Tag: Driving license

  • نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری

    نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینےکافیصلہ کرلیا گیا، میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ،ترجمان ڈرائیونگ لائسنس کا کہنا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کوفری میڈیکل کٹ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں پرائیویٹ کمپنی اور ٹریفک پولیس کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    ترجمان نے کہا میڈیکل کٹ میں جان بچانےوالی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی ، جس میں دل کادرد، سردرد کی گولی سے پیٹ خراب ہونے تک کی گولی شامل ہیں جبکہ میڈیکل کٹ میں ڈریسنگ پٹی، قینچی اورسنی پلاسٹ بھی موجود ہوگی۔

    دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آج سے آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    خیال رہے کراچی میں ڈرائیونگ لا ئسنس کا حصو ل آسان ہے یا دشواراس بات کا اندازاہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

    ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہر میں تین مقامات ناظم آباد، کلفٹن اور کورنگی میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز قائم ہیں جہاں یومیہ ہزاروں شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آتے ہیں۔

  • 1 لاکھ میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے جلعساز سرگرم، خواتین ہوشیار

    1 لاکھ میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے جلعساز سرگرم، خواتین ہوشیار

    ریاض : سعودی پولیس نے عوام کو جلعسازوں سے بچنے کا انتباہ جاری کردیا، جو خواتین کو 25 سو ریال میں گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی یقین دہائی کراکر لوٹ رہے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے ذرائع نے خبر دار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو دھوکہ دے کر ڈرائیونگ لائسنس نکلوانے کے دعویدار جھوٹے ہیں۔ خواتین ایسے کسی اشتہار یا ترغیب کا شکا ر نہ ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے مقررہ کورس کرنا لازمی ہے۔

    مشرقی ریجن میں ٹریفک پولیس نے سلامتی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ مقررہ کورس پاس کیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس حاصل نہیں کیا جا سکتا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محض اسٹیئرنگ پر بیٹھ کر ڈرائیونگ کے بارے میں معمولی معلومات حاصل کرلینا اس بات کی دلیل نہیں کہ آپ کو ڈرائیونگ پر عبور ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا ایسی خواتین جن کے پاس غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ بھی مقررہ امتحان دے کر ہی سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

    انہوں نے غیر قانونی طریقوں یا بیک ڈور سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کو انتہائی خطرناک عمل قرار دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا ’ٹریفک پولیس اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی خواتین کے لیے سعودی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی مدت کو کم کرے‘، دریں اثنا مکہ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلساز پھر سرگرم ہوگئے۔

    ایسےاشتہارات پھیلا رہے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ گھر بیٹھے دو ہزار ریال میں سعودی ڈرائیونگ لائنس حاصل کریں۔ ان اشتہارات میں جعلساز امیدوار کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، دو تصاویر اور دو ہزار ریال کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ جعلساز قریبی عرب ملک کا لائسنس دو ہزار ریال میں فروخت کر رہے ہیں، اس لائسنس کو ایک سال کے اندر سعودی لائسنس میں تبدیل کرایا جا سکتا ہے، اس دوران گاڑی چلانے کی اجازت ہوتی ہے۔

    مکہ اخبار نے سوشل میڈیا پر ایک جعلساز سے صارف بن کر لائسنس کے حصول کے لیے بات کی تو اس نے ڈھائی ہزار ریال میں پانچ دن کے اندر لائسنس گھر بیٹھے دینے کی یقین دہانی کرائی اور ٹوکن منی کے طور پر پندرہ سو ریال طلب کیے۔

    جعلساز نے مزید کہا کہ امیدوار خاتون کو کوئی ٹیسٹ دینے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ وہ کسی اور کو ٹیسٹ دینے کے لیے بھیج دیں گے۔

  • خیبر پختونخوا پولیس نے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دئیے

    خیبر پختونخوا پولیس نے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دئیے

    پشاور : خیبرپختوانخوا پولیس نے جعلی لائسنس کی روک تھام کے لیے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری و جرائم کی روک تھام کےلیے نیا فارمولا متعارف کرا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس کی جانب سے کیو آر کوڈ والا ڈرائیونگ لائسنس تیار کیا گیا ہے۔ جس کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ ڈرائیونگ لائسنس ٹریفل برانچ پشاور میں تیار کیے جارہے ہیں۔

    ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ لائسنس کے اجراء کے بعد ٹریفلک وارڈنز کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد: پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

    خیال رہے کہ وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے گذشتہ ماہ ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا تھا، یہ اپنی نوعیت کا اسلام آباد میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا علی لیلیٰ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنما ہیں۔

    علی لیلیٰ نے پندرہ سال پہلے ڈرائیونگ شروع کی، جب کہ انھیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ابھی ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2000 میں ان کے والد نے ڈرائیونگ سکھائی تھی۔

    علی لیلیٰ راولپنڈی میں آواز شی میل فاؤنڈیشن کی صدر بھی ہیں، وہ ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد سے جڑواں شہروں میں بغیر لائسنس کے پندرہ سال تک گاڑی چلاتی رہی ہیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کم عمر بچے چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے کہ آئندہ بچوں کو ڈرائیونگ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

    جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا تھا اگر بیانی حلفی کی خلاف وزری کی جائے تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کردیا جائے۔

  • پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 30 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں، جلد صوبے کے تمام خواجہ سراؤں کو لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔

    خواجہ سراؤں نے ووٹ کا حق مانگ لیا، پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس وقت کی اشد ضرورت ہے، خیبر پختونخواہ پولیس نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ شروع کیا ہے، ان کے لیے شارٹ ڈرائیونگ کورس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

    خواجہ سراؤں کو ٹریفک ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خبر ملتے ہی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پشاور میں تیس سے زائد خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر ابتدائی لسٹ میں اپنا نام درج کرایا۔

    خیال رہے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کئے جاہے ہیں جن میں شناختی کارڈ کی فراہمی، پاسپورٹ اور صحت و انصاف کارڈ شامل ہیں۔

    پشاور: خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صوبائی حکومت نے صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیا تھا۔

    خواجہ سراؤں کو صحت انصاف کارڈ 270 پروگرام کے تحت محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کیے گئے۔پشارہ پریس کلب میں منعقد ایک تقریب میں ڈی جی ہیلتھ کے پی کے بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ملک میں خواجہ سرا اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ سے آواز بلند کرتے آرہے ہیں جن میں ان کا موقف یہ ہے کہ انہیں بھی بحیثیت پاکستانی بنیادی سہولیات فراہم کیے جائیں اور نوکری کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ان کی واضح نمائندگی دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • معصوم بچی کے قاتل کا ڈرائیونگ لائسنس کارچلانے کا تھا

    معصوم بچی کے قاتل کا ڈرائیونگ لائسنس کارچلانے کا تھا

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر ننھی پری کو کچلنے والا ڈرائیور اور بس کا مالک عدالت میں پیش کردئیے گئے، پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کے پاس بس کا لائسنس نہیں بلکہ کار چلانے کا لائسنس ہے، عدالت نے دونوں کو جیل بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے اندوہناک حادثے میں چھ سالہ بچی سکینہ کی ہلاکت میں ملوث ڈرائیور اور بس کے مالک کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت ننھی سکینہ کو کچلنے والے ڈرائیورنے عدالت میں اپنی غفلت کا اعتراف کیا، اس موقع پر پولیس نے انکشاف کیا کہ سلیم ڈرائیور کے پاس بس چلانے کا نہیں بلکہ کار ڈرائیونگ کا لائسنس تھا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتارملزم سلیم ڈرائیور اور بس کے مالک کو جیل بھجوادیا۔

    بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بس ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس کا پیر ایکسلیٹر میں پھنس گیا تھا جس سے رفتار آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی اورموٹر سائیکل اس کی زد میں آگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریس لگانے والی دوسری بس کے ڈرائیور انیس اور مالک طارق کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثہ، قاتل بس ڈرائیور اور مالک گرفتار


    واضح رہے کہ یہ صرف ایک واقعہ نہیں، کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا بچوں کا کھیل بن گیا ہے، رشوت کے عوض ایک اندھا بھی ڈرائیونگ لائسنس با آسانی بنوا سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔