Tag: Drap Action

  • کرونا وائرس : ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

    کرونا وائرس : ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

    اسلام آباد / لاہور / کراچی : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے کریک ڈاؤن کیا۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے عملے نے لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس حوالے سے ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ڈریپ ٹیم نے الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مار کر سامان ضبط کرلیا کیونکہ شہریوں نے ڈریپ ہیلپ لائن پر زائد قیمت وصولی کی شکایات کی تھی۔

    ترجمان کے مطابق حفاظتی ماسک ایم95کی مہنگے داموں فروخت پر ایکشن لیا گیا، ڈریپ حکام نے اسٹاک قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلقہ اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

    ظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ کورونا وائرس سے متعلقہ اشیا کا مارکیٹ سروے کرے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

  • مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف ڈریپ کا میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ، دکان سیل

    مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف ڈریپ کا میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ، دکان سیل

    اسلام آباد : دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈریپ کے وفاقی وصوبائی حکام نے ملتان کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر دکان کو سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں سو سے دوسو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے وفاقی وصوبائی حکام نے مقررہ قیمت سے مہنگی دوائیں بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملتان کی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مارا۔

    ترجمان وزارت صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ حکام نے مہنگی دوائیں بیچنے والی لائن فارما ہول سیلر کو سیل کردیا، لائن فارما دوائیں کئی سو گنا مہنگے داموں فروخت کررہی تھی۔

    لائن فارما بلڈ پریشرکی دوا170کی بجائے1200میں فروخت کررہی تھی، لائن فارما ایڈالٹ نامی دوا457کے بجائے1900میں فروخت کر رہی تھی،62روپے والی ایسیٹازولومیڈ نامی دوا1350میں فروخت ہورہی تھی۔

    ظفرمرزا کے مطابق دوائیں ازخود مہنگی کرنے والےعناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، مہنگی دوائیں بیچنے والوں کو بھاری جرمانے کئےجائیں گے، انہوں نے کہا کہ غیرقانونی و جعلی دوائیں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا، حکومت جان بچانے والی دواؤں کی دستیابی ہرصورت یقینی بنائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک کی میڈیسن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں غیرقانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور زائد قیمت وصولی پربڑت تعداد میں ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔