Tag: drone Hamly

  • وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    پشاور: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے واچادرہ میں ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے، ڈرون حملے میں متعدد شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ڈرون حملوں میں اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی، سال دوہزار پندرہ کے آغاز کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 جنوری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقے میں سال کا پہلہ ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سال کا پہلا ڈرون حملہ، آٹھ افراد ہلاک

    سال کا پہلا ڈرون حملہ، آٹھ افراد ہلاک

    میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں اتوار کی صبح ہونے والے ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقوں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان اور ایک گاڑی پردو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والے افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

    سال 2015 میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں یہ پہلا حملہ ہے۔2004 میں امریکہ نے پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ کیا تھا اوراب تک 350 سے زائد حملے کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3000 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں 2014 تک ان حملوں میں نشانہ بننے والے دہشتگردوں کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہے۔