Tag: Drainage work

  • کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری، دائرہ کار مزید وسیع

    کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری، دائرہ کار مزید وسیع

    کراچی : این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیواو کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے برساتی نالوں سے کچرا نکالا جارہا ہے اور کچرے کو ڈمپروں کے ذریعے لینڈفل سائٹ پر ڈمپ کیا جارہا ہے۔

    کراچی میں 5مقامات پر نالوں کی صفائی جاری ہے جبکہ دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے کراچی میں نالے صفائی آپریشن شروع کیا تھا، ایف ڈبلیو کی ٹیموں نے پہلے روز کی کاروائی مکمل کی ، آپریشن کے دوران ۔ضلع وسطی کے پانچ مقامات پر گجر نالے سے کچرہ نکالا گیا۔

    متعد شاول اور سو زائد سے ڈمپر ز کے ذریعے نالے کا کچرہ لینڈ فل سائڈ پر منتقل کیا گیا، پہلے روز سو سے زائدڈمپرز نے کچرہ فوری طور پر منتقل کیا، آپریشن میں ایف ڈبلیو او کے افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، پہلے روز گلبرگ، ضیاالدین، شفیق موڑ، :بفرزون،ایف سی ایریا میں گجرنالے کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کیے گئے تھے۔

    وزیر اعلی سندھ نے نالہ صفائی کے علاقوں کا دورہ کیا اور کہا تھا کہ حکومت سندھ مکمل معاونت کر ے گی۔

  • کراچی بارش : پانی سڑکوں پر موجود، بجلی بھی بحال نہ ہوسکی

    کراچی بارش : پانی سڑکوں پر موجود، بجلی بھی بحال نہ ہوسکی

    کراچی : گزشتہ روز بارش کے بعد مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی تاحال نہیں کی جاسکی، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شام ہونے والی بارش کے بعد برساتی پانی علاقوں اور سڑکوں سے تاحال نہیں نکالا جاسکا، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

    کراچی کے جن علاقوں اور اہم سڑکوں پر گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی تاحال موجود ہے ان میں کورنگی کراسنگ ، لانڈھی ، قیوم آباد بھی شامل جہاں صورتحال بہت خراب ہے جبکہ محمود آباد ، پولوگراؤنڈ چورنگی، تبت سینٹر کےاطراف بھی پانی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ ایم پی اے ہاسٹل کی قریبی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ کے قریب جگہ جگہ پانی جمع ہے، بارش کے 12گھنٹے بعد بھی مختلف علاقوں سے پانی نہیں نکالا جاسکا، کھارادر اور دیگرعلاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تاحال نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ شارع فیصل پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے، جناح اسپتال میں داخل ہونے والا بارش کا پانی بھی نکال دیا گیا۔

    اس کے علاوہ شہر ٓکے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بند ہونے والی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی، بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی 15 گھنٹے سےمعطل ہے، ڈیفنس، کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

     مزید پڑھیں : پانی گھروں میں داخل، کرنٹ لگنے سے دو جاں بحق

    کیماڑی ،سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں لوگ رات بھر سے بجلی کے انتظار میں بیٹھے ہیں، محمود آباد،، پی ای سی ایچ ایس کے علاقوں میں بھی بجلی بند رہی، ملیر سٹی میں اسوان ٹاؤن، گلشن رفیع میں بجلی بند ہے، جامعہ ملیہ اور اطراف میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

  • مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کو دس دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب کا انتظام نہیں ہوسکا، مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پی ایس99کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشوں کو گزرے دس دن ہوگئے ہیں مگر کراچی کے مختلف علاقوں میں جمع ہوا پانی اب تک نہیں نکالا گیا۔

    میرے حلقے احسن آباد،گل گوٹھ، و دیگر علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہوا ہے، پی ایس علاقے کی مختلف مساجد اور مدارس میں گندا پانی ابھی تک کھڑا ہے، مؤثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو مزید بارشوں سے تباہی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ انہوں نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کی مشینری کے ہمراہ پورا دن جمع پانی کو نکلوانے کی کوشش کی ہے۔

    جمعے سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور پانی کا کھڑا ہونا بہت تشویش ناک ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مزید بارشوں سے نمٹے کیلئے شہری حکومت کو ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ علاقے دوبارہ زیر آب آجائیں گے اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں محکموں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • کراچی بارش: دو دن میں نکاسی آب کا کام نہ ہوسکا، جگہ جگہ کیچڑ

    کراچی بارش: دو دن میں نکاسی آب کا کام نہ ہوسکا، جگہ جگہ کیچڑ

    کراچی : بلدیاتی اداروں کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث بارش کو دو دن گزرنے کے باوجود شہر کی اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کا کام نہیں کیا جاسکا، قیوم آباد سمیت دیگرعلاقے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق باران رحمت شہری انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت کے باعث باران زحمت اوراذیت بن گئی، شہر کے بیشتر مقامات میں سیوریج کی لائنیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی گٹر اور نالے ابل پڑے۔

    موسلا دھار بارش کے باعث گھروں میں گندہ پانی داخل ہوگیا، ندی نادلوں میں طغیانی کے باعث کراچی کے علاقے ایف بی ایریا رحمان آباد میں سیوریج کا پانی گھروں اور مسجد میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا رہا۔

    ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرضلع وسطی مسجد پہنچ گئیں مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی نکاسی شروع کردی، مکینوں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔

    دوسری جانب شہر کی مختلف شاہراہوں پرکھلے مین ہولز اور سڑکوں پر پڑنے والے گڑھے شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے، گرومندر سے نمائش جانیوالی روڈ پر مین ہولز اورگڑھوں سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے۔