Tag: Drizzle in Karachi

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، اندرون سندھ بھی مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا اور دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات بھی شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے کراچی میں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہے۔

    کراچی شہر کا درجہ حرارت دن میں33سے35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، 25سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

  • کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، موسم سہانا ہوگیا

    کراچی میں صبح صبح بوندا باندی، موسم سہانا ہوگیا

    کراچی: شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے والی بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پربوندا باندی کاسلسلہ دن بھر جاری رہنےکا امکان ہے ، کراچی میں آج موسم ابرآلود رہنے اور تیزہوائیں بجی چل سکتی ہیں۔ ،

    کراچی کے مختلف علاقے یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، دن میں35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بلدیہ اتحاد ٹاوٴن، نواب کالونی اور قائم خانی کالونی میں صبح سے بجلی غائب ہے۔

  • کراچی میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان

    کراچی : محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات اورکل صبح بونداباندی کاامکان ہے ، آج دن بھرمطلع ابرآلودرہےگا،درجہ حرارت 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اورکل صبح بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ ہوگا اور دن بھرمطلع ابرآلودرہےگا، شہر کا درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔

    کراچی میں موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آبادسمیت گردونواح میں موسلادھاربارش نے جل تھل ایک کردیا ، نکاسی آب کےلیےواساکی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ متحرک ہیں۔

    ڈیرہ بگٹی میں بیکڑ اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے باعث بھرگڑی برساتی نالہ میں مسافروین بہہ گئی اور 3افرادڈوب گئے ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 2 افرادکوبچالیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔