Tag: Dr Zulfiqar mirza

  • ذوالفقار مرزا اعلان جنگ کرتے ہوئے کلاشنکوف لیکر میدان میں اتر آئے

    ذوالفقار مرزا اعلان جنگ کرتے ہوئے کلاشنکوف لیکر میدان میں اتر آئے

    بدین : پولیس نےذوالفقار مرزا کےساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے مرزا فارم ہاوس اوراطراف کےعلاقوں کا محاصرہ کرلیا، سابق وزیر داخلہ سندھ نے پولیس فورس کیخلاف مزاحمت کا اعلان کردیا۔

    ذوالفقارمرزا کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا، پولیس نے مرزا فارم ہاوس اور اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کیا، سابق وزیر داخلہ سندھ نے قانون ہاتھ میں لینے کا اعلان کردیا۔

    ذوالفقارمرزا نے ایف آئی آر میں نامزد دوستوں کو پولیس کے سامنے پیش کرنے سے انکار کیا تو پولیس فورس نے مرزا فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا۔

    پولیس کے اقدام کے بعد سابق صوبائی وزیر اعلان جنگ کرتے ہوئے کلاشنکوف لیکر میدان میں اتر آئے۔

    ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ پہلے انھیں گولی ماری جائے پھر دوستوں کوگرفتار کیاجائے، پولیس کی نفری کو روکنے کیلئےسابق وزیر داخلہ کے حامیوں نے روڈ پر آگ لگا دی ، جس کے بعد پولیس موبائل، بکتر بند گاڑیاں فارم ہاؤس سے ایک کلو میٹر دور کھڑی ہوگئیں۔

    ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں پر کار سرکار میں مداخلت ، ہنگامہ آرائی، زبردستی دکانیں بند کروانے کے مقدمات درج ہیں

    بدین میں کشیدگی ، ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    یاد رہے کہ ذوالفقارمرزا نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پہلے ہی سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور حفاظتی ضمانت کیلئےدرخواست دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیارکیا کہ انہیں جعلی پولسی مقابلے میں مار دیئے جانے کا خادشہ ہے جسے مقامی عدالت نے چھ مئی تک کے لیے منظور کرلی۔

  • ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کی حفاظتی ضمانت ختم ہونے میں 24 گھنٹے باقی

    ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کی حفاظتی ضمانت ختم ہونے میں 24 گھنٹے باقی

    بدین: ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کی حفاظتی ضمانت ختم ہونے میں 24 گھنٹے باقی ہیں،6 مئی کو انہیں ہر حال میں متعلقہ ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہوگا، عدم پیشی پر پولیس کو گرفتاری کی اجازت ہوگی۔

    گزشتہ روز ہائی کورٹ کراچی کے جسٹس عقیل احمد عباسی، اور جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں قائم خصوصی بینچ نے ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کی 4 مقدمات میں 6 مئی تک حفاظی ضمانت منظور کر لی تھی۔

    ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کے وکیل اشرف سموں نے ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر زولفقار مرزا اپنے ساتھی ندیم مغل کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے خلاف مقدمے کے لئے بدین تھانے گئے تو پولیس نے انکے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور کیس بھی نہیں لیا۔

    وکیل نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن پولیس نے مرزا فارم بدین کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جسکے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

    وکیل نے درخواست میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ڈاکٹر زوالفقار علی مرزا کو حراست میں لینے کے بہانے میر مرتضی بھٹو کے طرز پر قتل کیا جا سکتا ہے، جسکے بعد عدالت نے انہیں ماتحت عدالت میں پیش ہونے کی شرط پر 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

    فارم ہائوس زرائع کے مطابق ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کل 6 مئی کو اپنے تمام ساتھیوں سمیت ہائی کورٹ حیدرآباد میں پیش ہونگے اور کل پیشی کے لئے کل صبح فارم ہاؤس سے جلوس کی شکل میں روانہ ہونگے جبکہ گرفتاری پیش کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں

    بدین میں ڈاکٹر زولفقار علی مرزا کے 12 ساتھیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

  • ذوالفقارمرزا نے ’ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    ذوالفقارمرزا نے ’ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    کراچی: سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابقہ جیالے ذوالفقار مرزا کے وکلاءآج سندھ ہائی کورٹ میں انتہائی متحرک نظر آئے، انہیں سابق وزیر داخلہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

    سندھ پولیس سابق وزیر داخلہ کی دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

    بدین کی پولیس نے گذشتہ روز ذوالفقار مرزا کے آٹھ حامیوں کو بازار بند کرانے اور تھانے پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے خاوند کو گرفتاری دینے پر راضی کرلیا ہے۔

    مرزا کا مطالبہ ہے کہ وہ گرفتاری ڈی آئی جی حیدر آباد ثنا اللہ عباسی یا ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا بدین کے تھانے میں مسلح افراد کے ساتھ داخل ہوکر قوت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا اظہارِ تشویش


    ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایک بیان میں اپنے خاوند کی سلامتی سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے سندھ میں پولیس کے سیاسی کردار پر بھی تنقید کی۔