Tag: drizzle

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق کراچی میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد،راولپنڈی اوراطراف میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

    مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

    لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے علاقے شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ اور اچھرہ میں بارش ہوئی۔

  • کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، کراچی میں بوندا باندی

    کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، کراچی میں بوندا باندی

    کوئٹہ / کراچی: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی، دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی، شہر میں رات کو بارش کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم بھی سرد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، قلات، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، خضدار اور ژوب میں بھی برفباری متوقع ہے جبکہ لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا دباؤ شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا ہے۔

  • کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، سڑکوں پر پھسلن، متعدد شہری زخمی

    کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، سڑکوں پر پھسلن، متعدد شہری زخمی

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح صبح بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہنے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کراچی میں18کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    آج دن میں درجہ حرارت32 سے34ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی میں30 سے35کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے

    شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر زخم ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

  • کراچی میں ہفتے اور اتوار کو تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی کی پیش گوئی

    کراچی میں ہفتے اور اتوار کو تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے اور اتوار کو تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی کی پیش گوئی کردی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور اندرون سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد والے ویک اینڈ پر بونداباندی کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے اور اتوار کو تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کاتناسب 61 فیصد ہے ، جنوب مغربی سمت سے ہوا 29 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں اوراندرون سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ بالائی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اورپنجاب کےعلاقوں گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد سمیت اسلا م آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز دادواور سبی میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ، بہاولنگر، سکھر پینتالیس ، شہیدبینظیرآباد، جیکب آباد، روہڑی، موہنجوداڑوسرگودھا میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش‘موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش‘موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح کالی گھٹائیں چھاگئیں جنہوں نے کئی علاقوں میں جل تھل کردیا جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کےچہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔


    کراچی: موسلا دھار بارش‘ خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد جاں بحق


    دوسری جانب محکمہ موسیمات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ظاہرکیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا تھا۔


    کراچی میں طوفانی بارش‘ 7 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔