Tag: driving lisence

  • سندھ پولیس نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس متعارف کرادیا

    سندھ پولیس نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس متعارف کرادیا

    کراچی : سندھ پولیس نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرادیا، شہری گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیور لائسنس سسٹم کو خواب کی تعبیر قرار دے دیا ، کراچی میں آئی جی سندھ نے کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نظام کو بہت جلد جدید ترین بنا دیں گے۔

    اے ڈی خواجہ نے کراچی والوں کو آن لائن لائسنس بنوانے کی خوشخبری بھی سنائی، اے ڈی خواجہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں لائسنس تصدیق کا طریقہ کار قابل بھروسہ نہیں تھا، کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ کا حصول عوام کے لئے آن لائن اور آسان بنایا گیا ہے، عوام نئے ڈرائیونگ لائسنس کی معلومات موبائل ایپ سے حاصل کرسکیں گے، عوام کو لائسنس کی تیاری کے دوران ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا جدید ڈرائیونگ لائسنس سسٹم دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے میعار کے مطابق ہوگا، پرانا لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی جبکہ نئے 40 منٹ میں نئے لائسنس کا حصول ممکن ہوگا۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لائسنس کا حصول ممکن بنا یا گیا ہے۔

    کلفٹن میں ہونے والی تقریب میں آئی جی سندھ نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس منصوبے میں شامل افسران کی کارکردگی کو سراہا، منصوبے میں شامل افراد کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں۔

  • کراچی میں بغیرلائسنس  گاڑی چلانے والے کو جیل جانا ہوگا،ڈی آئی جی کا انتباہ

    کراچی میں بغیرلائسنس گاڑی چلانے والے کو جیل جانا ہوگا،ڈی آئی جی کا انتباہ

    کراچی: ٹریفک پولیس نے آج سے خصوصی مہم شروع کردی ہے، جس کے پاس لائسنس نہیں ہوگا وہ جیل جائے گا.

    ڈی آئی جی ٹریفک کراچی امیر شیخ کے مطابق كراچی ميں ٹريفک سسٹم كو دنيا كے ديگر ممالک کی طرز پر لايا جارہا ہے، جس کے تحت اب گاڑی چلانے والے جن ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہوں گے، انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور انہیں عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا، اس فیصلے پر علمدرآمد آج دو نومبر سے ہوگا.

    ٹریفک پولیس اہلکار آج سے شہر بھر میں لائسنس کی تصدیق کے لیے کارروائی شروع کررہے ہیں، ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جن ڈرائیورز کے پاس لائسنس ہیں وہ گاڑی چلاتے وقت ساتھ رکھیں اور جن کے پاس لائسنس نہیں ہے وہ حصول تک گاڑی چلانے سے اجتناب کریں کیونکہ گرفتاری کی صورت میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی.

    ٹریفک پولیس کراچی نے اس سے قبل بھی کئی مہم چلائی، جن میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور اسکول وینزکیخلاف ایکشن، فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے لیکن افسوس عملدرآمد نہ ہوسکا ہے.