Tag: Dr Shahbaz gill

  • ایک اور بڑی خوشخبری،  جاپان پاکستان سے مصنوعات درآمد کا خواہشمند

    ایک اور بڑی خوشخبری، جاپان پاکستان سے مصنوعات درآمد کا خواہشمند

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان سے آم ، چاول ، مچھلی ،ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے، جب آپ کے پاس ایماندار رہنما ہوتا ہے تویہ فرق ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور بڑی خوشخبری جاپان پاکستان سے مصنوعات درآمد کرناچاہتاہے، جاپان آم ، چاول ، مچھلی ،ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے، جب آپ کے پاس ایماندار رہنما ہوتا ہے تویہ فرق ہوتا ہے۔

    اس سے قبل ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ اللہ کا شکر افراط زر میں نمایاں کمی۔ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، کپتان غریبوں کا سوچتا ہے۔ ہر پالیسی غریب کے لئیے سوچ کر بنائی جاتی ہے۔ اب اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔

  • ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے پاکستان کی اہم کامیابی

    ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے پاکستان کی اہم کامیابی

    لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئےپاکستان کی اہم کامیابی حاصل کرلی ، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیم بل کی منظوری سے گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اےٹی ایف چنگل سے نکلنے کیلئےپاکستان کی اہم کامیابی، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیم بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور ہوا ، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ترمیم بل2020بھی کثرت رائےسے منظور ہوا۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ تعزیرات پاکستان ،انسداد دہشت گردی ایکٹ میں بھی ترامیم شرائط تھیں، ایف اےٹی ایف شرائط پوری ہونے سے گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلئے گئے، بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اراکین کوعید کی ایڈوانس مبارک باد دی۔

    سینیٹ سے منظور شدہ بل میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سنگین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں ، قوانین ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں تیارکئے گئے ۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ اورتعزیرات پاکستان میں ترامیم متعارف کرائی گئی ، ترمیم کے مطابق شیڈول4 میں شامل دہشت گردوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے ، ایسے افراد کو کوئی شخص یا ادارہ قرض نہیں دے گا۔

    منظورشدہ بل میں ترمیم میں کہا گیا مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینےوالے شخص کو ڈھائی کروڑ جرمانہ ہوگا جبکہ مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینے والے ادارے کو 5 کروڑروپےجرمانہ ہوگا۔

    دہشتگردی کیلئےبیرون ملک بھیجنےمیں مدد یا مالی معاونت پرجرمانےہوں گے ، کالعدم تنظیم یانمائندے کی منقولہ ،غیر منقولہ جائیداد فوری منجمدہوگی جبکہ جائیداد کی تصدیق نہ ہونے پرعدالتی دائرہ کار سے باہر جائیدادبھی قرق ہوسکےگی اور منجمد کئےگئے اثاثہ جات کاگزٹ نوٹیفکیشن بھی نکالا جائے گا۔

  • ‘واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے’

    ‘واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ واضح ہو گیاحادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے،جب تک موجودہ رویے کلچرکوبدلا نہیں جائے گاہم ایسےہی مرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا واضح ہو گیا حادثات کی اصل وجہ پائلٹس کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے، کئی چیزوں میں توٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسئلہ مغروررویےکا ہے، جیسی بھی غلطی کریں پالپاان کو ہر صورت پروٹیکٹ کرتاہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ رویے کلچرکوبدلا نہیں جائے گاہم ایسےہی مرتے رہیں گے، جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے، جعلی ڈگریاں جعلی لائسنس اورپھر بھی ضعم ایساکہ ہم دنیا سے بیسٹ ہیں، ہمیں غلطی پرسزائیں دینی ہوں گی، ہر مافیا جو اس میں رکاوٹ بنے اسے اگنور کریں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کراچی طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا کہ کہ طیارہ حادثے میں ایئرکنٹرول ٹاوراورپائلٹ دونوں کی کوتاہی ہے، پائلٹ اور کوپائلٹ کے اوور کانفیڈنس سے حادثہ ہوا۔

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کئی سوانسانوں کو لیکر ہوا میں اڑتا ہے،اسے بھی سیاسی بنیاد پر بھرتی کرایا جاتا ہے، 262 افراد ایسے تھے، جن کی جگہ کسی اور نے امتحانات دیے ،یہ بدقسمتی ہے، افسوس زیادہ اس بات کا ہے جعلی ڈگریاں اور جعلی لائسنس بھی بنوا کر دیے گئے۔

  • ‘عمران خان  این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’

    ‘عمران خان این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں، عمران خان آپ لوگوں کواین آراو نہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نےآپ سےاعمال کاحساب مانگا، اس وقت یاد نہ تھا جب آپ کھجور کاایک درخت ایک لاکھ میں بیچتے رہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو باہر آپ کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کوڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے  دیں، اب آپ کو اورآپ کے بھائی کولوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان آپ لوگوں کواین آراونہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں، احسن اقبال صاحب کوروناکےپیچھےکمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں  پیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑ دیا، شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا، چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔

  • پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ڈاکٹر شہباز گِل

    پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ڈاکٹر شہباز گِل

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کئی جگہوں پر لوگ ایس اوپیز فالو نہیں کررہےجو سب کیلئے خطرہ ہے، پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کمہ پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ایس اوپی کی خلاف ورزی پرپنجاب،کےپی میں آپریشن شروع کردیا، ہم سب کو ہر صورت ایس اوپیزکی پابندی کرنی ہوگی۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ کورونا پہلے دن سب جانتے ہیں کہ یہ جان لیوا بیماری ہے، کورونا کےساتھ ہمیں دوسرے چیلنج غربت کا بھی سامناہے، جن لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کیا وہاں بھی خاطرخواہ نتائج نہیں آئے، مکمل کے بجائے ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بدقسمتی سے کئی جگہوں پر لوگ ایس اوپیز فالو نہیں کررہےجو سب کیلئے خطرہ ہے، جہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا وہ مارکیٹ بند کی جائے گی ، تاجر وں کو پتہ چلے گا کہ مارکیٹس بند ہونگی تو وہ خود ایس اوپیز پر عمل کرائیں گے،شہبازگل

    ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت پیسہ گیا مگر کام نہیں ہوا، یہ لوگ مطمئن کرپشن کرتے ہیں، مارکیٹس بند کرنایاکھولنا 18ویں ترمیم کے بعدصوبوں کا اختیار ہے

    ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں وینٹی لیٹرزکم ہیں ، سندھ میں 104مریضوں کو وینٹی لیٹرز نہیں مگر وینٹ پر بٹھارکھاہے، سندھ میں کورونا کے معاملے پر تھوڑی مس مینجمنٹ کا سامنا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں 600ایسے اسپاٹس ہیں جہاں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا ہے ، اندھا دھند کرپشن، مال بنانے پر سوال کیاجاتا ہے تو اس پر بات نہیں کرتے۔

  • سندھ حکومت اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی کا جواب دے، شہباز گل

    سندھ حکومت اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی کا جواب دے، شہباز گل

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اومنی گروپ کو دی گئی سبسڈی کا جواب دے، وزیراعلیٰ سندھ شوگر انکوائری کمیشن کے روبرو حاضرنہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتائی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو901.02ملین کی سبسڈی دی، سندھ حکومت نے جو سبسڈی دی وہ تقریباً9ارب سے زائد رقم بنتی ہے۔

    اومنی گروپ کی8شوگرملز نے سبسڈی2015سے2018کے دوران لی، اس کے علاوہ 2015میں476.47 ملین روپے،2017 میں424.56 ملین کی سبسڈی دی، سندھ حکومت اس کا جواب دے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 13مئی کو شوگرانکوائری کمیشن نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو بلایا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نہ تو کمیشن کے سامنے حاضرنہیں ہوئے اورنہ ہی کوئی جواب دیا۔ انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ سے4ارب کی سبسڈی سے متعلق سوالات کرنے تھے

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس فارمولے پر عمل پیرا ہے کہ عوام کو لوٹ کر شوگر ملز بناؤ، چلاؤ اور پھرمہنگائی کی صورت میں ان کو مزید لوٹو۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کی شوگرانکوائری کمیشن میں طلبی، ڈی جی ایف آئی اے کوایک اورخط

    یاد رہے کہ چینی کی ایکسپورٹ اور سبسڈی دینے کے معاملے پر شوگرانکوائری کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کے نوٹس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ایک اور خط لکھ دیا۔

    خط میں ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی سےمتعلق نوٹس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس معاملے میں سندھ حکومت کو کیوں گھسیٹا جارہاہے، سبسڈی ہو یاچینی کی قیمت بڑھنے کامعاملہ، سندھ حکومت کا اس سے تعلق ہی نہیں۔