Tag: Drone Attack

  • پاک افغان سرحد کے قریب  امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک

    پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ، 2 افرادہلاک

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ کے نتیجے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے افغانستان کی حدودمیں2میزائل فائرکیے اور متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    ڈرون حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


    مزید پڑھیں :  کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمرخالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک


    یاد رہے اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کے نزدیک واقع ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے، جن مین کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ عمر خالد خراسانی بھی شامل تھا۔


    مزید پڑھیں : کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق


    اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر واقع مکان پر امریکی ڈرون حملے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، حملہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا، ڈرون حملہ طالبان رہنما مولانا محب کے گھر پرہوا ہے،  حملے میں طالبان دور حکومت میں افغان سفیر مولانا عبدالسلام کے داماد کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عجیب ہے ڈرون حملہ ہوا اور روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی،چوہدری نثار

    عجیب ہے ڈرون حملہ ہوا اور روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی،چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ عجیب ہے15  ستمبر کو ڈرون حملہ ہوا اور روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی، ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، آزادی اور خودمختاری کیلئے چیلنج ہیں، دشمن ملک برکس اجلاس میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت پربرس پڑے اور کہا کہ عجیب ہے15ستمبرکوڈرون حملہ ہوااورروایتی مذمت بھی نہیں کی گئی،جس دن ڈرون حملہ ہواوزیراعظم امریکی سفیرسے ملے، ڈرون حملوں سے متعلق ایوان کا مؤقف بڑاواضح رہاہے، ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، آزادی اور خودمختاری کیلئے چیلنج ہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارےدوست کم اوردشمن زیادہ ہیں وزیراعظم یہاں ہوتے توان سے پوچھتا اسمبلی میں معاملہ نہیں اٹھایا، ڈرون حملوں کےخلاف پاکستان کی آوازواضح اٹھنی چاہیےتھی، برکس اجلاس دوست ملک چین میں ہوا جس میں پاکستان کے خلاف قراردادتھی ، ہمارے سفارت کارسوئے رہے،دشمن ملک برکس اجلاس میں کامیاب ہوگیا۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں دشمن ممالک کی سازشوں پرنظررکھناہوگی، جیرمی کوربن نے دنیا پر زور دیا کہ پاکستان کی عزت کرو ، دنیا سے کہتا ہوں پاکستان کی عزت کرو، وزیراعظم نےسفارت کاروں کااجلاس طلب کیاجواچھی بات ہے،سفارت کارملک کی عزت نفس کادفاع نہیں کرسکتے تو کس مرض کی دواہیں، ہمارےسفارت کار کیا کر رہے ہیں انہوں نے کیا لائحہ عمل اپنایا ہوا ہے،ہمارےسفارت کارسوئےہوئےہیں کوئی توجہ نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم اپنے بیان سے دنیا بھرمیں پاکستان کا تماشا نہ بنائیں، چوہدری نثار


    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جیرمی کوربن نے دنیا پر زور دیا کہ پاکستان کی عزت کرو ، دنیا سے کہتا ہوں پاکستان کی عزت کرو۔

    برما کی صورتحال کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ برما کی حکومت اورفوج روہنگیا مسلمانوں پرظلم میں شامل ہے، روہنگیامسلمانوں پرظلم صرف دہشت گردی نہیں نسل کشی ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کویورپ میں کتابھی مرتاہےتونظرآتاہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کومسلمانوں پرظلم نظرنہیں آتا، معلوم ہے کہا جائے گا تنہا پاکستان کیا کرسکتا ہے، پاکستان جوکچھ تنہاکرسکتاہےکم سےکم وہ توکرلے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اوآئی سی کااجلاس بلاکرمعاملےکوسختی سےاٹھاناچاہیے، اوآئی سی کا ون پوائنٹ ایجنڈا روہنگیا مسلمان بلاکر اجلاس کراناچاہیے، روہنگیا مسلمانوں کےلیے ایک فنڈ قائم کرناچاہیے، روہنگیا مسلمانوں کے لیے قائم فنڈ میں ابتدائی رقم ارکان پارلیمان ڈالیں، ارکان پارلیمان کی ایک کمیٹی بنا کر بنگلادیش بھیجنی چاہیے، بنگلادیش اجازت نہیں دے گا تو وہ خود بے نقاب ہوں گے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کیساتھ جو کچھ ہورہا ہے پاکستانی عوام بےچین ہیں،روہنگیامسلمانوں سےمتعلق ہماری طرف سےصرف قراردادکافی نہیں روہنگیامسلمانوں کیلئے خود، پبلک سیکٹر اور بڑےسرمایہ کاروں کے پاس جائیں، روہنگیامسلمانوں کیلئےمیرے ذہن میں اوربھی پروپوزل ہیں، اسپیکر روہنگیا مسلمانوں کیلئے تمام مسلم ممالک کے اسپیکر کو خط لکھیں اور اسپیکر صاحب مسلم ممالک کےاسپیکر سے مدد کی درخواست کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر واقع مکان پر امریکی ڈرون حملے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، حملہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    ویڈیو دیکھیں:

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی حدود غوزگڑھی اپر کرم ایجنسی میں کیا گیا، یہ علاقہ افغان صوبے پکتیا اپرکرم ایجنسی کا سرحدی علاقہ ہے۔

    طالبان دور میں افغان سفیر کا داماد مارے جانے کی اطلاع

    ڈرون حملہ طالبان رہنما مولانا محب کے گھر پرہوا ہے،  حملے میں طالبان دور حکومت میں افغان سفیر مولانا عبدالسلام کے داماد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

  • ڈرون حملے پاکستانی  وقار کے خلاف ہیں، آرمی چیف

    ڈرون حملے پاکستانی وقار کے خلاف ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کے وقار اور پاک افغان تعلقات کے خلاف ہیں، پاک فوج مصدقہ اطلاعات پر خود بھی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، سپہ سالار کو پاک افغان سرحد کی صورتحال اور موجوزہ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی چیف کو جاری ترقیاتی کاموں اورمتاثرین کی بحالی سے متعلق آگاہ کیاگیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کہا کہ امریکی ڈرون حملے جاری تعاون اور ملکی وقار کے خلاف ہیں، پاک فوج مصدقہ اطلاعات پر خود موثر اقدامات کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ بہادر قبائلی بھائیوں کے تعاون سے پاک فوج کو آپریشن میں کامیابیاں حاصل ہوئی اور انہوں نے فورسز کے ساتھ بہت تعاون کیا، کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے پاک فوج اقدامات جاری رکھے گی۔

    پڑھیں: کرم ایجنسی، امریکی ڈرون حملہ، 2 ہلاک، عمران خان کی مذمت

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، الزام تراشی کے بجائے اعتماد پر مبنی اقدامات کیے جانے چاہیے کیونکہ باہمی بات چیت سے ہی معاملات و مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اصلاحات کاعمل ضروری  ہے، فوج ملک کو تمام برائیوں سے پاک کرنے کے لیے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ مشترکہ تعاون اور اعتماد ہی بہترین راستہ ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے گزشتہ روز کرم ایجنسی کے علاقے ہنگو میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے ایک کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی۔

  • کرم ایجنسی، امریکی ڈرون حملہ، 2 ہلاک، عمران خان کی مذمت

    کرم ایجنسی، امریکی ڈرون حملہ، 2 ہلاک، عمران خان کی مذمت

    کرم ایجنسی: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں امریکی ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تحریک انصاف کے چیئرمین نے ڈرون حملے کو پاکستان کی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ہنگو کے علاقے میں ایک گھر پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیر کی رات امریکا کی جانب سے ابوبکر کے گھر پر ہی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اُس کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس حملے کے حوالے سے پاکستانی حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

    اب سے کچھ دیر قبل ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں حقانیہ نیٹ ورک کے 2 دشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی ڈرون حملے کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کو پاکستان کی خومختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔

  • پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر چار شدت پسند ہلاک ہوگئے،حملے میں آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جو کہ ایک گاڑی میں سوار تھے۔ بتایا جارہاہے کہ چاروں مبینہ طور پر دہشت گرد تھے تاہم ان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ خیبر ایجنسی کے ضلع ننگر ہار کے نزدیک افغان علاقے نازیان میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات ہیں۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے جس میں اساتذہ سمیت 140 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے نامی دہشت گرد تھا جو اس ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    یاد رہے طالبان کا یہ کمانڈر پشاور، کوہاٹ، بڈھ بیر، نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث تھا اور آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ اسی کو قرار دیا جارہا تھا۔

  • وزیراعظم ہوتا تو امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت نہ دیتا، عمران خان

    وزیراعظم ہوتا تو امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت نہ دیتا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ ملک کے وزیراعظم ہوتے تو امریکا کو ڈرون حملے کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیتے، افغان مہاجرین مجبوری میں یہاں آئے ان سے برا برتائو نہ کیا جائے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے ٹاک شو ’’سوال یہ ہے ‘‘میں میزبان منصور علی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے قبائلی علاقوں میں امریکا نے امن قائم ہونے نہیں دیا، 22لاکھ بچے مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں، مدرسوں کی اصلاحات ضروری ہیں، ہمیں امیر اور غریب کی تعلیم میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔

    ڈرون حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہوتا تو امریکا کو پاکستان میں حملوں کو اجازت نہیں دیتا اور اسے حملوں سے روک دیتا، ڈرون حملوں کی بندش ضروری ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی قائم ہوگا اور وہاں امن قائم ہونے سے پاکستان میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستان پر بوجھ ہیں لیکن مہاجرین مجبوری میں پاکستان آئے ہمیں ان کا خیال کرنا چاہیے ان کے ساتھ برا برتائو نہیں کرنا چاہیے۔

    کراچی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی کےعوام کو شعور دیا اور وہ اب متحدہ قومی موومنٹ سے نہیں ڈرتے، اب وہ اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتے ہیں۔

  • امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے

    امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے

    کوئٹہ : امریکی ڈرون حملے کے خلاف بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالنے کے علاوہ کئی مقامات پر امریکی جھنڈا نذرآتش کیا گیا۔

    کوئٹہ میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے پریس کلب کے باہر کئے گئے مظاہرے میں تحریک منہاج القرآن، السادات قومی موومنٹ ،پاکستان ورکرز پارٹی نظریاتی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔

    مظاہرین نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید حبیب اللہ شاہ ،سید فقیر آغا،خدائے دوست خان کاکڑ اور دیگر کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے ملکی خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امریکی حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے ،اس موقع پر مظاہرین نے امریکی جھنڈا بھی نذرآتش کیا۔

    کوئٹہ کے علاوہ چمن ،لورالائی ،نوکنڈی،نوشکی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    نوکنڈی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں نوشکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور محمد اعظم کے بچوں اور ورثاء نے بھی شرکت کی۔

     

  • پاکستان کی خود مختاری کااحترام کیا جائے، چین کا ڈرون حملوں‌ پر اظہار مذمت

    پاکستان کی خود مختاری کااحترام کیا جائے، چین کا ڈرون حملوں‌ پر اظہار مذمت

    بیجنگ:چین نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ کوششیں ہیں،عالمی برادری کو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    چینی وزارت خارجہ نے امریکی ڈرون حملوں کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ کردار ادا کیا، عالمی برادری پاکستان پر تنقید کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرے، عالمی برادری کا چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

     چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مفاہتمی عمل کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا، چار رکنی افغان مصالحتی کمیٹی مفاہمتی عمل جاری رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی جس میں پاکستان کا کردار موثر رہا ہے  دیگر فریقین کو بھی افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہییے۔

    یاد رہے کہ چار رکنی مصالحتی کمیٹی میں چین، امریکا،پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔

  • ڈرون حملہ طالبان کی مدد اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرگیا

    ڈرون حملہ طالبان کی مدد اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرگیا

    اسلام آباد : اوباما انتظامیہ نے بلوچستان میں ایک ڈرون حملہ کرکے اپنے کئی مفادات حاصل کرلئے۔ ایک جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کاامیج خراب کرنےکی بھرپور کوشش کی گئی تو دوسری طرف طالبان کو بھی اپنے نئے امیرکا باضابطہ اعلان کرنے کا موقع مل گیا۔

    امریکی ڈرون حملہ طالبان کی مدد اورپاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرگیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نوشکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا شخص ملا منصور اخترتھا تو تین دسمبر دوہزار پندرہ کوملا رسول کےساتھ  طالبان کی اندرونی جھڑپ میں کون سا شخص مارا گیا؟

    اطلاعات کےمطابق ملا اختر منصور ساڑھے پانچ ماہ قبل طالبان کی ذاتی لڑائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔ جس کےبعد طالبان نےموت کی خبرکو چھپاتے ہوئے ہیبت اللہ امیر کو مقررکرکے با ضابطہ اعلا ن سےگریز کیا۔

    پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرنے والی اوباما انتظامیہ نے مبینہ حملہ کرکے ایک ڈرون سے کئی مفادات حاصل کرلئے۔

    امریکہ نے پاکستان پر دباؤ بڑھا کر عالمی برادری میں غیر محفوظ ریاست قرار دینے کی کوشش کی تو دوسری جانب پاک چائنا راہداری پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    ڈرون حملے کی  آڑ میں امریکہ نے  ساتھ ہی طالبان کی اس طرح مدد کرڈالی کہ وہ باضابطہ طورپر اپنے نئے امیرکا اعلان کرسکیں۔