Tag: dream

  • کشمیریوں کو گھٹنوں پرلانا ہندو قوم پرستوں کا خواب تھا، امریکی میڈیا

    کشمیریوں کو گھٹنوں پرلانا ہندو قوم پرستوں کا خواب تھا، امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے کہاہے کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل بی جے پی حکومت نے بڑے پیمانے پر شہریوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

    امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پانچ اگست کے بعد سے اب تک کم از کم 2 ہزار کشمیری گرفتار ہوچکے ہیں جن میں تاجر رہنما، انسانی حقوق کے رضاکار، منتخب نمائندے، اساتذہ اور 14 سال کے طالبعلم تک شامل ہیں۔

    خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ گرفتار افراد اپنے اہلِخانہ اور وکلا سے رابطہ نہیں کر سکتے جبکہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے یہ بھی کسی کو معلوم نہیں، ان میں سے زیادہ تر افراد کو آدھی رات کو اٹھایا گیا۔

    اس کے علاوہ بھارتی حکومت یہ بھی نہیں بتا رہی کہ حراست میں لیے گئے افراد پر کیا الزام ہے اور انہیں کب تک قید رکھا جائےگا؟رپورٹ کے مطابق کچھ افراد کو ایئرفورس کی خفیہ پروازوں کے ذریعے لکھنؤ، واراناسی اور آگرا کی جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں کو گھٹنوں پر لانا ہندو قوم پرستوں کا خواب تھا کیونکہ یہ بھارت کی واحد مسلمان اکثریت والی ریاست تھی جہاں پاکستان اور بھارت دونوں حریفوں کو حمایت حاصل ہے۔

    اس کے علاوہ ہندو اکثریت والے بھارت میں قوم پرستی کی تحریک کے لیے کشمیر ایک زخم کی حیثیت رکھتا تھا جس سے بھارتی وزیر اعظم کو غیر معمولی عروج ملا۔

  • ڈیپریشن، ذہنی تناؤیا ہوپریشانی ڈراؤنےخواب کی وجہ ہیں، ماہرین

    ڈیپریشن، ذہنی تناؤیا ہوپریشانی ڈراؤنےخواب کی وجہ ہیں، ماہرین

    کراچی : خوابوں پر کسی کا زورتونہیں لیکن ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں ماہرین نے وجہ بتادی۔ اگر آپ ذہنی تناؤیا پریشانی کا مسلسل شکار رہتے ہیں تو نتیجہ ڈراؤنے خوابوں کی صورت میں آسکتا ہے۔

    ذہنی دباؤ اور تناؤ ماحول اورنفسیات کے زیر اثر پیدا ہونے والے تناؤ کو کہتے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ جوافراد ڈیپریشن یا ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں، انہیں ہفتے میں کم ازکم ایک بار ڈراؤنا خواب ضرور آتا ہے۔ پر سکون نیند سونے والوں میں سے صرف ایک فیصد افراد نے ڈراؤنے خواب کی شکایت کی۔

    بہت زیادہ تناؤ بیماری ہے جس سے مختلف مسائل اور امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان بیماریوں میں السر دمہ آدھے سر کا درد کمر درد بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں قابل ذکر ہیں۔ ماہرین کے مطابق خواتین مردوں کی نسبت ذہنی دباؤ سے زیادہ پریشان رہتی ہیں۔

    ذہنی تناؤ کو کنٹرول کرنے کی آسان ترکیبیں

    دن بھر کی مشکلات اور پریشانیوں کو کسی نہ کسی سے ضرور بیان کریں ۔ یوگا سے بھی ذہن کو آرام ملتا ہے لیکن عبادات خصوصاً نماز کا اہتمام کرنے سے جو ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔اس سے ذہنی دباؤ فوراً دور ہو جاتا ہے۔

    ہنسنے اور ہنسانے کی کوشش کرتے رہیں، بےچینی اور بے سکونی کو کم کرنے کی کوشش کریں اس سے آپ کی جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ ذہنی صحت بھی ٹھیک رہے گی ۔

    ​بعض لوگوں کو مستقل طور پر ڈیپریشن کی وجہ سے سردرد کی شکایت رہتی ہے۔ یہ لوگ ایک طرح اس تکلیف کے عادی بھی ہوجاتے ہیں، مگر بدقسمتی سے جو تکلیف وہ اٹھارہےہیں ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر کس وجہ سے اس میں مبتلا ہیں۔ باوجود کوشش کے اس کا جواب ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    سر کا درد ذہنی الجھنوں کی پیداوار تو ہے ہی ساتھ ہی آلودگی اور ماحول کی خرابی اس کو مزید بڑھاتے ہیں۔ اعصابی دباؤ ایسی غذا جوغیر موضوع یا ناقص ہو عموماً غیرمتوازن غذائیں، ٹھنڈی یا گرم اشیاء، انتہائی تیز روشنی سے بھی درد سر ہوسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ کسی بیماری کی وجہ سے بھی درد لاحق ہوسکتا ہے۔ سر درد ہرایک کو ہوسکتا ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا، امیر ہو غریب غرضیکہ بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ذہنی سکون کے طریقے

    فکریں اور پریشانیاں بھی سردرد پیدا کرتی ہیں۔ ان کے تدارک کیلئے یوگا کے طرز پر ہونے والی ذہنی سکون حاصل کرنے کی ورزشیں بہت مفید ہیں۔ ایک مفید ورزش لمبا سانس اور گہرا سانس لینے کا عمل ہے۔

    اس سے ذہن اور جسم کا تناؤ دور ہوجاتا ہے اور آپ ایک بار پھر خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتے ہیں۔آپ بھی درد سر سے نجات چاہتے ہیں تو دئیے گئے طریقہ کار کی مدد سے زندگی کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے خوشگوار بناسکتے ہیں۔

    سردرد دور کرنے کیلئے ان باتوں پر عمل کیا جائے تو پیسہ ضائع کیے بغیر اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دواؤں سے علاج سردرد کیلئے کبھی بھی حتمی علاج نہیں رہا۔ اسے وقتی طور پر دبایا تو جاسکتا ہے مگر یہ مسئلے کا درست حل نہیں۔