Tag: draw

  • بغیر دیکھے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنے والا فنکار

    بغیر دیکھے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنے والا فنکار

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص نے بغیر دیکھے دونوں ہاتھوں سے ڈرائنگ کر کے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    46 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بلیک بورڈ کے سامنے بیٹھا ہے اور اس کی پشت بلیک بورڈ کی طرف ہے۔

    اس کے بعد وہ دونوں ہاتھوں میں چاک لے پیچھے مڑے بغیر ڈرائنگ کرنا شروع کردیتا ہے، دونوں ہاتوں سے وہ الگ الگ تصاویر بناتا ہے۔

    مذکورہ شخص پوری ڈرائنگ بغیر دیکھے بناتا ہے اور اس کے لیے بیک وقت دونوں ہاتھوں کا استعمال کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اس شخص کی مہارت اور صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

  • بھلکڑ افراد کے لیے چیزوں کو یاد رکھنے کا آسان طریقہ

    بھلکڑ افراد کے لیے چیزوں کو یاد رکھنے کا آسان طریقہ

    آج کل کی مصروف زندگی میں ہم بیک وقت بہت ساری چیزوں میں الجھ گئے ہیں نتیجتاً ہم ان میں سے آدھی چیزیں بھول جاتے ہیں۔ اگر ہم گھر سے 4 کام کرنے کے لیے نکلیں گے تو 2 راستے میں ہی بھول جائیں گے۔

    ماہرین یوں تو چیزوں کو یاد رکھنے کے لیے بہت سے طریقے بتاتے ہیں تاہم ان میں سے ایک مؤثر ترین طریقہ مصوری کرنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق چیزوں کو یاد رکھنے کے لیے ان کی تصاویر دیکھنے، ذہن میں دہرانے یا گا کر یاد رکھنے سے زیادہ مؤثر طریقہ یہ ہے کہ آپ خود اس چیز کی تصویر بنائیں۔

    مزید پڑھیں: سیکھی ہوئی چیزوں کو یاد رکھنے کے طریقے

    مثال کے طور پر اگر آپ کوئی ایسا قول یاد رکھنا چاہتے ہیں جو زندگی اور خوشی سے متعلق ہے اور جس میں سفر کا حوالہ دیا گیا ہے، تو اسے یاد رکھنے کے لیے آپ ایک مسکراتا ہوا چہرہ اور ایک ٹرین یا بس بنا سکتے ہیں۔

    اس کے لیے آپ کو کوئی اعلیٰ پائے کا مصور ہونے کی بھی ضرورت نہیں، بس سمجھ میں آجانے والی چند لکیریں بھی کافی ہوں گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح تصویر بنانا کسی بھی دوسرے ذریعے کی نسبت یاد رکھنے کا بہترین اور آسان طریقہ ہے۔

  • عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    ابوظہبی : دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 43 سالہ عراقی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالرز (14 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے عراقی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے دس لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی شہری 43 سالہ قسیم طالب گذشتہ کئی برسوں سے ملینیم ملینئر کمپنی کا لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ طالب ایروس نامی کمپنی میں مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جب انہیں لاٹری کے متعلق بتایا گیا تو یہ عراق جانے کےلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے اور 45 منٹ بعد طالب کی فلائٹ تھی۔

    عراقی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، میں یہ رقم کینسر جیسی ملک بیماری سے لڑنے والے مریضوں کےلیے خیرات کردوں گا‘۔

    قسیم طالب کا کہنا ہے کہ میری بہن اور میری والدہ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی اس لیے میں نے یہ رقم خیرات کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملینیم ملینئر کمپنی کی جانب سے 35 ویں سالگرہ کے موقع پر دو لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دوسرا انعام (دس لاکھ امریکی ڈالرز) ایک سعودی شہری الاوتیبی علی ترہیب کا نکلا ہے تاہم اس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

  • دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی، مصباح الحق

    دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی، مصباح الحق

    دبئی: پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی، سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی جتینی تعریف کی جائے کم ہے، دونوں ٹیموں کے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا۔

    دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے دو سو اکسٹھ رنز کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہوئی، کیچز پکڑ لیتے تو نتائج مختلف ہوتے، ہدف کے تعاقب پر مصباح الحق نے کہا کہ چالیس سے پینتالیس اوورز تک نارمل کرکٹ کھیلنے کے بعد سرفراز کو پرموٹ کرنے کا پلان تھا لیکن وکٹیں گرنے کیوجہ سے دفاعی حکمت عملی اپنائی۔

    سرفراز احمد کی فارم کے متعلق مصباح نے کہا کہ وکٹ کیپر زندگی کی بہتری فارم میں ہے، نوجوان اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے مصباح نے کہا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس ہر میچ میں بہتر ہورہی ہے۔