ کےعوام کوجوابدہ ہیں، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی سندھ کےسینئرپارٹی ممبران ہیں، پنجاب میں کیا ہورہا ہے، سب کی وضاحت دے چکے ہیں، 27ہزاراسکولوں کواپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےبجٹ اوربلاول بھٹو پربات کرنا ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری کو گدھے بہت پسند ہیں، اسکول، اسپتال اور تھانے تک میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ترقیاتی اسکیمیں ایک سو پچپن ارب کی دی تھیں، پراجیکٹس پر صرف 100 ارب روپے خرچ کیے، پچھلے سال سندھ حکومت کے پاس کیش 30 ارب تھا، انکے دھندے ہی کیش پر چلتےہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 35ارب انکے اکاؤنٹ میں مزید آگئے ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین انہی پیسوں سے خرید لیتے، جب پیسے موجودہیں تو عوام پر کیوں نہیں لگائے، ایان علی ایکسپریس بھی کراچی ایئرپورٹ سےچلا کرتی تھی، جب پکڑی جاتی تو کسی اور کے پیسے کا اقرار کیا جاتا تھا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حکومت نے غریبوں کی بھرپور مدد کی، وفاق نے 7سو ارب سبسڈی دی،صوبے نے 12 ارب دیے، ٹرانسپورٹ  کے لئے 539 ملین رکھے گئے،خرچ 311ملین ہوئے، پنجاب میں 5ارب رکھے گئے ،3ارب خرچ کئے گئے، پنجاب میں میٹرو کی سبسڈی 10ارب ہے ، سب سے زیادہ تکلیف سندھ اورکراچی والوں کو ہے، سندھ حکومت نے پیسے لیکر ویکسین لگادی۔

  • ‘بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا’

    ‘بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئےاعزازبن گیا ہے، وزیراعظم نےآنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئےبلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی 2020سےمارچ 2021کےدوران حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے، بلین ٹری منصوبےپرمخالفین تنقیدکرتےہوئےگھٹیاسیاست چمکاتےرہے، بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئےاعزازبن گیا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کےحوالے سے پاکستان کے اقدامات کو دنیا نے سراہا۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹمبر مافیا نے جنگل کاٹ کرخزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا، ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کے ذمہ داربھی یہی لوگ تھے، ماضی کےحکمرانوں نےمافیاکوبھی چندٹکوں کیلئےکھلی چھوٹ دےرکھی تھی، ان کےنزدیک ملک کامستقبل نہیں ان کی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ انہیں آنیوالی نسلوں کی فکر ہے، وہ صرف وزیراعظم کاجملہ نہیں بلکہ انکاایمان تھا، اسی مقصدکیلئےوزیراعظم عمران خان نےمشکل ترین جنگ لڑی، وزیراعظم نےآنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئےبلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

  • سینیٹ الیکشن : یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر حکومت کا بڑا اعلان

    سینیٹ الیکشن : یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر حکومت کا بڑا اعلان

    اسلام  آباد : سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد حکومت نے ان کی جیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرحتمی طور پر7 ووٹ مسترد ہوئے5ووٹ کا فرق ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو169ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو164ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے7مسترد ہو ئے۔

    شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی ہیں۔ ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-

    انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔

    اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

    قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئے گئے تھے بعد ازاں ان ووٹوں کو ضائع ‏قرار دے دیا گیا۔

  • پی ڈی ایم کے لیے  بری خبریں آگئیں

    پی ڈی ایم کے لیے بری خبریں آگئیں

    لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پی ڈی ایم کو بری خبریں سناتے ہوئے کہا برآمدات اور سمندر پار پاکستانی کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے لگی ،مہنگائی میں کمی کے ساتھ پھل سبزیاں سستی ہوئی، ہر دن پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کےلیے اور بھی بری خبریں آگئیں ، ایک جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کےبعدکرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں اضافہ ہوا جبکہ دوسری برآمدات اورسمندر پار پاکستانی کی طرف سے زرمبادلہ کی ترسیل بڑھنے لگی ، روپیہ مہنگا اور ڈالر سستا ، مہنگائی میں کمی کے ساتھ پھل سبزیاں سستی ہوئی۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ کسان کا گنا وقت پر فروخت ہورہا ہے اور قیمت بھی اداکی جارہی ہے ، نئی انڈسٹری میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی اداروں کی ڈیموکریسی انڈکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سےہزاروں کنال زمیں واگزار کروائی گئی ، ہر دن پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔

  • "دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا”

    "دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا”

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ایک بار پھر شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ماضی میں عوام کے سامنے زرداری کو چور ڈاکو کہہ رہا تھا اور سوئس اکاؤنٹس اور سرے محل کے خلاف احتجاج کر رہا تھا، جبکہ نواز شریف خود لندن میں جائیدادیں اور مال چھپا رہا تھا۔

    شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف خود اسرائیل کے ساتھ خفیہ دورے اور ہرزہ سرائی کررہا تھا، نواز شریف انقلابی بنا ہوا تھا پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملا ہوا تھا ، دوسرے بھائی ٹی ٹی ایکسپرٹ عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہا تھا جبکہ دوسری جانب محمد زبیر کو این آر او مانگنے اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھیج رہا تھا، شہباز گل کا کہنا تھا کہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا۔

    معاون خصوصی شہباز گل نے چوبیس دسمبر کو بھہ شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے آج سپوتری ان کے نعرے مارتی پھرتی ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ عمران خان سب چوروں کو مجبور کردیا کہ گلی گلی روتے پھررہے ہیں۔

  • مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، شہبازگل

    مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، شہبازگل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کیا مزار قائد کی توہین کے مقدمے سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان اور پولیس منہ دکھانے کے قابل نہ رہی، قانون سب کے لیے ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی، منہ چھپانے کی ضرورت نہ پڑی رات کو جلسے میں گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریر کی۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا، گرفتاری بھی ہوئی، کیا اس سے شاہی داماد کی توہین ہوگئی، سندھ کا شاہی خاندان منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس کی بھی توہین ہوگئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کا قانون الگ رکھنا ہے، یہ ظلم کا نظام ہے، جہاں تذلیل شاہی خاندان کرے، مظلوم بھی یہی ٹھہریں،
    جمہوریت کے نام پر یہ مذاق بند کرنا پڑے گا، اب قانون سب کے لیے ہوگا۔

    معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اب قانون پر عمل بھی ہوگا، انشاللہ یہی پاکستان کی منزل ہے، اسٹیٹس کو اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، عوام کو مضبوط رہنا ہوگا، کاش ان لوگوں کو کچھ توہین اس وقت محسوس ہوتی جب ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

     

  • رات کے3بجے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں، شہباز گل

    رات کے3بجے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے طلال چوہدری والے واقعے پر کہا ہے کہ رات کے3بجے جانے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے آج طلال چوہدری پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ
    خواتین کو ہراساں کرنا معاشرے کا ایک رویہ بن گیا ہے۔

    شہبازگل نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، مذہبی اور معاشرتی تعلیمات بھلادی جاتی ہیں،اس سے قبل بھی خواجہ آصٖف نے قومی اسمبلی میں شیریں مزاری سے متعلق غلط ریمارکس دیے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں پتہ چلاہے کہ مریم صفدر بھی اس معاملے پرفعال ہوگئی ہیں، مریم صفدر معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے دونوں رہنماؤں پر دباؤ ڈال رہی ہیں، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ واقعے کی میرٹ پر تفتیش کرے اور کسی بھی دباؤ میں نہ آئے۔

    رات کے3بجے جانے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں، واقعے میں ہم اپنی بہن کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ طلال چوہدری کو پہلےہی نااہل کرچکی ہے، ایک شخص جو بدتمیزی کرنے پر ہی نااہل ہوا، اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، چینلز کو بھی ایسے شخص کو بھی اپنا پلیٹ فارم نہیں دینا چاہیے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کی یہ پرانی عادت ہے، ن لیگ اسی کلچر کو فروغ دیتی ہے، میری پولیس کے اعلیٰ حکام سے بات ہوئی ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ طلال چوہدری نے پہلے فون کال کی تھی، فون کال سے متعلق ون فائیو کے پاس ریکارڈ موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم این اے نے بھی پولیس کو فون کرکے گھر کے باہر مشکوک افراد کے موجود ہونے کی اطلاع دی تھی، طلال

    چوہدری ایک جلسے میں خطاب کے دوران مخالفین کیخلاف نازیبا ریمارکس دیتے رہے ہیں اور اب اپنی ہی پارٹی کی ایک معزز رکن کے گھر کے باہرغندہ گردی کی گئی۔

    مزید پڑھیں : ہراساں کرنے کا الزام ، طلال چوہدری پرن لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں کا تشدد

    ڈاکٹر شہبازگل نے مزید کہا کہ فیصل آباد پولیس نے ایک اہم اقدام کیا،ان کی اس کاوش کو سراہتا ہوں، ایم این اے کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے، معزز خاتون رکن اسمبلی کوئی مقدمہ درج کرانا چاہیں گی تو ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔

  • شہباز گل کا خواتین صحافیوں کی پٹیشن کے حق میں ٹوئٹ

    شہباز گل کا خواتین صحافیوں کی پٹیشن کے حق میں ٹوئٹ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے خواتین صحافیوں کی پٹیشن کی حمایت کردی ان کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھانے پر آپ کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہبازگل نے 150خواتین صحافیوں کی پٹیشن کے حق میں بیان دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میں اس مہم میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    انہوں نے خواتین صحافیوں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا شکریہ کہ آپ نے گالم گلوچ کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھائی، پہلے چند لفافہ بردار لوگوں نے پی ٹی آئی کیخلاف مہم کو استعمال کیا۔

    شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ گالم گلوچ کے نام پر سرگرم چند لفافہ بردار پی ایم ایل این اور پی پی کے تھے، پی ٹی آئی کو ہدف بنانے کیلئے مہم استعمال کی گئی جس سے اصل ایشو نظرانداز ہوا تھا۔

    ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کلین چاٹ لینے کے لیے کب درخواست دی ہے ؟ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے اور ہر جماعت ہر طبقے کے لوگ گالی گلوچ کرتے ہیں جو کہ بری بات ہے اور اس کی مذمت ہونی چائیے۔

    ایسے لوگ جن کہ دستخط تھے آپ کے ساتھ وہ بھی گالی گلوچ کرتے ہیں۔ بار بار پی ٹی آئی پر اٹیک نہ کریں بلکہ اصل ایشو پر رہیں۔