Tag: Dr Zakir Naik

  • قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    لاہور : پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ قرآن کریم ہی پوری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے۔

    لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی عام ہے، قرآن پاک نے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ہی ہے جو دنیا میں ناانصافی کا حل فراہم کرتا ہے، قرآن پاک قیامت تک کے انسانوں کے رہنمائی ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کی خواہش میرے اللہ نے پوری کر دی، اہلیان پاکستان کی والہانہ محبت پر بے حد شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے، ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے بہت خوشی ملی، اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حد مشکور ہوں۔

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

    کراچی : عالمی سطح پر معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں آج کراچی پہنچیں گے جہاں ایک تقریب میں عوام سے خطاب کریں گے۔

    اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اعزاز میں آج شام7بجے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تقریب میں مختلف مذہبی شخصیات، اسکالرز، دینی جامعات ومدارس کے مہتمم شریک ہوں گے، اس کے علاوہ شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس سے متصل پولو گراؤنڈ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے گورنر ہاؤس کے سبزہ زار لان میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں جہاں ڈیجیٹل اسٹیج تیار کیا جارہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے گورنر ہاؤس اور پولو گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کو اہم ہدایات بھی دیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک آج قرآن و حدیث اور حکم خداوندی کے حوالے سےاہم لیکچر دیں گے۔

  • کشمیر کی حمایت پر پابندیاں ختم : ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی کی پیشکش ٹھکرا دی

    کشمیر کی حمایت پر پابندیاں ختم : ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی کی پیشکش ٹھکرا دی

    نئی دہلی : بھارت کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی حکومت کی قلعی کھول دی، انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی حمایت پر تمام پابندیاں ہٹانے کلی پیشکش کی گئی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے ان سے ڈیل کرنے کی کوشش کی ہے،۔

    مودی حکومت نے ستمبر دوہزار انیس میں ایک وفد کے ذریعے ان سے رابطہ کیا تھا، اس وفد میں بھارتی صحافی کی بھی موجود تھے، وفد نے بتایا کہ وہ وزیراعظم مودی کی خصوصی ہدایت پر ان سے ملنے آئے ہیں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وفد نے مجھے پیشکش کہ اگر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے مودی سرکار کی حمایت کردیں تو بدلے میں میرے خلاف کی جانے والی تمام الزامات اور کارروائیاں روک کر بھارت واپسی کی راہ ہموار کردی جائے گی۔

     ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ حکومت اور ذاکر نائیک کے درمیان موجود تمام غلط فہمیوں کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    اس طرح وہ اس حکومت اور مسلمان اقلیت کے درمیان موجود تناؤ کوختم کرنے میں مدد ملے گی، ذاکر نائیک کے مطابق انہوں نے حکومتی پیشکش کو فوری طور پر مسترد کردیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی عدالت کا نامورمذہبی اسکالرڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد ضبط کرنے حکم

    واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے، ذاکر نائیک کی این جی او پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ ذاکر نائیک کے ممبئی میں چار فلیٹ اورایک دکان کو ضبط کیا جائے۔
    خیال رہے بھارت میں ذاکر نائیک اور ساتھیوں سے100کروڑ کی سرمایہ کاری کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • انٹرپول نے ڈاکٹرذاکرنائیک کےخلاف بھارتی نوٹس مسترد کردیا

    انٹرپول نے ڈاکٹرذاکرنائیک کےخلاف بھارتی نوٹس مسترد کردیا

    نئی دہلی : انٹر پول نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف بھارت کا ریڈ کارنر نوٹس مسترد کردیا، بھارت نے انٹرپول کو ریڈ کارنر نوٹس کی درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر پول نے بھارتی حکومت کی جانب سے معروف اسلامی مبلغ اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ذاکرنائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس مسترد کردیا۔

    بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول کو ریڈ کارنر نوٹس کی درخواست کی تھی جس میں ان پر نفرت انگیز تقاریر سمیت دیگر الزامات لگائے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرپول نے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف جو شواہد جمع کرائے گئے ہیں وہ تعصب پر مبنی تھے ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلہ دیش میں واقع ایک کیفے میں دو حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد کیس کی تحقیقات میں مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ دونوں دہشت گرد ذاکر نائیک کے خطابات سے متاثر تھے۔


    مزید پڑھیں: بھارت کے کالے قوانین مسلمانوں کے لیے ہیں، ذاکر نائیک


    قبل ازیں بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے پر الزامات عائد کیے تھے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر سے ہونے والی تقاریر سے شدت پسند پیدا ہورہے ہیں جس کے بعد اس ادارے پر 5 سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے مبلغ ذاکر نائیک پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    بھارتی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاکر نائیک نے سعودی عرب میں سکونت اختیار کی تاہم بعد ازاں سعودی حکومت کی جانب سے ذاکر نائیک کو مستقل سعودی شہریت دے دی گئی ہے۔

  • ذاکر نائیک کےاسلامی ریسرچ سینٹر کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم

    ذاکر نائیک کےاسلامی ریسرچ سینٹر کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم

    نئی دلی: بنگلا دیش میں کیفے پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں دہشتگردی کا الزام پاکستان پے نہ آیا تو بھارت معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیچھے پڑ گیا، پاکستان کے بعد توپوں کا رخ معروف اسکالر ذاکر نائیک کی جانب کردیا۔

    بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریروں کو ’قابل اعتراض ‘ قرار دیتے ہوئے ان کے ادارے کی فنڈنگ کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ذاکر نائیک کے اسلامی ریسرچ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

    ذاکر نائیک کا معروف ادارہ ’اسلامک ریسرچ سینٹر‘ ممبئی میں واقع ہے اور اس دوران مہاراشٹر کی حکومت نے بھی ممبئی پولیس کو اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی تقاریر کی تفتیش کرنے کے بعد اس پر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

    وضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا نام اس وقت بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں آیا جب ڈھاکہ کے مشہور کیفے میں حملہ کرنے والے سات میں سے دو دہشت گرد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھے ۔