Tag: Dr Shakeel afridi

  • ڈاکٹرشکیل آفریدی پشاور سے مردان منتقل

    ڈاکٹرشکیل آفریدی پشاور سے مردان منتقل

    پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں امریکہ کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے مجرم ڈاکٹر شکیل آفریدی کوسینٹرل جیل پشاور سے مردان ہائی سیکیورٹی سیل منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف پرحملے کے مرکزی مجرم نیاز محمد کو بھی ہری پور جیل سے مردان منتقل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں اور مردان میں جیل پر ہونے والے حملوں کے بعد مردان جیل کو بم پروف بنا کر ہائی سیکیورٹی سیل میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں انتہائی نوعیت کے حامل مجرموں کو منتقل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2009 میں گرفتار کئے جانے والے تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی کےسربراہ صوفی محمد کو بھی پشاور جیل سے مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ صوفی محمد نے اس فیصلے پراپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

  • ڈاکٹرشکیل آفریدی کی پشاورسے منتقلی،وفاق نے معذرت کرلی

    ڈاکٹرشکیل آفریدی کی پشاورسے منتقلی،وفاق نے معذرت کرلی

    اسلام آباد:  وفاق نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاور سینٹرل جیل سے منتقلی کے لئے معذرت کرلی ہے۔

    خیبر پختون خوا حکومت کی درخواست بے اثر رہی، مرکزی حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاورسے منتقلی پر معذرت کرلی ہے، صوبائی حکومت نے وفاق کو ایک مراسلہ کے ذریعے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شکیل آفریدی کو پشاور سے منتقل کرنےکی درخواست کی تھی ساتھ ہی پشاور سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے جیل سیکیورٹی بڑھانے اور ڈاکٹر شکیل کو منتقل کرنے سے معذروی ظاہر کردی، ڈاکٹر شکیل آفریدی غداری اور جعلی ویکسینیشن مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے تھے۔