Tag: driving licence

  • 16جنوری : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر

    16جنوری : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم 15 جنوری تک نئی لائسنس فیس لاگو نہیں کررہے لیکن 16جنوری سے لائسنس فیس کئی گناہ بڑھ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمدللہ ای رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، آج سے 3 ماہ پہلے سب نے ہاتھ کھڑے کردیےکہ ناممکن ہے، چنگچی رکشے ڈھائی لاکھ ہونگے یہ کیسےچلیں گےباتیں ہورہی تھیں۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ طالبعلموں کو 10ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں، اسٹوڈنٹس کو بلاسود 10 ہزارموٹربائیک دیں گے، چین میں کوئی بھی موٹر بائیک فیول والی نہیں اب توگاڑیاں بھی الیکٹرک ہیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں آہستہ آہستہ الیکٹرک وہیکل آجائیں توماحول پربہت اثرپڑےگا، آج ای الیکٹرک رکشہ دیکھےبہت زبردست قسم کےہیں، ہم آلودگی ختم کرنے کیلئے 10 ہزار ای رکشہ بلاسود لوگوں کو دیں گے۔

    محسن نقوی نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ہم 15جنوری تک نئی لائسنس فیس لاگو نہیں کر رہے، 16 جنوری سے ہو جائے گی اور 16 جنوری سے لائسنس فیس کئی گناہ بڑھ جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ گاڑی یا موٹر بائیک چلا رہے ہیں تو ڈرائیونگ لائسنس ضروربنوائیں، جس کےپاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا، جیل میں رات گزارنا پڑے گی۔

  • اب ٹریفک قوانین کی باربارخلاف ورزی پرلائسنس منسوخ ہوگا

    اب ٹریفک قوانین کی باربارخلاف ورزی پرلائسنس منسوخ ہوگا

    لاہور: ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا، کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کو جدید طرز پر پوائنٹ سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں پوائنٹ سسٹم شامل کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔

    سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں شہریوں کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، نئے ڈرائیونگ لائسنس میں پوائنٹس شامل کئے جائیں گے ۔

    عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ بار بار خلاف ورزی کرنےوالوں کے پوائنٹس کم ہونے سے لائسنس منسوخ کیا جا سکے گا، اس سلسلے میں عدالت نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں پوائنٹ سے متعلق قائم کمیٹی سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

    ،دریں اثناء عدالت نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سڑکوں پر اوور سپیڈنگ کرنے والو ں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی،عدالت نے سیف سٹی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کو 17 دسمبر کو جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ڈرائیونگ لائسنس کےساتھ پوائنٹ سسٹم بھی ہوتا ہے جس میں شہری کو قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں پوائنٹس میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بار بار خلاف ورزی کرنے یا مطلوبہ پوائنٹس باقی نہ رہ پانے کی صورت میں لائسنس کینسل کرکے شہری کو دوبارہ ڈرائیونگ کی تربیت لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ان دنوں اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ، جن میں ہیلمٹ پر سختی، ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ اور گاڑیوں کو اصل مالک کے نام پر منتقل کرانے کی مہم شامل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی میعاد میں تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ

    ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی میعاد میں تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے آج ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کورنگی اور ناظم آباد کا ہنگا می دورہ کیا۔

    خادم حسین بھٹی نے لائسنس کے حصول کی غرض سے آنے والے لوگوں سے ان کی شکایات معلوم کیں، اورتمام برانچز پر بلا معاوضہ لائسنس فارم اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر موجود لوگوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    علاوہ ازیں عوام کی سہولت کے پیش نظر لائسنس کے اجراءکی میعاد میں تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران لائسنس کے بغیر پرائیویٹ گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کی خلاف چالان کی کارروائی جاری رہے گی۔

    البتہ ان کی گرفتاری کے عمل کو تین ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔