Tag: Drafting

  • ساتویں پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کا اندیشہ

    ساتویں پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کا اندیشہ

    لاہور : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے معاملات میں تیزی نہ آ سکی، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے  اس کے علاوہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویزکی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈرافٹنگ اب14 اور15 دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے، پی ایس ایل کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے آغاز میں 3سے4دن کی تاخیر ہوسکتی ہے،غیر ملکی لیگ کے ساتھ تاریخیں متصادم ہونے پر رجسٹریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

  • پی ایس ایل فور: متبادل کھلاڑی کے لیے ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی

    پی ایس ایل فور: متبادل کھلاڑی کے لیے ڈرافٹنگ 24 جنوری کو ہوگی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنوری کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

    ڈرافٹنگ میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا، تمام فرنچائز اپنے اکیسویں کھلاڑی کا انتخاب بھی کریں گی۔

    پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز کو اکیسواں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور، کراچی کنگز جیسے ہی فائنل جیتے گی میں خود استقبال کروں گا، مراد علی شاہ

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 4، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو ہوگی

    پی ایس ایل 4، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو ہوگی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں‌ حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 4 میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اب لاہور کے بجائے 20 اکتوبر بروز منگل اسلام آباد میں ہو گی جس میں تمام فرنچائز مالکان شرکت کریں گے۔

    لاہور کے بعد اسلام آباد دوسرا شہر ہوگا جہاں لیگ کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوگی۔

    رواں سیزن میں حصہ لینے والے 6 فرنچائز مالکان 13 اکتوبر تک اپنے ساتھ برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیں گے، قانون کے مطابق ہر ٹیم 10 پرانے کھلاڑیوں کو ساتھ رکھ سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن فور: پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    رواں برس لیگ میں نامور انٹرنیشنل کھلاڑی اے بی ڈویلیرز، اسٹیو اسمتھ، کیورن پولارڈ، کولن مونرو، شین واٹسن، سنیل نارائن، کرس لائن اور ڈیرن سیمی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    قومی ٹیم کے نامور کھلاڑی سرفراز احمد، شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور فخر زمان سمیت دیگر بھی ایکشن دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری سے دبئی میں جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جائے گا، پی ایس ایل کے آخری 8 میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگیری لسٹ جاری

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہمارا مشن ہے کیونکہ وزیراعظم پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگی ، رواں سیزن کے لیے فرنچائز مالکان 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکیں گے۔

  • پی ایس ایل تھری: کرس گیل کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

    پی ایس ایل تھری: کرس گیل کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

    لاہور : پی ایس ایل کے پچھلے دو ایڈیشنز میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے گنگنم اسٹائل کرس گیل کو کسی بھی فرنچائز نے خریدنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق گنگنم اسٹائل والے کرس گیل پاکستان میں فیل ہوگئے، پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل کو کسی بھی ٹیم نے چانس نہیں دیا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل کرس گیل کوئی قابل ذکر کاردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

    بعد ازاں کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد بھی انہوں نے اپنے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی شدید تنقید کا نشانہ بنتے رہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے میچز کرس گیل حریفوں کے چھکے چھڑا کر ڈانس بھی کرتے ہیں، پی ایس ایل میں ان کا بلا چلتا نہیں۔ شائقین کو فکر ہے اب گنگم اسٹائل کون کرے گا ؟


    مزید پڑھیں: کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے؟


    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق کرس گیل نے سیکورٹی رسک کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے کرس گیل کو کسی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پی ایس ایل 2017 کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    Final of #PSL2017 will be played in Lahore… by arynews
    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان سپرلیگ 2017 کا فائنل لاہور میں ہوگا اور عالمی کھلاڑی بھی اس میں حصہ لیں گے۔

    پڑھیں: پاکستان سپرلیگ: ڈرافٹنگ آج دبئی میں ہوگی

     انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کرکٹ بورڈ سمیت تمام افراد سنجیدگی سے کام کررہے ہیں اور جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں بھی آنا شروع  کردیں گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم اپنے وعدے کے مطابق کرکٹ کی بحالی کے لیے امور سرانجام دیے ، آج قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بھی کافی بہتری آگئی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے‘‘۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ’’دوسرے ایڈیشن کے بعد پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی ‘‘۔