Tag: Dr yasmeen rashid

  • نوازشریف قومی اسمبلی کی سیٹ دھاندلی سے جیتے، پتن رپورٹ

    نوازشریف قومی اسمبلی کی سیٹ دھاندلی سے جیتے، پتن رپورٹ

    لاہور کے حلقے این اے130 میں پنجاب کی انتخابی تاریخ کی بدترین دھاندلی بے نقاب ہوگئی، فارم 45میں ہارے ہوئے نواز شریف کو فارم 47 میں جتوایا گیا، پتن کی رپورٹ نے انتخابی نتائج پر سوالات کھڑے کردیئے۔

    پتن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو جتوانے کیلئے انتخابی عملے نے جعلی فارم 47 بنائے۔ جس سے جمع کرائے گئے فارم 45 میں غیر معمولی تضادات پیدا ہوگئے۔

    پتن رپورٹ کے مطابق حلقے میں قومی اور صوبائی ووٹنگ کے ٹرن آؤٹ میں واضح فرق پیدا ہوگیا، قومی اسمبلی کے فارم 45 میں ٹرن آؤٹ 90 سے 102 فیصد دکھایا گیا اور صوبائی اسمبلی کے فارم 45 میں وہی ٹرن آؤٹ کم ہوکر 41 فیصد ہوگیا۔

    82پولنگ اسٹیشنز پر قومی اسمبلی کا ٹرن آؤٹ اوسطاً 86 فیصد رہا تو صوبائی اسمبلی ٹرن آؤٹ کی اوسط 40 سے نیچے چلی گئی، یعنی لوگوں کی اکثریت نے قومی اسمبلی کا ووٹ تو دیا پر صوبائی کا ووٹ نہیں دیا۔

    اس حوالے سے سربراہ پتن سرور باری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کی اور انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا ٹرن آؤٹ ایک جیسا ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں 78 ہزار سے زائد ووٹوں کا فرق ہے۔69پولنگ اسٹیشنز کے اوپر ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے 102 فیصد تک ہے۔ کسی طرح بھی ممکن نہیں کہ ٹرن آؤٹ میں 40 سے 45 فیصد کا فرق آجائے۔

    پتن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں نواز شریف 166 جبکہ پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 208 فارم 45 پر فاتح تھیں۔ بعد میں فارم47 پر نواز شریف کو یاسمین راشد پر برتری دکھا دی گئی۔

    فارم 47 پر نواز شریف کے 11ہزار 817ووٹ بڑھ گئے تو یاسمین راشد کے 2845 ووٹ گھٹا دیے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی ان تضادات کو حل کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔

    یاد رہے کہ این اے130 کو 376 پولنگ اسٹیشنز میں تقسیم کیا گیا تھا، 217 پی پی173 کے ساتھ مشترکہ تھے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لاہور: جناح ہاؤس حملے میں نامزد پی ٹی آئی کی خاتون گرفتار رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل میں تکلیف کی شکایت کی تھی، پی آئی سی کے ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی رہنماکا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا اور انہیں دو گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی رکھا گیا اور ٹیسٹ رپورٹ ٹھیک آنے پر انہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

  • عسکری ٹاور حملہ کیس : ڈاکٹر یاسمین راشد ریمانڈ پر جیل روانہ

    عسکری ٹاور حملہ کیس : ڈاکٹر یاسمین راشد ریمانڈ پر جیل روانہ

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی عسکری ٹاور حملہ کے مقدمے میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

    اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کے مقدمے میں مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا اس کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی استدعا کو مسترد کر دیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 25 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ڈاکٹر یاسمین راشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور : عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں پنجاب کی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے لاکر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور سابق صوبائی وزیر کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، واضھ رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر گلبرگ میں ٹاور کو جلانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

    ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کی۔

    پولیس کی درخواست پر  تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کیا گیا تھا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پولیس نے یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

    عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا، فیصلے کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کوجسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔

    پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ان سے موبائل فون برآمد کرنا ہے اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کروانا ہے، فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اس مقدمہ میں نامزد نہیں ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر بلایا گیا ہے، کوئی ایسا ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا گیا کہ جس سے ثابت ہو کہ وہ اس جرم میں ملوث ہیں۔

    عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر وہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گری عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست 30مئی کوسماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔ عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یاسمین راشد کے خلاف دہشت گری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    ڈاکٹر یاسمین راشد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، عدالت کی جج عبہرگل خان نے کیس کی سماعت کی۔

    اس موقع پر پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

    گزشتہ سماعت کے بعد عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اس موقع پرمیڈیا گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گی۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، کل تک پولیس لائن کے اسپتال میں ہی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جی عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی۔

    اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ڈاکر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس کے جواب میں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کل تک پولیس لائن کے اسپتال میں ہی رہیں گی، کل تفتیشی افسر ان کا فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرے کیونکہ جب تک ملزم صحت مند نہ ہو اس کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔

    فاضل جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں یا صحت مند؟ ان کی میڈکل رپورٹ میں کیا لکھا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ رات کو اسپتال کے ایم ایس نے ان کو ڈسچارج کر دیا تھا۔

    جج نے دریافت کیا کہ میڈکل بورڈ کی رپورٹ کہاں ہے؟ جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ سروسز اسپتال سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس لائن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • عمران خان کی عدالت میں پیشی کے تمام اتنظامات مکمل

    عمران خان کی عدالت میں پیشی کے تمام اتنظامات مکمل

    لاہور : پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے تحریک انصاف لاہور کے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں بتائیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے حوالے سے بھی تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کی جیل بھرو تحریک کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیاں بھی نکالی جائیں۔

    عمران خان نے یاسمین راشد کی قیادت میں کامیاب ڈور ٹو ڈور مہم کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے، غریب عوام کو مہنگائی سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، لاہور کے اسٹیک ہولڈرز کا جیل بھرو تحریک میں اہم کردار ہے۔

  • ‘ہم 2 سال محنت کرتےرہے تو پاکستان کو پولیوفری قرار دے دیا جائے گا’

    ‘ہم 2 سال محنت کرتےرہے تو پاکستان کو پولیوفری قرار دے دیا جائے گا’

    راولپنڈی:وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم 2 سال محنت کرتے رہے تو پاکستان کو پولیو فری قرار دے دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر بھٹواسپتال میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں کوئی پولیو کا کیس سامنے  نہیں آیا، ہم 2 سال محنت کرتےرہے تو پاکستان کو پولیوفری قرار دے دیا جائے گا۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی ساری ٹیم نے99فیصدبچوں کوانسدادپولیوقطرےپلائے، 29 ہزارمسنگ بچوں کوڈھونڈ کراب انسداد پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ کوروناکےاب صرف 10مریض اسپتال میں موجودہیں، ویکسین کی پہلی ڈوز 5 کروڑ سے زائد لوگوں اور دوسری ڈوزساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو لگ چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 42 ارب روپےادویات کےلیےدیےگئےلیکن مریضوں کونہیں ملتیں، ادویات میں کرپشن موجود ہےجس کونظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، کرپشن  پر نظر ہے اور سب پرہاتھ ڈالیں گے۔

  • کورونا  کی چوتھی لہر کی شدت کمزور پڑنے لگی ، ڈینگی  کیسز میں اضافہ

    کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کمزور پڑنے لگی ، ڈینگی کیسز میں اضافہ

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی چوتھی لہر کی شدت کمزورہورہی ہے جبکہ ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈیرھ ماہ میں ڈینگی کے 2013 کیسز ریکارڈ ہوئے، لاہور میں سب سے زیادہ 1603 کیسز سامنے آئے ، جنوری سے تاحال ڈینگی کے باعث 4افرادکی اموات ہوئیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور کےاسپتالوں میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کےلیے520 بسترمختص ہیں، جس میں‌ سے ڈینگی کے 190 مریض سرکاری اور 81 نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ڈینگی پر 15اجلاس ہوچکےہیں ،31محکمےمعاونت کررہےہیں، لاہور میں 71 ہزار گھروں میں ڈینگی کا لاروا ملا۔

    کورونا کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوویڈکی چوتھی لہرکی شدت کمزورہورہی ہے، 4کروڑ 75لاکھ افرادکی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ اسٹور میں ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین موجود ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جعلی کوروناویکسی نیشن کے 9ہزار کیس سامنے آئے ہیں، جس پر12 ایف آئی آر درج اور16 افراد معطل ہوئے ، کوویڈ کے لیےمختص 70فیصد بستر اسپتالوں میں خالی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا کنٹرول روم میو ہسپتال میں بنا دیا ہے، جناح اسپتال میں دوائیں نہ ملنے کی شکایات ملی ہیں،انکوائری جاری ہے، 4دن میں لاہور کے تمام اسپتالوں سے ادویات فراہمی کی تفصیل سامنے آجائے گی۔

    نواز شریف کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے نام سے ویکسی نیشن کی جعلی انٹری بڑی سازش تھی، اقدام پاکستان دشمن لوگوں کے علاؤہ اور کوئی نہیں کرسکتا۔