Tag: Dr Shehbaz Gill

  • اے پی سی کا اعلامیہ ’’ کھودا پہاڑنکلا چوہا ‘‘ کے مترادف ہے، شہبازگل

    اے پی سی کا اعلامیہ ’’ کھودا پہاڑنکلا چوہا ‘‘ کے مترادف ہے، شہبازگل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ کھودا پہاڑنکلا چوہا، کے مترادف ہے، خوامخواہ چائےکی پیالی میں طوفان مچانےکی کوشش کی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی سی اعلامیے پر ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اعلامیہ سے قوم کو شدید مایوسی ہوئی، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، کے مترادف ہے۔

    بالآخر مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں بے روزگاروں کا اجتماع ہوا جس میں خوامخواہ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی گئی، مولانا اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کو مستعفی کرناچاہتے تھے لیکن اپوزیشن پارٹیاں سمجھ دار نکلیں۔

    شہبازگل نے کہا کہ چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگانے والے کس منہ سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں؟  پورے خاندان کو  بیرونی دوروں پر ساتھ لے جانے والے مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، جنہوں نے ملکی خزانے کو بےدردی سے لوٹا، آج وہی معیشت کا رونا رو رہے ہیں، ان کی مثال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،جیسی ہے، خدارا عوام کو گمراہ نہ کریں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کو ملک میں واپس بلائیں، ڈان لیکس، میمواسکینڈل،جندال کے پارٹنرخارجہ پالیسی جانتے ہی نہیں، اداروں پر کیچڑ اچھالنے والے کس منہ سے ملکی سلامتی کی بات کرتے ہیں؟ اپوزیشن چور لیڈر شپ چھوڑ چکی، آج15منٹ میں پنجاب کا بجٹ منظور ہوا۔

  • نوازشریف کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں جیل منتقل کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

    نوازشریف کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں جیل منتقل کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نوازشریف کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے نوازشریف کی جیل منتقلی کے حوالے سے پھیلائے جانے والے مسلم لیگ ن کے تاثر پر ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں جیل منتقل کیا گیا، جس میں واضح لکھا گیا کہ نوازشریف کو مزید اسپتال میں نہ رکھا جائے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکےبورڈکی جانب سےفیصلہ کیاگیانوازشریف کو اسپتال ڈسچارج کیاجائے تاہم اُن کا جیل میں مکمل چیک اپ کیا جائے گا اور پی آئی سی سے ڈاکٹرز کی ٹیم اُن کا معمول کے مطابق معائنہ بھی کرتی رہے گی۔

    مزید پڑھیں : سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف جیل جانے پربضد

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ نوازشریف مرضی سےجیل واپس جارہےہیں، یہ بات سراسر غلط ہے کیونکہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز کی رپورٹ پر انہیں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے گذشتہ ہفتے نواز شریف کو طبیعت ناسازی کے بعد سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اُن کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، نواز شریف کے ایک گھنٹے تک سٹی اسکین اور الٹراساؤنڈ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور انھیں طبی معائنے کے بعد نیو او پی ڈی سے وی وی آئی پی بلاک پہنچادیا گیا تھا۔

    بعد ازاں میڈیکل بورڈ نے تمام رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوا دی تھیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ سی ٹی اسکین میں نواز شریف کے جسم کی شریانوں میں تنگی سامنے آئی جبکہ بلڈ پریشر، شوگر، گردوں کا مسئلہ موجود ہے، میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

    میڈیکل بورڈکےسربراہ پروفیسرمحمودایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی زیادہ تربیماریوں کاعلاج پاکستان میں موجودہے، انہیں اسپتال یا کہیں اور شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کا اختیار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے، مریم نواز

    یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نوازشریف نے پی آئی سی اسپتال جانے سے انکار کرتے ہوئے جیل جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔

    نوازشریف کو آج سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا، اس موقع پر اُن کی صاحبزادی مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے کارکنان اسپتال کے باہر موجود تھے۔