Tag: Driving Test

  • دبئی : ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا اب نہایت آسان

    دبئی : ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا اب نہایت آسان

    یو اے ای : دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کرادی گئی ہے جس کی مدد سے صارف کو بہت آسانی میسر ہوگی۔

    روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دُبئی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کیلئے واٹس ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

    آر ٹی اے ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کیلئے اپائنٹمنٹ کی سہولت انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔

    Dubai

    اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ پیغام کے لیےایک نمبربھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ سروس دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی نمبر پر ’محبوب چیٹ بوٹ‘ پردستیاب ہے۔

    روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خواہمشندوں کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے افراد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ اسے ری شیڈول بھی کرسکتے ہیں۔

    آرٹی اے کارپوریٹ ٹینکیکل سپورٹ سروس سیکٹر میں اسمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے صارف کا موبائل فون نمبر اور رجسٹرڈ معلومات پہلے سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اس لیے اسے ہماری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    یہ سہولت اتھارٹی کی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین تیزتر محفوظ طریقے سے خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔

  • 192 دفعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والا شخص

    192 دفعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والا شخص

    ہم کسی امتحان میں ناکامی کے بعد کتنی دفعہ اس میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں گے؟ دو دفعہ، 4 دفعہ، لیکن داد دیجیئے ایک شخص کی مستقل مزاجی کی جس نے ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنے کے لیے 192 دفعہ ٹیسٹ دیا اور تاحال ناکام ہے۔

    پولینڈ سے تعلق رکھنے والا یہ 50 سالہ شخص گزشتہ 17 سال سے ڈرائیونگ کا ٹیسٹ پاس کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب تک کامیاب نہ ہوسکا۔

    ان 17 سالوں میں اس نے 192 دفعہ ڈرائیونگ کا تحریری ٹیسٹ دیا اور ہر بار ناکام رہا۔ ان ٹیسٹس پر وہ اب تک 6 ہزار زوٹی (پولش کرنسی، لگ بھگ ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرچکا ہے۔

    پولینڈ میں ڈرائیورز کو عملی ٹیسٹ دینے سے قبل تحریری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، زیادہ تر لوگ پہلی یا دوسری دفعہ میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد عملی ٹیسٹ دیتے ہیں۔

    مذکورہ شخص ڈرائیونگ کا عملی ٹیسٹ بھی 40 دفعہ دے چکا ہے اور اس میں بھی اب تک ناکام ہے۔

    ایسا ہی ایک ریکارڈ انگلینڈ کے بھی ایک شہری کے پاس بھی ہے جو 157 بار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد 158 ویں بالآخر کامیاب ہو کر خبروں کی زینت بنا۔

    اس دوران اس نے ان ٹیسٹس پر 3 ہزار پاؤنڈز (لگ بھگ ساڑھے 5 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کیے،اس شخص کو انگلینڈ کا بدترین ڈرائیور قرار دیا جاچکا ہے۔