Tag: Dr yasmeen rashid

  • نواز شریف ایم اے کرلیتے تو اے کلاس ملتی، انہوں نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کیا، یاسمین راشد

    نواز شریف ایم اے کرلیتے تو اے کلاس ملتی، انہوں نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کیا، یاسمین راشد

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما اور این اے120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میاں صاحب ایم اے کر لیتے تو آج جیل میں اے کلاس مل جاتی، نواز شریف نے بے ایمانی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے120لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف مضبوط ترین وزیراعظم ہونے کے باوجود نااہل ہوئے۔

    ہم نے تو صرف چار حلقے کھولنے کا کہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے پاناما بھیج کر ان کی رسی کھینچ لی، نواز شریف نےبےایمانی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اگر میاں صاحب ایم اے کر لیتے تو آج اڈیالہ جیل میں انہیں اے کلاس مل جاتی۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی چیخیں آسمان تک گئیں، آپ نے  ان بے گناہوں کو قتل کیا ، انہیں زخمی کیا، آپ نے قوم کا دل دکھایا، اسی لیے آج اللہ نے پکڑ لیا۔

    اب جیل میں بیٹھ کرچکی پیسیں اور قوم سے اپنے کیے کی معافی مانگیں، نوازشریف اب جیل میں بیٹھ کر مجھے معاف کردو کا ورد کریں۔

    نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سازش کے ذریعے نواز شریف کو پاکستان آنے کا کہا، بڑے بھیا تو ائیر پورٹ پہنچ گئے، چھوٹے بھائی وہیں گھومتے رہے، کنٹینرز جنون سے ہلتےہیں فصلی بٹیروں سے نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار جعلی ووٹوں کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور کلثوم نواز کے وکیل کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران کلثوم نواز، الیکشن، نادرا سمیت دیگر فریقین نے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت مانگی۔

    جس پر عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کا تعلق حکمران جماعت سے تھا وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ ہیں، کلثوم نواز کو کامیاب کرنے کیلئے 29 ہزار جعلی ووٹ بنوائے گے اور ان ووٹوں کا اندراج بھی نہیں کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان جعلی ووٹوں کو تسلم کیا لیکن انکو منسوخ نہیں کیا گیا، اگر 29 ہزار جعلی ووٹوں کو منسوخ کر دیا جاتا تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔

    ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جعلی ووٹوں کو منسوخ کیا جائے۔

    کلثوم نواز کے کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں: این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر 17 ستمبر 2017 کو ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔

    تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کی مخالفت میں کھڑا کیا تھا، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کی امیدوار نے 13268 ووٹ کی برتری سے فتح اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے این اے120کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے

    پی ٹی آئی نے این اے120کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے

    لاہور : این اے 120 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے این اے120کےنتائج چیلنج کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے120کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیاں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے درخواست تیار کی۔

    این اے 120 سے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں درخواست جمع کرائی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت اور شریف خاندان نے تسلسل کیساتھ انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 میں 30ہزار سے زائد ووٹ ناقابل شناخت رہے، ووٹرز کی قبل از انتخاب منتقلی کا معمہ بھی حل طلب رہا، الیکشن کمیشن منظم انداز میں نتائج کی تحقیقات شروع کرے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی رہنما کلثوم نواز 61745 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی تھیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔

    شکست کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ن کا کہنا تھا کہ29ہزارووٹ غائب ہونے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آخرتک مقابلہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔